Tag: PM nawaz sharif

  • بیلاروس نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی

    بیلاروس نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی

    منسک : بیلاروس کی اسٹیٹ یونی ورسٹی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی، اس موقع پروزیراعظم کاکہنا تھا کہ تعیلیم ہماری اولین ترجیح ہے ہماری حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیاہے۔

    وزیراعظم نواز شریف ان دنوں بیلاروس کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تاریخ کے اہم ترین موڑ سے گزررہے ہیں، ہمیں سیکیورٹی اورڈیولپمنٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں جن پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہماری حکومت نے تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے بجٹ کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک لے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایشین انفرا اسٹرکچرڈیولپمنٹ بینک کا قیام اہم ہے، پاک چین اکانومک کاریڈور سے خطے کی ترجیحات بدل جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور مشرقی ہممسایوں کو تجارتی شاہراؤں کے ذریعے ملاناچاہتے ہیں۔

    انہوں نےتقریر کا اختتام بانی پاکستان کے اس قول سے کیا کہ ’’اقوام کی فلاح و بہبود کا راز انکے دانشوروں میں پوشیدہ ہے‘‘۔

  • وزیراعظم اوسلو سمٹ میں شرکت کے لئے ناروے روانہ

    وزیراعظم اوسلو سمٹ میں شرکت کے لئے ناروے روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف تعلیم برائے ترقی کے موضوع پرہونے والی اوسلو سمٹ میں شرکت کے لئے ناروے روانہ ہوگئے۔

    گزشتہ دس سال میں کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا یہ ناروے کا پہلا دورہ ہے جو کہ تین دن پرمشتمل ہے۔

    پاکستانی وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب ارنا سولبورگ کی دعوت پرتعلیم برائے ترقی کے موضوع پرہونے والی اوسلو سمت میں شرکت کرنے گئے ہیں۔

    پاکستانی وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی امور پرمذکرات کرنے کا موقع ملے گا۔

    دورے کے دوران وزیراعظم اوسلو سمٹ سے خطاب کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم ناروے کے ولی عہد ہاکون میگنس سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے، صدر، وزیراعظم

    قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے، صدر، وزیراعظم

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کے موقع پرصدرممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قوم دہشت گردی اورشدت پسندی کے خلاف اکھٹی ہوجائے ‘‘۔

    یومِ پاکستان کے موقع پرعلیحدہ علیحدہ پیغامات میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورانہوں نے دشمن کو شکستِ فاش دینے کا عزم کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرامن شہریوں کو بدقسمتی سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

    انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ متحد سیاسی قیادت اوربے باک افواج کے اتحاد سے دشمن پرغلبہ حاصل کیا جائے گا۔

    صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بچوں، عورتوں، سیکیورٹی اہلکاروں، اسکولوں اورعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو ہرصورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے استدعا کی کہ ہوم ِ پاکستان پر قوم ایک بار پھر دہشت گردوں کو شکست دینے اور امن قائم کرنے کے عہد کی تجدیدِ نو کرے۔

  • وزیراعظم نے ملتان میں ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے ملتان میں ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

    ملتان: وزیراعظم نوازشریف آج ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے ملتان پہنچ گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے مرزا احمد علی کے مطابق وزیراعظم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ایئرپورٹ کی سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑیوں کی آمد ورفت بند کردی گئی ہے۔

    وزیر اعظم نے عالمی سطح کےایئرپورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، اس موقع پرسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت جنوبی پنجاب کی کئی اہم شخصیات موجود تھیں

    وزیراعظم کے ہمراہ وزیرمملکت عابد شیرعلی بھی موجود تھے۔
    ذرائع کے مطابق نیا ایئرپورٹ سالانہ دس لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرسکے گا اس کی تعمیر پر ساٹھ ارب روپے لاگت آئی ہے۔

    ملتان میں عالمی معیار کے اس ایئرپورٹ کا سنگِ بنیاد 20 جون 2010 کو پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رکھا تھا۔

    وزیراعظم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث جدہ سے آٓنے والی پرواز جس میں زیادہ تر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد شامل تھے کو انتہائی مشکلات کاسامنا کرنا پڑاا مسافروں کو اپنا سامان خود ڈھو کر شدید گرمی میں ایک کلو میٹرتک پیدل چل کرجاناپڑا۔

  • ہم کو ہمت ، صبر سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، وزیرِاعظم

    ہم کو ہمت ، صبر سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، وزیرِاعظم

    کوئٹہ : وزیرِ اعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں انسدادِ دہشتگردی کے خصوصی دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنک آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے، افسروں اور نوجوانوں نے حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ جہاں ایسے جاں باز سپاہی ہوں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی زد میں ہے، ہم کو ہمت ، صبر سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، حکومت نے با صلاحیت نوجوانوں پر مشتمل انسدادِ دہشت گردی فورس بنائی۔

      وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں پاس آؤٹ ہونے والے نوجوان غیر جانبداری سے اپنے فرائض انجام دیں، بلوچستان پولیس اور حکومت کو بھی کامیاب تربیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

      نواز شریف کا  آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے کہنا تھا کہ  دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پوری قوم اور ادارے دہشتگردی کیخلاف متحد ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ ہمارے مستقبل کا مسئلہ ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات جس میں پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم جزو ہے۔چین پاکستان کا ہمیشہ سے مخلص دوست ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی اقتصادی راہداری کو انتہائی اہمیت دیتے ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر شی جن ینگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

    چینی شہریوں کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے راہداری کے تحت جلد مکمل ہونے والے منصوبوں پر پیشرفت تیز ہوگی۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد چینی صدر کے رواں سال دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاری ہے۔چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کو چینی صدر کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

  • آرمی چیف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    آرمی چیف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

    دونوں رہنماوٗں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کےلئے قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔

    آرمی چیف نے وزیراعظم کو قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد اورآپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی۔

    آرمی چیف نے وزیراعظم کو دورۂ چین سے متعلق آگاہ کیا اور چینی صدر کی پاکستان آمد کے موضوع پر بھی بات ہوئی۔

    آپریشن ضرب عضب گزشتہ برس جون میں شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں کو دہشت گردوں کے تسلط سے خالی کرانے کے لئے شروع کیا تھا۔ اب تک پاک فوج اس میں بڑی کامیابیاں حاصل کرچکی ہے اورایک ہزار سے زائد شدت پسندوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

    کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز

    کراچی: پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کے بعد اور عالمی دباون کی وجہ سے حکومت پاکستان اس مرض کو مکمل طور پر ملک سے ختم کرنے کیلئے معصر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    پولیو کے انسداد کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ہو نے والی ہدایات کی روشنی میں تمام صوبائی حکومتوں نے پولیو کے خلاف کمر کس لی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج انسداد پولیو مہم کادوسراروز کا آغاز ہو گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کراچی سمیت سندھ بھر کے حساس علاقوں میں ہو رہی ہے جہاں پولیو کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

  • تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

    تھرمیں قحط: تین رکنی کمیٹی قائم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے تھر میں جاری موت کے کھیل میں ہلاک ہونے والوں کی تحقیقات کے لیےتین رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تین رکنی ٹیم کو کل تھر پہنچنے کا حکم دے دیا ہےکمیٹی تھراور اس کے گردونواح میں جا کر قحط سے ہلاک ہونے والوں کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

    تھرپارکرمیں چھتیس روزمیں قحچ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چالیس سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • قبائلی جرگے کی وزیرِاعظم میاں نوازشریف سے ملاقات

    قبائلی جرگے کی وزیرِاعظم میاں نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم اورمولانا فضل الرحمان کے زیرِ قیادت قبائلی جرگے کے درمیان ملاقات ہوئیاورملاقات کے دوران وزیرستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف نے قبائلی جرگے سے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جر گہ اراکین نے وزیراعظم کو شمالی و زیرستان میں عوام کی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیئے بہادر قبائلیوں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں اورقوم کوقبائلی علاقوں کےعوام پرفخر ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی واپسی  کیلئے اقدامات کررہی ہے۔