Tag: PM nawaz media talk

  • سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، وزیراعظم

    سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، وزیراعظم

    انقرہ : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی لاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کا دورہ مکمل کرکے وطن روانگی سے قبل ناشتے پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کریں گے، ترک صدر سے داعش سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی کا سبب بن سکتی ہیں، وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط ہمارا وژن ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، پرامن افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے، پشاورسے جلال آباد ہائے وے کا ساٹھ فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ میڈیا میں خود احتسابی آگے بڑھنے کا بہترین عمل ہے، دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا میں بحث مثبت رویہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں ملک میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ملکی ترقی کے لئے تمام رہنما اور جماعتیں ملکر کام کریں۔


    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف


    گذشتہ روز بھی انقرہ شہر میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، افغانستان سے یہاں کارروائیاں ہورہی ہیں، بھارت اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہوں۔

    لاہور میں ہونے والے بم دھماکے پر انکا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم رکھتےہیں اسے دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچلا جائے گا،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، ہم ان کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہےہیں، موجودہ کشیدہ حالات پر جلد قابوپالیں گے بالآخر جیت ہماری ہوگی۔

  • عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکانقصان ہے، وزیر اعظم

    عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکانقصان ہے، وزیر اعظم

    لندن : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا نقصان ہے، عبدالستارایدھی سے بڑھ کر قومی پرچم کا حقدار کوئی نہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں وطن واپسی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی عوام کی حقیقی خدمت کا مینار تھے، ہم انسانیت کے سب سے بڑے خدمتگار سے محروم ہوگئے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب محروم طبقے سے پیار کرنے والی شخصیت تھے، آخری سانس تک عبدالستار ایدھی انسانیت کی خدمت کرتے رہے۔

    نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کا سفرآخرت آسان بنائے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ دل کی گہرائی سے عبدالستار ایدھی کی نمازجنازہ میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن صحت اجازت نہیں دیتی۔

  • اقتصادی راہداری پر وزرائے اعلیٰ کی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

    اقتصادی راہداری پر وزرائے اعلیٰ کی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

    اسلام آباد: اقتصادی راہداری پرسیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے راہداری منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ پر مشتمل اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا، پانی وبجلی، مواصلات اور محکمہ منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر کمیٹی کے رکن ہونگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گااور روٹ کی نگرانی وزیراعظم خودکریں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی پارکس کا قیام صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ، کانفرنس میں فیصلہ ہواکہ تمام وزرائےاعلیٰ ہرتین ماہ بعدراہداری منصوبے پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے، تمام اکنامک زونز صوبوں کی مشاورت سےبنائے جائیں گے۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرینگے، منصوبہ پاکستان کی تقدیر کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    اجلاس میں حکومتی وزراء چو ہدری نثار، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور احسن اقبا ل شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن اور دیگر سیاسی قائدین میں مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی،میر حاصل بزنجو ، سراج الحق ،مشاہد حسین ، شاہ محمود قریشی ،اور و دیگر شریک ہو ئے۔

    وزیر اعظم کیجانب سے بلا ئے گئے اس اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ شریک نہیں ہو ئے ، خورشید شاہ نے عذر پیش کیا کہ انہیں اجلاس کی اطلاع تاخیر سے دی گئی، سینیٹر اعتزاز احسن نے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کی۔

  • مذاکرات ہی خطے میں امن کا واحد حل ہیں، وزیراعظم

    مذاکرات ہی خطے میں امن کا واحد حل ہیں، وزیراعظم

    لندن: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس را کی مداخلت کےثبوت ہیں، عالمی برادری کو بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کردیئے ہیں، امید ہے پراکسی وار رک جائے گی، مذاکرات ہی خطے میں امن کا واحد حل ہیں ۔

    وزیرِاعظم نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف دیے گئے ثبوتوں کا اثر پڑیگا اور را کی مداخلت رک جائے گی ، وزیراعظم نے بھارت کو غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ الزام تراشی سے کشیدگی بڑھتی ہے، امن قائم نہیں ہوتا.

    ایک سوال کے جواب میں وزیرِاعظم نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر صرف اٹھایا ہی نہیں بلکہ حل کیلئے ٹھوس تجاویز بھی دیں ہیں.

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی خطے میں امن کا واحد حل ہیں، لڑائی سے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا.