Tag: PM nawaz visit saudi arab

  • وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مبارک باد دی ہے۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امید ہے کہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    نو منتخب سینیٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔

  • اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔

    وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی، وزیرِاعظم شاہ سلمان سے ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار ، طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیرِاعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کرینگے اور روضہء رسول پر حاضری دینگے۔

    سعودی عرب روانگی سے پہلے ایک بیان میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

  • وزیرِاعظم کا دورۂ سعودی عرب، پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کی فرمائش

    وزیرِاعظم کا دورۂ سعودی عرب، پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کی فرمائش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف چار مارچ سے سعودی عرب کا ایک اور دورہ کرنے جارہے ہیں، جس کے لئے وزیرِاعظم  نے پی آئی اے سے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی فرمائش کردی ہے۔

    وزیرِاعظم چار مارچ سے سعودی عرب کا ایک اور دورہ فرمائیں گے اور اس کے لئے قومی ائیر لائن سے ایک چھوٹی سی فرمائش کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور اُن کے وفد کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ فراہم کیا جائے۔

    ماضی میں بھی تو ایسا ہوتا رہا ہے اب اگر طیارے کو شاہی سواری میں تبدیل کرنے اور وزیرِاعظم کے دورے پر قومی خزانے سے چار پانچ کروڑ روپے خرچ ہوگئے تو کون سی قیامت آجائیگی۔

    محض دو گھنٹے کے سفر کو ہر طرح آرام دہ اور یاد گار بھی تو بنانا ہے، کیا ہوا اگر پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ نوے ہزار کا مقروض ہوتا ہے۔

    بقول شخص کے وزیرِاعظم نوازشریف بادشاہ آدمی ہیں، بادشاہ کی مرضی وہ بہترین کھانوں کی فرمائش کرے یا بہترین طیارے کی۔