Tag: PM nawaz on karachi

  • سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے، وزیراعظم

    سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے ،سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے۔

     اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ کراچی کوبزدلانہ کارروائی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

     وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا ذکر بھی کیا، وزیراعظم نے کہا کہ بینک اور دیگر ادارے کسی کی ذاتی جائیداد نہیں قرضے مخصوص لوگوں کے لیے نہیں بلکہ اس پر چھوٹے طبقے کا بھی برابرکا حق ہے ۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چھیالیس ارب ڈالر کا پاک چین راہداری منصوبہ ہمارے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ۔

  • الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے، وزیراعظم نوازشریف

    الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے، وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد: الطاف حسین کے بیان پر وزیراعظم کا رد عمل سامنے آگیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ حساس معاملات پربیانات دیتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

    الطاف حسین کے متنازعہ بیان پرملک بھر میں سخت رد عمل سامنے آنے اور الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بعد وزیراعظم بھی بول پڑے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ الطا ف حسین کی معذرت ایک اچھا اقدام ہے ، ایسے غیرمحتاط بیانات اداروں کے وقارکو مجروح کرتے ہیں اور ان سے عوام کےجذبات اوراحساسات کوٹھیس پہنچتی ہے۔

    وزیرا عظم نے کہا کہ مسلح افواج کی ساکھ کاخیال رکھناحکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے کہاکہ میڈیاکوآئین وقانون کےمطابق ضابطہ اخلاق کاخیال رکھتے ہوئے یقینی بنایاجائےکہ غیرذمہ دارانہ بیانات کی تشہیرنہ ہو سکے ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی حساس معاملات پربیان سےپہلےاچھی طرح سوچناچاہیے۔

  • ضرب عضب، کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آئے، وزیراعظم

    ضرب عضب، کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آئے، وزیراعظم

    پشاور: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں بیس مہینوں میں دہشتگردی اورکراچی میں امن لانے والی پارٹی بلدیاتی انتخاب بھی کروائے گی۔

    پشاور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا کمال نہیں لیکن دہشتگردوں میں ہاتھ ڈالا وہ اب بھاگ رہے ہیں۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ دہشتگردی نہیں چل سکتی۔ لوگوں کو قتل کیا جائے یہ کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے نام پر جو لوگوں کو مارتے ہیں انکی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں، ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ نیا کےپی کے نہ بناسکے، ہم نیا نہیں بلکہ بہترین کے پی کے بنا کر دکھائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم کو ملاقات کیلئے وقت دیدیا ہے،وزیراعظم نوازشریف سے ایم کیوایم کا وفد کل ان کے چیمبرمیں ملاقات کرے گا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کل کراچی پہنچ رہےہیں

    وزیراعظم نوازشریف کل کراچی پہنچ رہےہیں

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کراچی میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئےآج کراچی پہنچ رہےہیں۔

    کراچی میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعظم آج کراچی پہنچ رہے ہیں،وزیراعظم گورنرہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں صوبے میں امن وامان سمیت مختلف امور زیربحث آئیں گے۔

    منگل کوسمندرپارپاکستانیوں کے وفد سے خطاب میں وزیراعظم نے کراچی میں آپریشن شروع کرنے کا کریڈٹ وفاق کودیتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کےلیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیاتھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ایک دوسرےکےگلےکاٹنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔نجی لشکر اور ہتھیاربند جتھوں کادور ختم ہوچکاہے۔ملک سے دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے۔

  • کراچی آپریشن کا کریڈٹ لیگی حکومت کو جاتا ہے، نوازشریف

    کراچی آپریشن کا کریڈٹ لیگی حکومت کو جاتا ہے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورتحال ہرگزرتے دن کے ساتھ بہتر ہورہی ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    وزیرِاعظم نوازشریف سے گوجرنوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور گجرات کے لیگی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نےکہا کہ کراچی میں آپریشن شروع کرنے کا کریڈٹ لیگی حکومت کوجاتا ہے، سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا امرانہ ادوار میں دہشت گردی اور انتہا پسندی پروان چڑھی۔

    وزیراعظم سے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے بیس نکاتی قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو قریب لانے کے لئے موٹرویز تعمیر کر رہے ہیں، حکومت توانائی کے کی امور کو ترجیح دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ 2017 تک دس ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی، ایل این جی سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی

    نواز شریف نے کہا کہ کسی محکمے میں کسی بھی سطع پر بدعنوانی بر داشت نہیں کی جائے گی بد عنوانی میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل کراچی کا دورہ بھی کریں گے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔