Tag: PM nawaz meet chinese prime minister

  • پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان اور چین کا رشتہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے، چینی وزیراعظم

    پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان اور چین کا رشتہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے، چینی وزیراعظم

    نیویارک : وزیراعظم نوازشریف سے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نےچینی ہم منصب کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی ، چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا، چینی وزیراعظم نے کہہ دیا کہ ان کا ملک کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرنا چاہیے۔

    چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان اور چین کا رشتہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے۔

    meet-1

    چین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں صورتحال خطرناک نہیں ہونی چاہیے جبکہ چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات میں تعمیری کردار کی پیشکش کر دی۔

    چینی وزیراعظم نے کہا کہ گوادر میں فراہم کی گئی سہولتوں میں مزید اضافہ کرینگے، چینی وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مؤثر کوششوں کو بھی سراہا جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وجبر کیخلاف آواز اٹھانے پر خیر مقدم کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں حمایت پر چینی ہم منصب کر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی چینی وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے ملاقات

    وزیرِاعظم نوازشریف کی چینی وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے ملاقات

    بیجنگ: وزیرِاعظم نوازشریف نے بیجنگ میں چینی وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان اکیس معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے گئے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے بیجنگ میں چینی وزیرِاعظم سے ملاقات کرتے ہوئے اقتصادی و توانائی منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نےتوانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کےمنصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران پاکستان اورچین کےدرمیان 21معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے گئے ۔

    ملاقات کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی شراکت داری چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دورے سےتوانائی کے مسئلےکوحل کرنے میں مدد ملےگی، چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے نواز شریف کے دورہ چین کو خوش آئند قراردیا۔

    لی کی چیانگ نے کہا کہ دورے سےاقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔