Tag: PM Nawaz meet Army chief

  • وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    حافظ آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور بھٹیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مختلف مسائل کاشکار ہےلہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین میٰں امداد بھی تقسیم کی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔

  • وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم  نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات جاری ہے ، ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم  نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے۔

    گزشتہ روزکور کمانڈرزکانفرنس میں موجودہ حالات پر شدید تشویش کا اظہارکیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے، بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات متوقع

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات متوقع

    اسلام آباد: وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف  کی ملاقات آج متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف وزیراعظم کو گزشتہ رات ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کریں گے، عسکری قیادت نے موجودہ حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال حالات بگاڑ دے گا، وقت ضائع کیے بغیر معاملہ سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے، بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، فوج کوتصادم سےدور رکھنے پراتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال سمیت مذاکرات کی بحالی کیلئے اقدامات اورمعاملہ جلدحل کرنےپراتفاق کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ فوج کوتصادم سے دور رکھا جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ایک اور ملاقات نے سیاست کے دریا میں آنے والی طغیانی کا اثر بظاہر زائل کردیا، ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے کہ سیاسی معاملے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے،فوج کو تصادم سے دور اور عوام کے مد مقابل نہ لایا جائے طاقت کااستعمال آخری آپشن بھی نہیں ہونا چاہئے۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں موجودہ سیاسی تعطل پرتبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں نےمذاکرات کےذریعے قومی مفاد میں معاملات کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں موجودہ بحران اور کشیدگی کا شکار سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف نے معاملات کو قومی مفاد میں حل کرنے پر اتفاق کیا جبکہ موجودہ تناؤ سے نمٹنے کے معاملات زیر غور آئے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو معاملات کے سدھار کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور طاقت کے استعمال ست گریز کرنے پر اتفاق کیا ۔

    وزیراعظم اور  آرمی چیف نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب سے متعلق اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا

  • آرمی چیف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    آرمی چیف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف سے وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات ایسے وقت ہورہی ہے، جب آزادی اور انقلاب مارچ میں عمران خان اور طاہرالقادری کی ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے، ملاقات میں ملکی سلامتی، شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، اور ملک کی اندونی اور بیرون سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں آزادی اور انقلاب مارچ سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ  کیا گیا، آرمی چیف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک قدم پیچھے بھی کرنا پڑے تو کرے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے ریڈ زون میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور آرمی چیف کو بدلتی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا ۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد کی صورتحال پر ایک گھنٹے سے زائد تک صلاح و مشورہ جاری رہے ۔ اس سے پہلے چوہدری نثار اور شہباز شریف نےگزشتہ بدھ کو بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔