Tag: PM nawaz meet chinese president

  • وزیرِاعظم نوازشریف اور چینی صدر کی ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف اور چینی صدر کی ملاقات

    اوفا: روس میں وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے چینی صدر کو بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی پر فخر ہے، ذرائع کےمطابق چینی صدر نے بھی ملاقات میں بھارت سے متعلق معاملات پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ وہ پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کے دورہ چین کے منتظر ہیں، دونوں رہنماؤں نےخطے میں ترقی اور امن کیلئے کام کرنےمیں اتفاق کیا۔

  • وزیرِ اعظم نواز شریف کی چینی صدر سے ون آن ون ملاقات

    وزیرِ اعظم نواز شریف کی چینی صدر سے ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے چینی صدر شی چن پنگ کی ملاقات ہوئی ۔

    وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم نواز شریف نے چینی صدر کا استقبال کیا ، ملاقات میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چین کے صدر شی جن پنگ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے، نور خان ایئربیس پر مہمان صدر شی جن پنگ کا استقبال صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور کابینہ کے دیگر اراکین نے کیا۔

    نور خان ایئر بیس پر صدر شی جن پنگ کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

    چینی صدر ژی جن پنگ دورۂ پاکستان کے دوران چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایا کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صرف توانائی کے منصوبوں پر تینتیس ارب ڈالر کی سرمایا کاری کی جائے گی۔