Tag: PM nawaz visit chitral

  • وزیراعظم نے چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    چترال : وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف چترال پہنچے اور ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انھوں نے زیر تعمیر لواری ٹنل
    پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی پراگرس کا جائزہ لیا۔

    pm-a

    وزیراعظم نواز شریف عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم نوازشریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا


    یاد رہے تین روز قبل وزیراعظم نوازشریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پہلے نجی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کےذریعے چالیس میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

  • وزیراعظم چترال پہنچ گئے،سیلاب متاثرہ علاقوں پر بریفنگ

    وزیراعظم چترال پہنچ گئے،سیلاب متاثرہ علاقوں پر بریفنگ

    چترال : وزیراعظم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے چترال پہنچ گئے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کو چترال میں امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور گورنز خیبر پختون خوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا بھی چترال کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔