Tag: PM nawaz MEETING

  • حکومت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم

    حکومت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔

    وزیراعظم ہاوس میں امریکی کمپنی جنرل منیجر اینڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر جنرل الیکٹرک جیفری آر آئی میلٹ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم ہمارے دور حکومت میں ہی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی کوریڈور کی جلد تکمیل اور اراضی کے حصول کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم ہاوس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لاہور سے عبدالحکیم موٹر وے اور ژوب سے مشاکوٹ موٹر وے کا رواں ماہ میں سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا جبکہ انہیں رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ موٹر وے کے خانیوال سے ملتان سیکشن پر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور یہ نومبر میں منصوبہ افتتاح کے لئے تیار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مغربی راہداری کو عملی جامہ پہنانا قوم کے ساتھ ان کا وعدہ ہے جو انہوں نے کل جماعتی کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

  • وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد :‌ وزیرِاعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کر نے اور ریلیف کے لیئے تمام وسائل بروئے کارلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ارمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی ائی ایس پی آر ،وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سردار مہتاب ، پرویز رشید، چیئر مین این ڈی ایم اے اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔

    چیئر مین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں سے متعلق تفصیلی طور پر بریف کیا اجلاس کو پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیوں بارے بھی اگاہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلیف بحالی اور ریسکیو کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    وزیراعظم اپنے خطاب میں کہا کہ متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مربوط انداز سے متاثرین کی امداد کے لئے اقدامات کرتی رہیں گی۔

    وزیراعظم نے پاک فوج اور دیگر امدادی اداروں کی جانب سے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم نواز شریف امریکی دورہ ختم کرکے برطانیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم نواز شریف امریکی دورہ ختم کرکے برطانیہ پہنچ گئے

    لندن : وزیراعظم محمد نواز شریف چار روزہ امریکی دورے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے، کہتے ہیں بھارتی رویہ امن پسند نہیں، ہندو انتہا پسند حالات خراب کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نےچار روزہ امریکی دورہ کےاختتام پرواشنگٹن میں امریکی ادارہ برائےامن کی تقریب سےخطاب کیا۔ بھارتی جارحیت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ورکنگ باؤنڈری اورایل اواسی پرمکمل امن چاہتاہے،بھارتی انتہا پسندوں کے پاکستان مخالف اقدامات سے کشیدگی بڑھی۔

    وزیراعظم نےکہاکہ ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف دنیاکی سب سے بڑی فوجی مہم ہے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دینگے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےوزیراعظم کےدورےکوکامیاب قرار دیتے ہوئےکہا کہ دورےکےحوالےسےمنفی باتیں کی جارہی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، دنیا نے پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو محفوظ تسلیم کرلیا۔

  • وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا ، اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا ، اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن : وزیراعظم نواز شریف سے واشنگٹن میں پاکستان کاکس کی چئیرپرسن شیلاجیکسن، امریکی ایوان نمائندگان اورامریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے ارکان نے الگ الگ ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون پر بات چیت کی گئی.

    دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نوازشریف سےامریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین ایڈرائس کی سربراہی میں ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار،خواجہ آصف،طارق فاطمی اور سرتاج عزیز وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    اس سے پہلےامریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے سینیٹر باب کارکر کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان کا ساتھ دینے اور دہشتگردی کے خلاف معاونت پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نےامریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    سینیٹر باب کارکر نے وزیرِاعظم کے خیالات کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ امریکہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا معترف ہے.

  • وزیرِاعظم نے بریک ڈاؤن کی رپورٹ 48گھنٹے میں مانگ لی

    وزیرِاعظم نے بریک ڈاؤن کی رپورٹ 48گھنٹے میں مانگ لی

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ اڑتالیس گھنٹے میں مانگ لی، مستقبل میں واقعات کے سدِباب سے بچاؤ کیلئے جامع نظام ترتیب دینےکی ہدایت کردی ہیں۔

    اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف نے سیکیورٹی اداروں کو ٹرانسمیشن لائنز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے ڈیرہ مراد جمالی دہشتگردی کے بعد بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ اڑتالیس گھنٹے میں طلب کرلی ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے، پورے ملک میں بجلی کا نظام جلد معمول پر آجائے گا، اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

    اس سے قبل  وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیرِاعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انھیں بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی، وزیرِاعظم نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی سپلائی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز کے دوران دہشت گردی کے تین واقعات سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے، جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جمعہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا، جسے مرمت کرکے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔

    انھوں نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ اوچ میں خرابی کے باعث گڈو پاور پر لوڈ بڑھنے سے پلانٹ ٹرپ کرگیا تھا، جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا، اس موقع پر وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی وزیرِ کو ہنگامی بنیادوں بحالی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس جاری

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس جاری

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے، نیکٹا کا اجلاس بھی اکتیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    دہشتگردوں کیخلاف ایکشن پلان پر عملدر آمد ، آئینی پیچیدگیاں اور اُن کا حل کیسے ممکن ہیں، وزیرِاعظم نواز شریف معاملات کے حل کیلئے آج پھر اپنے رُفقاء کو لے کر بیٹھ گئے ہیں ۔

    اسلام آباد میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، اٹارنی جنرل بیرسٹر ظفر اللہ اور خواجہ ظہیر شریک ہوئے،  اجلاس میں آئین میں ترمیم سمیت عملدرآمد سے متعلق دیگر امور زیر غور آئے۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم کو آئین اور قانون میں ترامیم سے متعلق ابتدائی مسودہ پیش کیا گیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ مسودے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم کی ہدایت پر نیکٹا کی ایگز یکٹو کمیٹی کا اجلاس اکتیس دسمبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت چوہدری نثارعلی کریں گے، اجلاس میں نیکٹا کو فعال بنانے سمیت اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اہم اجلاس

    وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے اور مذاکرات میں تعطل سے متعلق وزیرِاعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماوٴں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم اور پارلیمانی رہنماوٴں کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    شرکاء کو بتایا گیا کہ مذاکرات میں تعطل آچکا ہے، جمعرات کو سیاسی جرگے کا اجلاس بلایا گیا ہے تاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔

    اجلاس میں پارلیمانی رہنماوٴں نے حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات میں جوڈیشل کمیشن کے طریقۂ کار اور ممکنہ معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے کوئی آرڈیننس لایا گیا تو اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعے کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں شہبازشریف کے استعفے اور مقدمے کے اندراج پر مسلم لیگ ن کے اندر دو آرا پائی گئیں، اجلاس میں اہم لیگی رہنماؤں نے حکومت قربان نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

    آزادی اور انقلاب مارچ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں دھرنوں کی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما مختلف رائے کا شکار ہوگئے، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کے معاملے پر ن لیگ کے اندر دو آرا پائی گئیں۔

    اجلاس میں کچھ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا کہ شہباز شریف کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کیا جائے اور وزیراعلی پنجاب استعفی دیدیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی کچن کیبنٹ نے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا۔۔

    اجلاس کے دوران اہم لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم کو طاہر القادری کے مطالبات پر حکومت قربان نہ کرنے کا مشورہ دیا۔