Tag: Pm nawaz visit afghanistan

  • افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، وزیراعظم نواز شریف

    افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن واستحکام ممکن نہیں، امن کے لیے دونوں ممالک کومل کرکام کرنا ہوگا جبکہ افغان صدر اشرف غنی کہتے ہیں خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    کابل میں وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کردینگے، افغانستان کےدشمن کبھی پاکستان کےدوست نہیں ہوسکتے، پاکستان اور افغانستان نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیراعظم نواشریف نے کہا کہ افغانستان کیساتھ دفاع، سیکورٹی شعبےمیں تعاون کومضبوط بناناچاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے دل میں خصوصی جگہ ہے،ہم دوست اور بھائی ہیں۔

     اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے پاکستان اور افغانستان کو نقصان پہنچایا، دونوں ممالک کوایک جیسےخطرات کا سامنا ہے، امن کےلئےملکرکام کرناہوگا پاکستان اورافغانستان کامستقبل روشن ہے، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عدم مداخلت کی پالیسی پرسختی سےعمل پیرارہیں گے ایک دوسرےکیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونےدینگے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ

    وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے،  آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کو افغان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان کے دورے کی دعوت دی تھی، دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں وفد افغان صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کرے گا جن میں دہشت گردی کے خاتمہ سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کیساتھ قریبی روابط ، وزیرِاعظم کے وژن اور خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں ۔

    پاکستانی قیادت افغان حکام کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد داخل کرنے اور شر انگیز کارروائیاں کروانے کے متعلق بھی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دور حکومت میں یہ دوسرا دورہ افغانستان ہے، اس سے قبل انہوں نے تیس نومبرکو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔