Tag: PM nawaz on kashmir

  • ہمارے صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، نواز شریف

    ہمارے صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، نواز شریف

    اسلام آباد : بھارت کیجانب سے ایل او سی وورکنگ باؤنڈری کی مستقل خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمارے صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحانہ رویئے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہیں، ہم نے ہرممکن حدتک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اگر بھارتی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری تصور نہ کیا جائے، ہم امن پسند قوم ہیں اور تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین اور ذمہ دار خود مختار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن واستحکام پر یقین رکھتے ہیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہماری کوششوں کا مؤثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے، بھارت جنگی بندی کے معاہدے پراسکی روح کے مطابق عمل کرے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت سرحد کے قریب واقع دیہات کو ہدف بنانے سے گریز اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر امن کا قیام یقینی بنائے۔


    مزید پڑھیں : کشمیر پربھارتی تسلط کے 69 سال مکمل، عوام یوم سیاہ منا ر ہے ہیں


    یاد رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ وادی میں بھارتی قبضے کے انہتر سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منارہے ہیں، جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے ان کی خواہشات کے برعکس جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

  • عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم

    عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، عالمی برداری مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے برطانوی مشیرقومی سلامتی سر مارک لائل گرانٹ سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات میں کی، ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا اور عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا کررہا ہے، پیلٹ گن سے سیکڑوں کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا گیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وقت آگیا ہے کہ مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے اور عالمی برداری مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے۔


    پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں، مارک لائل


    مارک لائل نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کو سراہا، برطانوی مشیرقومی سلامتی نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی افواج،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں۔

    برنوی مشیرسلامتی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کے پیچھے عوامی سپورٹ نے کلیدی کردار ادا کیا، سرمارک نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے پروگرام پر عملدرآمد اور بڑے پیمانے پر اقتصادی و معاشی اہداف کی تکمیل پر مبارکباد دی۔

    مارک لائل نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کی جانب سے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے عمل کو سراہتا ہے۔