Tag: PM nawaz grand daughter wedding

  • وزیر اعظم کی نواسی کی رسم مایوں آج ہورہی ہے

    وزیر اعظم کی نواسی کی رسم مایوں آج ہورہی ہے

    لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی مہرالنساء صفدر کی شادی کی تقریبات آج شروع ہو رہی ہیں, وزیر اعظم کی نواسی کی رسم مایوں آج منعقد کی گئی ہے، مہر النسا‌ء کی شادی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر کے ساتھ طے پائی ہے۔

    نواز شریف کی نواسی مہر انساء آج مایوں بیٹھیں گی، لاہور میں شادی کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، دھوم دھڑکا، ہلہ گلہ موج مستیاں، گانے بجانے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

    نانا کی سالگرہ کے روز ہی نواسی صاحبہ نے مایوں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

    مہر النسا‌ء کی شادی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر کے ساتھ طے پائی ہے، دلہن مہر النسا‌ء چھبیس دسمبر کو رخصت ہوکر پیا گھر چلی جائیں گی جبکہ ستائیس دسمبر کو ولیمہ ہوگا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی نواسی مہرالنسا صفدر کا نکاح ماہ رمضان میں مسجد نبویۖ میں میں انجام دیا گیا اور شرعی حق مہر مقرر کیا گیا تھا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی نواسی مہر النسا‌ء 26دسمبر کو پیا گھر سدھاریں گی

    وزیرِاعظم نوازشریف کی نواسی مہر النسا‌ء 26دسمبر کو پیا گھر سدھاریں گی

    لاہور : وزیرِاعظم نوازشریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا‌ء چھبیس دسمبر کو پیا گھر سدھاریں گی، مہر النسا‌ء کی شادی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر کے ساتھ طے پائی ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی کی شادی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پچیس دسمبر کو دلہن مہر النسا‌ء مایوں بیٹھیں گی، چھبیس دسمبر کو رخصتی ہوگی جبکہ ستائیس دسمبر کو ولیمہ ہوگا۔

    مایوں کے روز دلہن کے نانا وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ بھی ہے، شادی میں شرکت کے لیے ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کے لیے آئی جی پنجاب کو خصوصی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

    گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب نے رائیونڈ فارم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کو شادی کے موقع پر کیے جانے انتظامات پر بریفنگ بھی دی تھی۔

    مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا‌ء کی شادی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر کے ساتھ طے پائی ہے.