Tag: PM nawaz meet MQM delegation

  • وزیرِاعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد آج ملاقات کرے گا

    وزیرِاعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد آج ملاقات کرے گا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد آج ملاقات کرے گا، ایم کیوایم نے وزیرِاعظم سے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد آج پارلیمنٹ میں ملاقات کرے گا، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، رشید گوڈیل سمیت دیگر ارکان شامل ہونگے۔

    ملاقات میں کراچی آپریشن سمیت شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایم کیوایم کا وفد وزیرِاعظم کو تحفظات سے بھی آگاہ کرے گا۔

    وفد وزیرِاعظم کو کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرزکے چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں گا اور کراچی آپریشن پر اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم کراچی دورے پر آئے تھے اور ایم کیو ایم نے وزیرِاعظم سے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کے لیے وقت مانگا تھا تاہم مصروفیات کے باعث وزیرِاعظم ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات نہیں کر پائے تھے۔

  • آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    آج کا دن اہم ہے،دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے،فاروق ستار

    اسلام آباد: وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  آج کا دن اہم ہے، دھرنا دینے والوں کو راضی کیا جائے، فاروق ستار نے کشیدہ صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ۔

        ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں جاری بحران کا حل نکالا جائے، انھوں نے کہا کہ قائد الطاف حسین احتجاج کرنے والی جماعتوں اور حکومت سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔

    انھوں نے کہا کہ اب بھی گنجائش ہے اور تھوڑی کوشش کی جائے تو مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے ، ہمیں عوام کو ایک آخری موقع دینا چاہیٔے۔ عوام اور جماعتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں، ہر حال میں ایسا حل نکالا جائے، جس سے تمام فریقین مطمئن ہو سکیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نظام کو قائم رکھ کر جہموریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور عوامی تحریک سے بھی ہونے چاہئیں ، عوامی تحریک کا وفد بیٹھے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے مسئلے کا حل نکالا جائے، معاملے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیٔے

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم نےکھلے دل سے بات سنی اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ بھی پورے اخلاص کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل سیاسی بحران کے حل کے لئے ایم کیو ایم کے وفد نے  خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس  ملاقات کی۔

    ملاقات میں معاملات سدھارنے کیلئے وزیر اعظم ایک قدم آگے بڑھائیں، ایم کیو ایم وفد نے الطاف حسین کا خصوصی پیغام نواز شریف کو دیا ، ایم کیو ایم کے وفد نے الطاف حسین کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔