Tag: PM nawaz meet khursheed shah

  • خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    خورشید شاہ کی پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی سے ملاقات کی دونوں جماعتوں کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے رانا بھگوان داس پر اتفاق کیا، میڈیا سے گفتگومیں خورشید شاہ نے کہا کہ ان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے بعدحتمی نام وزیراعظم کو پیش کریں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے تحریک انصاف کے ناموں پر اختلاف کیاتو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

  • اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیرِاعظم سے ملاقات

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی وزیرِاعظم سے ملاقات

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے تقرری پر مشاورت کی گئی۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیرِاعظم سے ملاقات کے بعد بتایا کہ نئے چیف الیکشن کمشنرکے لیے تین نام آج کی ملاقات میں پیش کیئے گئے ہیں ، ان کی جانب سے رانا بھگوان داس اور ریٹائرڈ جسٹس اجمل میاں کا نام دیا گیا مگر وزیرِاعظم نے سابق سیکرٹری قانون ہونے کے باعث اجمل میاں کے نام پر اعتراض کیا۔

    انہوں نے کہا کہ رانا بھگوان داس کے لیئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے اور وہ خود بھی اس عہدے کے لیئے رضا مند نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کا نام دیا مگر وہ ن لیگ کے صدارتی امیدوار تھے، اس لیے ان کی جانب سے اعتراض آیا۔

    خورشید شاہ نے بتایا کہ  پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کی جائے گی، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تیرہ نومبر سے قبل چیف الیکشن کمشنر کے نام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔