Tag: PM Nawaz meet Army chief

  • قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے ،وزیراعظم

    قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں میڈیا پر چلنے والی خبر کو قابل تشویش قرار دیا اور وزیراعظم نے مبالغہ آرائی پر مبنی خبریں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں مفروضوں پر بننے والی خبروں پرتشویش کا اظہار کیا، قومی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر غور کیلئے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیرخزانہ، وزیرداخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلی پنجاب اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی سے متعلق ڈان اخبار کی خبر کو قابل افسوس قرار دیا گیا، وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں ہدایت کی کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالوں کو سامنے لایا جائے اور ان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    اجلاس نے اس عزم کودھرایا کہ پاک فوج اورانٹیلی جنس ادارے بغیرکسی تفریق کے دہشتگردی کیخلاف اپنا کلیدی کردارادا کرتے رہیں گے۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کہا گیا کہ مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، دہشت گرد اور دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں اتفاق رائے سے جاری رہیں گی۔

    اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی اورخطے کی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غورلائے گئے۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات

    وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد:‌وزیراعظم نواز شریف اورآ رمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی، کورکمانڈرکانفرنس کے بعد ہونے والی ملاقات میں داخلی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ملاقات میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور پاکستان پر اس کے اثرات خاص طور پرزیر غور آئے ۔

    اس سے قبل گزشتہ روز کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی، جس میں پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات اورسیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال بھی اجلاس میں زیر غورآئی، ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک افغان بارڈر پر قائم سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف راحیل شریف کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف راحیل شریف کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ون آن ون ملاقات میں سیکورٹی کی صورتحال پرغور ، دہشگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ون آن ون ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور ملکی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گا، بڈھ بیر حملے کے بعد دہشگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    دونوں اہم شخصیات میں طے کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا پیچھا صرف سرحد تک نہیں کیا جائے گا بلکہ سرحد پار بھی دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • وزیراعظم ،آرمی چیف کا ایکشن پلان پرعملدرآمد تیزکرنے پراتفاق

    وزیراعظم ،آرمی چیف کا ایکشن پلان پرعملدرآمد تیزکرنے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان میں پرعمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ہے، آپریشن کو بلاامتیاز اور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر اسے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دہشت گرد عناصرکے سہولت کاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ اورملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف کی آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال اور دہشت گردوں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیرِ داخلہ چوہدری نثار، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِاعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد:وزیرِاعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِاعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آپریشن ضربِ عضب کو اس کےمنطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، قوم کو مسلح افواج کی قربانی پر فخر ہے۔

    ملاقات کے دوران ملک کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کورہیڈ کوارٹر کراچی پہنچ گئے

    وزیرِاعظم نوازشریف کورہیڈ کوارٹر کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیرِاعظم نوازشریف کور ہیڈ کوارٹر کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف اور کور کمانڈر کراچی نے وزیرِاعظم سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹر میں وزیرِاعظم کو سندھ اور کراچی میں آپریشن پر بریفنگ دی گئی جبکہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضربِ عضب پر بات چیت بھی کی گئی۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم گورنر ہاوس میں آج کراچی آپریشن اور قومی ایکشن پلان پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کوکراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال اور شہر میں جاری آپریشن پربریفنگ دی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور شہر میں قیام امن کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے رینجرز، پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرِاعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

  • نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

      جھنگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

    جھنگ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان کی خدمت کے فرض سے غافل نہیں ہے، وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اس تیز رفتاری سے امدادی کام نہیں کئےگئے۔

    وزیر اعظم نےخطاب میں امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا،اسکا عملی مظاہرہ بھی بہت جلد لوگوں نےدیکھ لیا، وزیراعظم کے رخصت ہوتے ہی امدادی سامان کا ٹرک بھی انتظامیہ واپس لے گئی، متاثرین سیلاب دور تک ٹرک کےپیچھےامدادکیلئےبھاگتے رہے تاہم وہ حکمرانوں کے وعدوں کی طرح امداد سے محروم رہے۔

    متاثرین سیلاب وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی جذباتی تقریر کے بعد انتظامیہ کے رویے سے کافی مایوس نظر آئے اور خالی ہاتھوں میں حکمرانوں کے وعدے لیے واپس اپنے کیمپوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اورشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پرتبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب اور اس کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرشمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے لوگوں کی بحالی پربھی بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ

    وزیراعظم نوازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ

    سکھر: وزیراعظم نوازشریف سندھ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے سکھر پہنچے جہاں انہیں چیف سیکریٹری سندھ اورسیکریٹری آبپاشی نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف سکھر پہنچے جہاں انہوں نےسندھ میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنےکیلئےپوری طرح چوکس ہے۔

    وزیر اعظم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے سندھ میں کچے کے دوسو اکیاون دیہات متاثرہوئے ہیں اور ایک لاکھ چھیالیس ہزا چھہ سو پچیس ایکڑرقبہ سیلاب سےزیر آب ہے،بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سےستاسی ہزار پانچ سو پچاسی افراد پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے۔