Tag: PM nawaz meet Zardari

  • حکومت معاملہ حل کرنے میں پہل ،کرے، زرداری کا نواز شریف کو مشورہ

    حکومت معاملہ حل کرنے میں پہل ،کرے، زرداری کا نواز شریف کو مشورہ

    رائیونڈ: وزیرِاعظم نوازشریف اورسابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال اور اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدرزرداری، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور  سینیٹر رضا ربانی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے ونڈ پہنچایا گیا اور وزیراعظم نوازشریف نے بنفسِ نفیس ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پروزیرِاعظم نوازشریف کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز،  خواجہ آصف، عبدالقادر بلوچ  اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کو معاملات صبر و تحمل سے حل کرنے اور مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیا، رائے ونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں آصف زرداری نے حکومت اور احتجاج کرنے والوں کو لچک کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

    سابق صدر نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ حکومت آگے بڑھ کر مسائل کے حل میں پہل کرے، ایسا رویہ اوراقدام اختیارکرنےسے گریز کیا جائے، جو جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہو۔

    ملاقات میں کسی بھی قسم کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمہوریت کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، سابق صدر نے جمہوریت کو بچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    آصف زرداری نے کہا انتخابی دھاندلیوں کے لئےاعلیٰ سطح کا کمیشن بنایا جائے، وزراء ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان کے استعمال کرنے کے بجائے ماحول کو بہتر بنانےکی کوشش کریں۔

    آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور چوہدری برادران سے بھی ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو رائیونڈ ہاؤس میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کی دعوت دی تھی، جیسے سابق صدرا ٓصف علی زرداری نے قبول کیا تھا۔،

  • نوازشریف اور زرداری کی ملاقات، 70سے زائد اقسام کے پکوان تیار

    نوازشریف اور زرداری کی ملاقات، 70سے زائد اقسام کے پکوان تیار

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کو دیئےگئے ظیہرانے میں خاطر مدارت کیلئے ستر سے زیادہ اقسام کے پکوان تیار کروائے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم نوازشریف نےسابق صدرکے سیاسی تجربے سے فائڈہ اٹھانے کیلئےپر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، نوازشریف نے آصف زرداری کی خاطرداری کے لئے انواع و اقسام کے پکوان دسترخوان پر چُن دیئے۔

    ستر سے زیادہ ڈشز پر متشمل دسترخوان کی رونق بڑھانےمیں دال چاول اور ہرن کے گوشت کو بھی شامل کیا گیا ہے،دستر خوان پر سیخ کباب،  تکہ ملائی بوٹی بھی رکھی گئی ہیں۔

    دسترخوان کی زینت بننے والے روایتی کھانوں میں حیدرآبادی کوفتے، سری پائے سمیت نہاری، بھنڈی، پالک گوشت، آلو کی بھجیا شامل ہیں جبکہ چائینیز کھانے بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔

    دسترخوان پر ہونے والی سیاسی مشاورت کو نتیجہ خیز بنانے کےلئے چھ اقسام کی سلاد بھی پیش کی گئی، چٹ پٹے اور لذیز پکوان کی شان بڑھانے کےلئے میٹھے کا بھی خاص اہتمام کیاگیا ہے، ماحول کو شیرینی رکھنے کےلئے میٹھے میں پیٹھے کا حلوہ اور رس ملائی موجود ہے۔