Tag: PM nawaz sharif

  • نواز شریف کی یوٹیلٹی گیس کمپنیوں کی تشکیل نو کی ہدایت

    نواز شریف کی یوٹیلٹی گیس کمپنیوں کی تشکیل نو کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے یوٹیلٹی گیس کمپنیوں کی تشکیلِ نوکی ہدایت کردی ہے۔

    وزیرِاعظم کی صدارت میں گیس کی پیداوار سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں اور گیس کمپنیوں کی تشکیلِ نوکی جائے۔ اجلاس کو ملک میں تیل اورگیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے پانچ سالہ منصوبوں سے اگاہ کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نوازشریف نے حویلی آزاد کشمیر میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے تباہی پردلی افسوس ہے، متاثرین کودی جانیوالی رقم معاوضہ نہیں امداد ہے، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

    وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

    لاہور: وزیرِاعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے ۔

    درخواست انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے فوج کی ثالثی کے معاملے پر قوم سے جھوٹ بولا اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی ہے کہ حکومت نے آرمی چیف سے مصالحت کی درخواست کی تھی۔

    موقف میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جھوٹ بولنے کے باعث وزیرِاعطم نواز شریف باسٹھ تریسٹھ کی شرط پر پورا نہیں اترتے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

    درخواست گزار کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے یہ درخواست مسترد کر دی جبکہ اس حوالے سے اہم آئینی نکات اور حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے، اس لیے عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم اور وزیراعظم کو نااہل قرار دے۔

    واضح رہے  قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے درخواست پر فوج کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت نے نہیں کہا تھا۔

  • جمہوریت کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیئے،نواز شریف

    جمہوریت کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیئے،نواز شریف

     اسلام آباد:  وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کو جو واقعہ پیش آیا وہ بڑی بد قسمتی اور افسوس ہے، واقعے کا علم ہوا تو مجھے بہت تکلیف ہوئی،  جیسے میرے دوستوں نے مل کر ٹھنڈا کیا  جس پر انکا شکر گزار ہوں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، لیکن آئین کی سربلندی، جمہوریت کے لئے ہمیں ایک ہوجانا چاہئے، ان پر موجودہ بحران حل ہونے کے بعد مل کر بات کر لیں گے، اگر آج پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی اور ہم اپوزیشن میں ہوتے تو  ہم بھی اسی طرح ان کا ساتھ دے رہے ہوتے۔

    نواز شریف نے کہا کہ میں اعتزاز احسن سے  گزشتہ روز پیش آنے والے واقع پر ایک بار پھر معذرت کرتا ہوں اور چاہوں گا کہ وہ بھی در گزر سے کام لیں، ہم آئین اور جہموریت کی سربلندی کیلئے جمع ہوئے ہیں، مجھے اپنی حکومت اور اقتدار سے زیادہ عزیز ہے جو میں آج یہاں دیکھ رہا ہوں،  میں چاہتا ہوں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن درگزر کردیں۔

    نواز شریف نے کہا کہ جہموریت کو مستحکم کرتے کیلئے ہمیں ایک دوسری کی حمایت کرنی چاہیئے، فخر محسوس کرتا ہوں پارلیمنٹ نے جہموری راہ کا تعین کرلیا ہے۔

  • قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم کواستعفیٰ نہ دینے کا مشورہ

    قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم کواستعفیٰ نہ دینے کا مشورہ

    اسلام آباد: ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینےکامشورہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرایازصادق کی سربراہی میں شروع ہوا۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی سےہٹ کرموجودہ سیاسی بحران پربحث ہوئی۔اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی شرکت کی۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نےکہا کہ کسی عوامی پارلیمنٹ کونہیں مانتے۔ جو بھی قیمت اداکرنی پڑے وزیراعظم استعفیٰ نہ دیں۔

    محموداچکزئی نےکہا کہ پارلیمنٹ کے حق میں پشاورسے کراچی مارچ کیاجائے۔جب تک لڑا ئی جا ری ہے، اجلاس بھی جا ری رکھا جا ئے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ خانہ جنگی نہیں چاہتے۔ لال مسجدکی دوسوڈنڈابرداربچیوں کو بھون دیاگیا۔آج خاموشی کیوں ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم اعلان کردیں کہ میں ڈٹاہواہوں استعفیٰ نہیں دوں گا،

    ایم کیوایم کے رکن اسمبلی رشیدگوڈیل نےکہا کہ اراکین کو اپنالائحہ عمل مرتب کرناہوگا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نےکہا کہ کسی کوآئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔اعجازجاکھرانی نےکہانواز شریف استعفی کیو ں دے؟وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نےکہااراکین پارلیمنٹ کا استحقاق مجرو ح کیا گیا ۔ قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح گیارہ بجےتک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • مارچ کرنے والے میری نہیں قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں, وزیراعظم

    مارچ کرنے والے میری نہیں قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں, وزیراعظم

    اسلام آباد: وژن دوہزار پچیس سے وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصور بتایا جائے حکومت کیخلاف یلغار کیوں کی جارہی ہے، مارچ کرنے والے اُن کی نہیں قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

    c وزیراعظم نوازشریف موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو کے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ ہم وژن دو ہزار پچیس کی باتیں کر رہیں اور دوسری جانب وژن چودہ اگست کی بات ہورہی ہے۔

    اسلام آباد میں وژن 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی مارچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انقلاب کی باتیں کرنے والے کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں، سو  دوسو ووٹ لینے سے انقلاب نہیں آتا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کے ذریعے ایک حکومت کا جانا اور دوسری حکومت کے آنے کو انقلاب کہتے ہیں، خوشحالی صرف جمہوریت سے آتی ہے، آمریت نے ہمیشہ نقصان پہنچایا، اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو تاریک راہوں پر دھکیلنے والے ناکام ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ انقلاب کا ایجنڈہ کیا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔ اصل انقلاب جمہوریت ہے جس کے لیے ہم نے قربانیاں دی ہیں،  قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت ملکی خوشحالی کے ایجنڈے پر متفق ہے، اگر کسی کو مارچ کرنا تھا تو ایک سال پہلے کرنا چاہیے تھا۔

    اپنی حکومت کی ایک سالہ کارارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں ایک نمایاں بہتری آئی ہے اور ایک سال میں یہ کوئی معمولی تبدیلی نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قوتیں پاکستان میں شام جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

  • وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، تین وزراء اعلی،عسکری قیادت اور پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف نے شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملک کا سیاسی ماحول گرم ہے، سیاسی ہلچل کو کیسے نارمل کیا جائے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت تین صوبوں کے وزراء اعلی اور تمام پالیمانی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے، قومی سلامتی کانفرنس کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آپریشن ضرب عضب اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، تحریک انصاف نے قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھی اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔

  • دس بیس سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا، نواز شریف

    دس بیس سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا، نواز شریف

    چکوال : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دس بیس سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا۔

    چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں گذشتہ ایک سال میں کافی بہتری آئی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے گذشتہ حکومتوں کو توانائی بحران کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ آج جو لوڈ شیڈنگ ہے، اس سے بہت بری صورتحال گذشتہ تین سالوں کےدوران تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ استعفی دینے کی باتیں کرنے والے آج ہم سے استعفی مانگ رہے ہیں، ڈالرکی قیمت نیچےآگئی مگر انہوں نے استعفی نہیں دیا۔

     نوازشریف نےکہا کہ  توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بڑے بڑے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر توانائی کے منصوبے کبھی نہیں ہوئے۔