Tag: PM nawaz visit turkamanistan

  • ترکمانستان:تاپی گیس لائن منصوبےکاسنگ بنیادآج رکھاجائےگا

    ترکمانستان:تاپی گیس لائن منصوبےکاسنگ بنیادآج رکھاجائےگا

    میری سٹی : ترکمانستان میں آج تاپی گیس پائپ لائن منصوبےکا سنگ بنیاد رکھا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف منصوبےکی تقریب میں شرکت کیلئےمیری سٹی پہنچ گئے۔ وزیراعظم نوازشریف کا ہوائی اڈے پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم اور اعلیٰ حکام انھیں خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تقریب میں افغان صدر اور بھارت کے نائب صدر بھی شرکت کریں گے۔

    منصوبےکی تقریب میں ترکمانستان کے صدر بھی شریک ہوں گے۔ تاپی منصوبہ ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اور بھارت پر مشتمل ہے۔

  • وزیراعظم 2روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

    وزیراعظم 2روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

    ترکمانستان : وزیراعظم دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے، نواز شریف تاپی منصوبے کی تقریب سنگ بنیاد اور عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدرکی خصوصی دعوت پرترکمانستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے استقبال کیا۔

    اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے جبکہ تاپی منصوبےکے سنگ بنیادکی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔

    وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان اورترکی کے صدورسے بھی ملاقاتیں کریں گے، پیٹرولیم کےوزیرمملکت جام کمال اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

  • پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

    اشک آباد: پاکستان اورترکمانستان کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کئے گئے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی ووف اوروزیراعظم نواز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، وزیراعظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے۔

     اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی ووف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

     وزیر تجارت خرم دستگیر اور ترکمانسستان کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایوان صنعت و تجارت ترکمانستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے بین الحکومتی کمیشن کے قیام کا معاہدہ بھی ہوا ۔

  • اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ترکمانستان روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ترکمانستان روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ترکمانستان کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

    وزیرِاعظم کے ہمراہ خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی، وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیرِ تجارت خرم دستگیر، وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد میں شامل ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں۔

    ترکمانستان کے صدر وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، دونوں ملک توانائی اور تجارت سمیت مختلف معاہدوں اور یادادشتوں پر دستخط کریں گے۔

    وزیرِاعظم نے روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔