Tag: PM nawaz disqualification case

  • وزیر اعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا

    وزیر اعظم نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دےدیا، سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی زد میں آکر کون رکن پارلیمنٹ نااہل ہوگا، اس اہم نکتے کی تشریح کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لاجر بینچ بنا دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے کے لئے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔

    جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو وکلا کےدلائل میں آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ سے متعلق اہم نکات سامنے آئے، معاملے کی اہمیت کےپیش نظرکیس کو سُننے والےتین رکنی بینچ نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی، جس پرلارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

  • وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت آج پھر کریگی۔

    گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آرٹیکل باسٹھ کا اطلاق انتخاب سے پہلےہوتا ہے، سپریم کورٹ میں جسٹس سرمد جلال عثمانی نے درخواست گزاروں کے دلائل پر کہا کہ آرٹیکل باسٹھ انتخاب سے پہلے کی اہلیت کے لئے ہے بعد کے لئے نہیں، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ جھوٹ بو لنے والے کو نااہل قرار دیا جائے، جھوٹا شخص تو کبھی بھی کہیں بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔

    جسٹس سرمد نے ریمارکس میں کہا کہ وزیرِاعظم کو کس بنیاد پر نااہل قرار دیں، اگرفوج کی تضحیک ہوئی ہے تو وزیرِاعظم کے خلاف ایف آئی آر کٹوائے۔

    جسٹس جواد نے ریمارکس میں کہا کہ آپ ایک شخص کی نااہلی کے لیے درخواست لائے ہیں، ہمیں آئین کو دیکھنا ہے، آئین کی زد میں ایک شخص آجائے یا پچاس آجائے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔

  • سپریم کورٹ: وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

    سپریم کورٹ: وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آج  وزیرِاعظم نااہلی کیس کی سماعت کرے گی، گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ وہ صادق وامین کا تعین کرے گی خواہ اس کے نتیجے میں کسی کی رکنیت ختم ہویا پوری اسمبلی ہی گھرچلی جائے۔

    سپریم کورٹ میں کل ان درخواستوں کی اگلی سماعت ہوگی، جن میں وزیرِاعظم نوازشریف کوپارلیمنٹ سے مبینہ غلط بیانی پرنااہل قراردینے کی درخواست کی گئی ہے، جوتحریکِ انصاف کے رہنماء اسحاق خاکوانی اور مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے دائر کیا ہے۔

    عبوری چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اورجسٹس مشیرعالم مقدمے کی سماعت کریں گے۔

    پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف کو نااہل قرار دے کیونکہ انہوں نے انتیس اگست کو قومی اسمبلی میں غلط بیانی کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ حکومت نے فوج سے دھرنے پر بیٹھے تحریکِ انصاف اورعوامی تحریک کے رہنماؤں سے ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کی درخواست نہیں کی تھی ۔

    عدالت نے تئیس اکتوبر کی سماعت میں ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت آئین کی شق باسٹھ ترسٹھ کے حوالے سے صادق وامین کی تشریح کرے گی، خواہ اس کےنتیجےمیں کسی کی رکنیت ختم ہویا پوری اسمبلی ہی فارغ ہوجائے۔