Tag: PM nawaz on loadshedding

  • وزیرِاعظم کی شادی ہالز ، بازار اور ہوٹلز جلدی بند کرنے کی ہدایات

    وزیرِاعظم کی شادی ہالز ، بازار اور ہوٹلز جلدی بند کرنے کی ہدایات

    اسلام آباد: موسم گرما میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیرِاعظم نے اسلام آباد اور صوبے پنجاب میں شادی ہالز ،بازار اور ہوٹلز جلدی بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کے زیرِصدارت توانائی کی صورتحال پر ہونے والے اعلی سطح اجلاس کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے لیے اسلام آباد میں رات دس بجے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں مارکیٹس رات آٹھ بجے اور ہوٹلز گیارہ بجے ہوٹلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں اسلام آباد میں لئے گئے اقدامات کا اطلاق صوبے پنجاب میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیرِاعظم نے دیگر صوبوں سے بھی اپنی توانائی بچاؤ پالیسی واضع کرنے کی ہدایات جاتی کی ہیں، اس کے علاوہ وزیرِاعظم نے وزارتِ پانی وبجلی کو بجلی بچت کے لیے بیداری مہم شروع کرنے کا بھی کہا ہے۔

  • شہری علاقوں میں6گھنٹےسے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیرِاعظم

    شہری علاقوں میں6گھنٹےسے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیرِاعظم

    اسلام آباد:  وزیرِاعظم نے ہدایات جاری کی ہے کہ شہری علاقوں میں چھ گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے توانائی کی صورتحال پر اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، اس کیلئے ہائیڈرو ،نیوکلیئر ، ایل این جی اور شمسی توانائی تمام زرائع کو بروکار لایا جائے گا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کرلی جائے گی۔

    واضح رہے کہ موسمِ گرما کے آغاز سے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک میں پانچ سے چھ ہزار بجلی کی شارٹ فال ہے۔