Tag: PM Nawaz visit karachi

  • وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم نوازشریف کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پاک بحریہ کی امن مشقیں2017 کا معائنہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سمندر میں جاری کثیرالملکی بحری مشقوں امن 2017 کا معائنہ کریں۔

    دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سندھ کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں امان و امان کی صورتحال اور مخلتف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں امن مشق17 کا آج آخری روز، وزیر اعظم شرکت کریں گے


    لاہورسانحہ اور مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے کراچی کا دورہ محدود کر دیا ہے، وزیراعظم آج گرین لائن منصوبے کی سائٹ کا دورہ نہیں کرینگے اور امن مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد فوراً لاہور روانہ ہوں گے۔

    جہاں وزیراعظم لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

  • وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ،رینجرز اختیارات پر سرد جنگ کے بعد وزیراعظم کے دورہ کراچی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک روزہ دورے میں وزیراعظم نوازشریف رینجرز کے اختیارات پر صوبائی حکومت کے تحفظات دورکرنے کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سمیت کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ سے بھی ملاقات کا امکان ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کراچی دورے کے موقع پر پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ اور درآمدہ کوئلے کی جیٹی کا افتتاح کریں گے، پاور پلانٹ چین کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے، پاور پلانٹ کا چھ سو ساٹھ میگا واٹ کا پہلا منصوبہ دو ہزار سترہ میں مکمل ہوگا، وزیر اعظم اس کے بعد ایف پی سی سی آئی کی سالانہ ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال کے اجلاس میں شریک کریں گے.

    اپنے دورے کے دوران نواز شریف چمبر آف کامرس کا بھی دورہ کریں گے اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ سندھ میں رینجرزاختیارات کا معاملہ تعطل کا شکار ہیں، سندھ میں دہشتگردی اور بدعنوانی کے خلاف رینجرز اختیارات کے معاملے نے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو بریک لگادئیےہیں، جب وفاق نے رینجرز سے متعلق سندھ حکومت کی سمری مسترد کی توپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت کیخلاف نیا محاذ ہی کھول ڈالا۔

    خورشید شاہ نے وفاق کے اقدام کو جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دے دیا جبکہ ن لیگ کے رہنماؤں نے رینجرز سے متعلق اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا ۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

    وزیرِاعظم نوازشریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیرِاعظم نوازشریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وہ گرمی سےاموات اور لوڈشیڈنگ سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیرِاعظم کو وزیرِاعلی ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کے دوران حکومت سندھ کو وفاق سے تحفظات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں گورنرسندھ عشرت العباد، وزیرِاعلی قائم علی شاہ، کے الیکٹرک کے حکام سمیت دیگر افسران شرکت کریں گے۔

    وزیرِاعظم کو ہیٹ اسٹروک اور بجلی بحران پر بھی تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور وزیرِاعلی وزیرِاعظم سےعلیحدہ علیحدہ ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔

    وزیراعظم ایک روزہ دورہ کراچی میں این جی اوز کے نمائندوں اور شہر میں مخیر حضرات کے ذریعےعوامی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

  • امن وامان کا جائزہ لینے وزیرِاعظم آج کراچی پہنچیں گے

    امن وامان کا جائزہ لینے وزیرِاعظم آج کراچی پہنچیں گے

    کراچی: وزیرِاعظم نوازشریف امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج کراچی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِاعظم آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیرِاعظم گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے میں امن وامان سمیت مختلف امور زیرِبحث آئیں گے۔

    ایم کیوایم نے آپریشن کے حوالے سے مؤقف بیان کرنے کے لیے وزیرِاعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ انکی جماعت کے پاس وزیرِاعظم کو بتانے کے لیے بہت کچھ ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم دورے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ، وزیر اعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کارکردگی کی حامل 25کمپنیوں کو ایوارڈزسے نوازیں گے۔

    وزیر اعظم کراچی اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اور کے ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر حکام سے ملاقات بھی کریں گے،وزیر اعظم کے ساتھ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی کراچی آمد شہرمیں جاری رینجرز آپریشن میں پیشرفت اور اسے مزید موثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے، وزیر اعظم نے کراچی آمد سے قبل ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اب کراچی کو ہتھیاروں سے کنٹرول نہیں کرنے دیں گے۔

    گزشتہ روز سمندر پار پاکستانیوں کے وفد سے خطاب میں وزیرِاعظم نے کراچی میں آپریشن شروع کرنے کا کریڈٹ وفاق کو دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا، کسی کو ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نجی لشکر اور ہتھیار بند جتھوں کا دور ختم ہوچکا ہے، ملک سے دہشت گردی ختم کرکے دم لیں گے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف  آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    وزیرِاعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    کراچی :وزیرِاعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیرِاعظم گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زرائع کے مطابق وزیرِاعظم گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، گورنر سندھ، وزیرِاعلی قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے سربراہ اجلاس میں شریک ہونگے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف لاہور تا کراچی موٹروے کا افتتاح بھی کریں گے، گیارہ سو چھپن کلو میٹر طویل موٹروے کو مختلف سیکشنوں میں تقسیم کر کے تعمیر کیا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی پہنچ رہےہیں

    وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی پہنچ رہےہیں

    کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف نے آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ کراچی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ایم کیوایم کے مقتول کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ۔

    وزیرِاعظم نے کراچی کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں صوبائی سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے ،اجلا س میں کراچی میں جاری آپریشن کی پیش رفت پر غور کیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس قبل وزیرِاعظم نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے کار کن سہیل احمد کے قتل پر تعزیت کی۔

    نواز شریف نے بابرغوری کو بتایا کہ وہ جمعے کو کراچی میں سہیل احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور تعزیت کریں گے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے کارکن سہیل احمد کے قتل کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ہے، تحریک التواء سینیٹر بار خان غوری نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ ماورائےعدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ  بدھ کے روز سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارچ سہیل احمد کی لاش موچکو سے ملی تھی، انہیں 15دسمبرکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

    جس کے بعد ایم کی ایم نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر یومِ سوگ کا اعلان کیا ،  گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔