Tag: pm nawaz inaugurates

  • وزیراعظم نوازشریف کا گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح

    وزیراعظم نوازشریف کا گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے گھوڑا گلی میں فارسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلت کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے لارنس کالج اور وہاں سے براستہ سڑک گھوڑا گلی پہنچے، جہاں انہوں نے فارسٹ سروسز اکیڈمی میں پودا لگا کر شجرکاری کا مہم کا افتتاح کیا، وزیراعظم نوازشریف نےاکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے، عملے اور افسران سے بات چیت بھی کی۔

    فاریسٹ سروسزاکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کےتحت قائم

    فاریسٹ سروسزاکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کےتحت قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا جو سرسبز اور خوشحال پاکستان کے لئے مفید ثابت ہو گا۔

    اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد اور جنگلات سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے لئے وزیر اعظم کے فوک پرسن رضوان محبوب بھی موجود تھے۔

    اکیڈمی کا پہلامرحلہ 5کروڑ 92لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا دوسرا مرحلہ 2020میں مکمل ہوگا۔

  • وزیراعظم نوازشریف نے کینپ کے ایٹمی تواناِئی کے منصوبے کے ٹو کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نوازشریف نے کینپ کے ایٹمی تواناِئی کے منصوبے کے ٹو کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیرِاعظم نوازشریف نے کراچی میں کینپ کے ایٹمی تواناِئی کے منصوبے کے ٹو کا افتتاح کردیا، وزیرِاعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوہری توانائی منصوبہ کےٹو کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  کے ٹو منصوبے سے پاک چائنا دوستی  مزید پروان چڑھے گی، یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کینپ گزشتہ 45 سال سے بجلی کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ اوردہشتگردی کا خاتمہ انکی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرمؤثر طریقے سے عمل درآمد جاری ہے، جس سے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوئےہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے حوالے سے بہتر تاثر قائم ہوا ہے اور ہم اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ ملک میں مزید سرمایہ کاری لائی جا سکے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سرگرم عمل وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت سے ان کا مشن رکنے والا نہیں جب کہ کراچی میں ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا لیکن اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارےعزائم میں کمی نہیں آئے گی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی کے ساحل پر ایٹمی بجلی گھر کینپ 1972 میں قائم کیا گیا تھا، اس کی پیداواری صلاحیت 150 میگاواٹ اور مدت 2002 تک تھی مگر بعد ازاں اس کو اپ گریڈ کرکے دوبارہ فعال کر دیا گیا، جبکہ رواں برس کینپ ٹو اور کینپ تھری بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی، یہ دونوں بجلی گھر 1100 ، 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکیں گے، جبکہ پلانٹس کی تکمیل 2019 اور 2020 تک ہو سکے گی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم شخصیات نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کینیپ کے ایٹمی بجلی کے ٹو کا افتتاح کریں گے ایٹمی بجلی گھر کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس جائیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورت حال اور کراچی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔

  • بہاولپور: وزیرِاعظم نے ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا

    بہاولپور: وزیرِاعظم نے ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا

    بہاولپور: وزیرِاعظم نے میں ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبےکا افتتاح کردیا، منصوبےسے سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

    وزیرِ اعظم نواز شریف نے مئی 2014 میں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا، اس منصوے کو 11 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، 100 میگا واٹ بجلی کے حصول کئے کیلئے4 لاکھ  شمسی توانائی پینل نصب کئے گئے ہیں۔

    لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع کے میدان میں پہلا قدم رکھ دیا گیا، بہاولپور میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا پہلا منصوبہ ملکی دستیاب وسائل سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر وزراء بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    دوسرے مرحلے میں قائداعظم سولر پارک میں چین کے تعاون سے نو سو میگا واٹ کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا، جس سے 900میگا واٹ سسٹم میں شامل ہوگی۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج ملک کے پہلے سولر انرجی پلانٹ کا افتتاح کریں گے

    وزیرِاعظم نوازشریف آج ملک کے پہلے سولر انرجی پلانٹ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف آج پاکستان کے شمسی توانائی سے چلنے والے پہلے بجلی گھر قائداعظم سولر پارک کا افتتاح کریں گے۔

    لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع کے میدان میں پہلا قدم رکھ دیا گیا ہے، بہاولپور میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا پہلا منصوبہ ملکی دستیاب وسائل سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف آج قائداعظم سولر پارک کا افتتاح کریں گے، اس منصوبے سے سومیگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

    قائداعظم سولر پارک میں چین کے تعاون سے نو سو میگا واٹ کے منصوبے کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا اور تونائی بحران میں واضح کمی واقع ہوگی، حکومت کا توانائی بحران سے نجات کے لیے شمسی توانائی سے بجلی کا حصول خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔