Tag: PM nawaz meet mulana fazal ur rehman

  • لاہور:وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    لاہور:وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی اوآرز پر خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز میں کسی ایک شخصیت کو نشانہ نہیں بننے دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بھی اپنے اتحادیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹی آر اوز ، الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، حکومت کی بھی خواہش ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر احتساف صاف و شفاف ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹی اوآرز میں کسی ایک شخصیت کو نشانہ نہیں بننے دینگے، وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹی او آرز کے لئے اپوزیشن سے رابطوں کی ہدایت بھی کی۔

    ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس ایک سازش کے تحت ہوا، وزیراعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں سے ساتھ ہے۔

  • وزیرِاعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    وزیرِاعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سے مولانافضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، جے یو آئی سربراہ نے وزیراعظم کو ایم کیوایم کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے تفصیلات آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایم کیو ایم سیاسی بحران میں ثالثی کا کردار نبھانے والے مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

    وزیراعظم نے جے یو آئی سربراہ کی سیاسی بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی کردار کو نظرانداز نہیں کرسکتے، حکومت تمام جماعتوں کےمینڈیٹ کا احترام کرتی ہے، وزیرِاعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ ایم کیوایم کوپارلیمنٹ میں کردار ادا کرتے رہناچاہئے۔

    ملاقات کے بعد مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا استعفوں کی واپسی سے متعلق رویہ مثبت تھا، جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے، سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت ایم کیوایم مذاکرات کا دوسرادور اسلام آباد میں ہوگا۔ تاہم فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کے بعد مذاکراتی عمل ایک دو روز معطل رہے گا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وزیرِاعظم نواز شریف کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے وزیرِاعظم کو اپنا مؤقف بیان کیا کہ پارٹی رہنماؤں سے مزید مشاورت کی جائے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کرنے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نہیں چاہتے اور جمہوری عمل کو اچھے انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں، واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کی رکنیت کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

    وزیرِاعظم نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبے سے دستبردار ہونے کی درخواست بھی کی۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے سیاسی بحران کے حل کیلئے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اعجازالحق سے ملاقات کی۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلئے وزیر ِ اعظم کی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں، انہوں نے مولانافضل الرحمان اور اعجازالحق سے الگ الگ ملاقات کیں۔

    ملاقاتوں میں جاری سیاسی بحران کے حل اور سسیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور دھرنے کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی اور معاشی صورتحال پرتشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔