Tag: Pm nawaz reach Newyork

  • وزیرِاعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    وزیرِاعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    بیجنگ :وزیراعظم نواز شریف بیجنگ میں ہونے والےتین روزہ ایپک ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم دس نومبر کو بیجنگ میں تین روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران نوازشریف، چینی صدر سے ملاقات بھی کریں گے، پاکستانی وفد کےدورے کے دوران توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی آج چین جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپک اجلاس میں شہبازشریف کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

  • جنرل اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم  نیو یارک پہنچ گئے

    جنرل اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نیو یارک پہنچ گئے

    نیویارک : وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں، نیویارک میں وزیرِاعظم کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان اور پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی نے کیا۔

    وزیرِاعظم آج نیپال، ناروے اور ہالینڈ کے وزرائےاعظم کے ساتھ ساتھ عالمی بینک اور یورپی کمیشن کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی صدر بارک اوباما تمام ممالک کے سربراہان کوعشایہ دیں گے، جس میں نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔

    چھبیس ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف امریکی نائب صدر جو بائیڈن کےہمراہ اقوام متحدہ کے امن سے متعلق کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنے کےعلاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔