Tag: PM nawaz condem

  • چارسدہ دھماکے ، وزیراعظم ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    چارسدہ دھماکے ، وزیراعظم ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چارسدہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ ایسے حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، حکومت دہشت گرد عناصر کیخلاف جنگ جاری رکھے گی ، اللہ کے فضل سے ہم دہشتگردوں کیخلاف کامیاب ہوں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ چارسدہ واقعے میں سیکیورٹی فورسز کاردعمل قابل تعریف ہے، پولیس نے موثر جواب دیکرکئی قیمتیں جانیں بچالیں۔

     چوہدری نثار

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چارسدہ میں تنگی کچہری پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے پولیس کی بروقت کارروائی کی بھی تعریف کی۔

     عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چارسدہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر کے پی کے پولیس کو خراج تحسین کیا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ جوانوں کی بروقت کارروائی سے قوم بڑے نقصان سے محفوظ رہی، دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دینے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، بڑےسانحے سے محفوظ رکھنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

    عمران خان نے شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ یقینی بنائے۔

     آصف زرداری

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چارسدہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ہمیں دھشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔

    پرویز خٹک

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چارسدہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا حیوانیت ہے، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرکے بھرپور مقابلہ کیا، پولیس کی حاضر دماغی نے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچالیا، شہدا کے ورثا سے دلی ہمدردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چارسدہ کچہری دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ، ہمیں بہادری سے ان کامقابلہ کرنا ہوگا۔

  • ترکی کےبہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے، وزیراعظم نواز شریف

    ترکی کےبہادر عوام کا عزم قابل تعریف ہے، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر اردگان سے مکمل یکجہتی اور انکی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، ترک عوام انتشار پھیلانے والے عناصر کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

    وزیر اعظم نے ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے بہادرعوام کاعزم قابل تعریف ہے، امید ہے کہ ترک حکومت جلد ہی حالات پر قابو پا لے گی۔

    حکومتی ترجمان نے بیان میں کہا کہ پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے عوام ترکی میں بحالی امن کے لئے پُرامید ہیں، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیرخارجہ کوفون کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی جمہوری حکومت اور اداروں کے ساتھ ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نےترک صورتحال پر فوری ٹوئٹ میں کہا مارشل لاء کوئی قانون نہیں،ترک عوام اورجمہوریت کی فتح کےلئے دعاگو ہیں، انھوں نے کہا کہ جس طرح ترک عوام نے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنایا انھیں سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

  • دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا،فرانس کا دکھ محسوس کرسکتے ہیں،وزیراعظم

    دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا،فرانس کا دکھ محسوس کرسکتے ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے فرانس کے شہر نیس میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیراعظم نےحملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے فرانس کے شہر نیس میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےجذبات اوردعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے فرانس حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول ملک کی حیثیت سے بہت نقصانات اٹھائے، فرانس کا دکھ محسوس کرسکتے ہیں، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت حملے پر افسردہ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ فرانس کے ساحلی شہر نیس میں تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • پشاور اسکول حملہ،وزیرِاعظم سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی مذمت

    پشاور اسکول حملہ،وزیرِاعظم سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے پشاور میں اسکول کے بچوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مزمت کی ۔

    وزیراعظم نے وزیرِداخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا اور گورنر کے پی کے سے رابطے کرنے اور صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے سیکیورٹی فورسز کو بچوں کو بحفاظت بازیاب کرنے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعلٰی شہباز شریف نے اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور طاہر القادری نے کہا کہ معصوم بچوں پر دہشتگرد حملہ بدترین سفاکیت ہے۔

    مسلم لیگ ق کے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے کہا کہ معصوم طلبہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے، امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حملہ مستقبل کے معماروں کو نقصان پہنچانا ہے ۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے بھی آرمی پبلک اسکول پر حملے کی مذمت کی، سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگرد ملک اور تعلیم کے دشمن ہیں۔

    اہلسنت و الجماعت کے پی کے کے صدر عطاء محمد دیشانی ، وحدت المسلمین ، متحدہ علماء کونسل کے راجا ناصر عباس اور طاہر محمود اشرفی نے حملہ اسکول پر نہیں تعلیم اور انسانیت پر قرار دیا ۔

    تحفظ عزاداری کونسل رحیم جعفری اور آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے بھی اسکول پر حملے کی مزمت کی۔

  • پشاور دھماکہ کی صدر اور وزیرِاعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

    پشاور دھماکہ کی صدر اور وزیرِاعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد: پشاور میں ایف سی کے قافلے پر دھماکے کی صدر ممنون حسین، وزیرِاعظم نواز شریف ، وزیرِاطلاعات پرویز رشید، اے این پی کے رہنماء میاں افتخارحسین اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    پشاور کے علاقے شیر شاہ سوری روڈ پر ایف سی قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، وزیرِاعظم نواز شریف نے دھماکے کی  پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وفاقی وزیرِاطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہے ہیں، اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں،  وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو دھرنے سے فرصت نہیں مل رہی ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

    جے یو پی کے مرکزی صدراعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی سے دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور جوابی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔