Tag: PM nawaz meet opposition jirga

  • آئندہ 2 روز میں سیاسی جرگے کی وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع

    آئندہ 2 روز میں سیاسی جرگے کی وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع

    اسلام آباد: آئندہ دو روز میں وزیرِاعظم نوازشریف سے سیاسی جرگے کی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے سیاسی جرگے نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، آئندہ دو روز میں وزیرِاعظم سے سیاسی جرگے کی ملاقات متوقع ہے، اس ملاقات میں سیاسی تعطل کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    اسی تناظر میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ میں جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری بحران کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے، سیاسی جرگے میں سراج الحق ، رحمان ملک او ر دیگر شامل ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے اپوزیشن جرگے کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے اپوزیشن جرگے کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے اپوزیشن جرگے کی سراج الحق کی قیادت میں ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن جرگے نے وزیراعظم نواز شریف کو مذاکرات میں اب تک ہونی والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے اپوزیشن جرگے کی سراج الحق کی قیادت میں ملاقات جاری ہے، ملاقات میں رحمان ملک، جی جی جمال، لیاقت بلوچ ، کلثوم پروین شامل ہیں، اپوزیشن جرگے کی جانب سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے سیاسی جرگے کی کوششوں کا سراہا ۔

    اپوزیشن جرگے نے گزشتہ روز تحریک انصاف اور پاکستان عوام تحریک کی مذاکراتی ٹیموں سے ملاقات کی تھی، اپوزیشن جرگے نے مذاکرات میں اب تک ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا،  وزیراعظم نواز شریف نے مذاکراتی عمل میں اپوزیشن جرگے کی کوششوں کی تعریف کی۔

    اپوزیشن جرگے اور فریقین کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب تو نہیں ہوسکے پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔