Tag: PM nawaz message

  • وزیرِاعظم کی ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے  پرقوم کو مبارکباد

    وزیرِاعظم کی ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پرقوم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کومبارکباد دی ہے، انکا کہنا تھا کہ آپریشن حکومت کےدہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکےعزم کاعکاس ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھےگی، پُرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کوقوم کے مستقبل پر قربان کررہےہیں، وہ بیٹوں ،بھائیوں اورشوہروں کی قربانیاں دینے والوں کے شکرگزار ہیں۔

    وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہورہا ہے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پوری قوم مادر وطن کے تحفظ کے لیے لڑنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

  • عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، وزیرِاعظم

    عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: آج ملک بھر میں سترہواں یومِ تکبیر ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، جس کی بدولت ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر ہوگیا۔

    یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ دشمن عناصر وطن کو اندورنی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یک جان وزبان ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب بے مثال کامیابیوں کے ساتھ جاری ہے، کسی کو وطن عزیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر افواج پاکستان کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

  • عوام یومِ عاشور پرامن وامان کیلئے قومی فرض ادا کریں،وزیرِاعظم

    عوام یومِ عاشور پرامن وامان کیلئے قومی فرض ادا کریں،وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یومِ عاشور پر شاعرمشرق کے اشعار کو مشعل راہ بنانا ہوگا، شہری امن وامان کے قیام کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

    یومِ عاشور پر خصوصی پیغام میں وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام یومِ عاشور پر امن وامان کے لئے قومی فرض ادا کریں اور امن کے قیام کے لئے حکومت کا ساتھ دیں، وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر حال میں ممکن بنایا جائے۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ واقعہ کربلا حق اور باطل کا ایک ایسادلخراش معرکہ ہے، جسے رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین، اہل بیت اوران کے رفقاء کی قربانیاں حق کے راستے پر چلنے والوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

    الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو برقرار رکھیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہداکربلا نے صبر استقامات اور حق کے لیے جدوجہد کرنے کا سبق دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کربلا نے باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا، شہدا کربلا کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔