Tag: PM nawaz meet afghan president

  • افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

     ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امورف پر تبادلہ خیال کیا۔

     وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستحکم تعلقات کی قدر کرتا ہے جس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو افغانستان بھیجنے کے فیصلے کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں مزید مدد ملے گی۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

    وزیرِاعظم نواز شریف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے افغان صدر اشرف غنی کی اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اوردیگر امورپرتبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے تو میاں نوازشریف نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا۔ اشرف غنی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کےترانے بجائے گئے، افغان صدر نے گارڈآف آنر کا معائنہ کیا۔

    اُن کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف بھی کرایا گیا، اس سے پہلے آج صبح افغان صدر کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقات کرنے والوں میں اسفندیار ولی، آفتاب شیرپاؤ، محمودخان اچکزئی، اعتزازاحسن، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔