Tag: PM nawaz return

  • وزیر اعظم کی واپسی ، پی آئی اے کو تیس کروڑ سے زائد کا نقصان

    وزیر اعظم کی واپسی ، پی آئی اے کو تیس کروڑ سے زائد کا نقصان

    کراچی : وزیراعظم کی واپسی سے پی آئی اے کو تیس کروڑ سے زائد کا جھٹکا لگے گا۔

    وزیراعظم کی شاہانہ سواری خزانے پر بھاری پڑے گی، پی آئی اے کے وی آئی پی طیارے میں صوفے اور بیڈ سجا دیے گئے ہیں، نان اسٹاپ چلنے والے بوئنگ ٹرپل سیون میں چار سو اکاون مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے مگرخصوصی مہمانوں کو لانے کے لئے طیارہ خالی ہی لندن اڑان بھرے گا۔

    وزیراعظم کے لئے خصوصی انتطامات کرنے پر قومی ادارے کو تیس کروڑ سے زائد کا جھٹکا لگے گا، خصوصی طیارے کو فلائٹ آپریشن سے ہٹانے پر بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوں گی، طیارہ لندن کی یک طرفہ پرواز پر پچاس ٹن سے زائد ایندھن پھونکے گا۔ وی آئی پی مہمانوں کے لئے کھانا بھی خاص ہوگا، طیارے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی معمول کی پروازوں میں مقررہ نشستیں دستیاب نہیں تھیں، اس لیے علیحدہ سے طیارہ مختص کیا۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری شروع

    وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری شروع

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کردی، ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنیکی اجازت دیدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے گرین سگنل دیدیا، جس کے بعد وزیراعظم نے لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

    وزیر اعظم کی نو جولائی کو وطن واپسی کا امکان ہے، ڈاکٹروں نے وزیرِاعظم کو سفر کی اجازت دیدی ہے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے وطن پہنچیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بائیس مئی کو دل کے بائی پاس آپریشن کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے، جہاں ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں ان کا آپریشن ہوا تھا، وزیراعظم کی علاج کی غرض سےلندن روانگی پرکافی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔

    خیال رہے کہ نواز شریف وطن پہنچیں گے تو انہیں پاناما لیکس پر تحقیقات، الیکش کمیشن میں نااہلی کے ریفرنسز سمیت دیگر سنجیدہ ایشوز کا سامنا ہوگا۔

  • عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی واپسی آج ہوگی

    عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی واپسی آج ہوگی

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف قومی ائیرلائن کی عام پرواز سے لاہور پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے سات چھ چار چار سے لاہور آئیں گے۔

    طیارے میں وزیراعظم نواز شریف تین سو مسافروں کے ہمراہ سفر کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہلِ خانہ نے سفری اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے ہیں۔