Tag: PM nawaz visit USA

  • وزیراعظم نواز شریف امریکی دورہ ختم کرکے برطانیہ پہنچ گئے

    وزیراعظم نواز شریف امریکی دورہ ختم کرکے برطانیہ پہنچ گئے

    لندن : وزیراعظم محمد نواز شریف چار روزہ امریکی دورے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے، کہتے ہیں بھارتی رویہ امن پسند نہیں، ہندو انتہا پسند حالات خراب کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نےچار روزہ امریکی دورہ کےاختتام پرواشنگٹن میں امریکی ادارہ برائےامن کی تقریب سےخطاب کیا۔ بھارتی جارحیت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ورکنگ باؤنڈری اورایل اواسی پرمکمل امن چاہتاہے،بھارتی انتہا پسندوں کے پاکستان مخالف اقدامات سے کشیدگی بڑھی۔

    وزیراعظم نےکہاکہ ضرب عضب دہشتگردی کیخلاف دنیاکی سب سے بڑی فوجی مہم ہے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دینگے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےوزیراعظم کےدورےکوکامیاب قرار دیتے ہوئےکہا کہ دورےکےحوالےسےمنفی باتیں کی جارہی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، دنیا نے پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو محفوظ تسلیم کرلیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کا دورہ کامیاب رہا ہے،وزیردفاع خواجہ

    وزیراعظم نوازشریف کا دورہ کامیاب رہا ہے،وزیردفاع خواجہ

    واشنگٹن : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کادورہ کامیاب رہا ہے، وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کامسئلہ امریکہ کے سامنے اٹھایاہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جنوبی ایشیائی خطے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا اور دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیونڈر لائن کو سرحد تسلیم کرنے اور پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

    خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کا مسئلہ امر یکہ کے سامنے اٹھایا، امریکہ چاہتاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا خاتمہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز اوباما ملاقات میں جوہری معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہا ہے.

  • وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا ، اہم ملاقاتیں

    وزیراعظم نواز شریف کا دورہ امریکا ، اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن : وزیراعظم نواز شریف سے واشنگٹن میں پاکستان کاکس کی چئیرپرسن شیلاجیکسن، امریکی ایوان نمائندگان اورامریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے ارکان نے الگ الگ ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون پر بات چیت کی گئی.

    دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نوازشریف سےامریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین ایڈرائس کی سربراہی میں ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار،خواجہ آصف،طارق فاطمی اور سرتاج عزیز وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    اس سے پہلےامریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے سینیٹر باب کارکر کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان کا ساتھ دینے اور دہشتگردی کے خلاف معاونت پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نےامریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    سینیٹر باب کارکر نے وزیرِاعظم کے خیالات کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ امریکہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا معترف ہے.

  • وزیرِاعظم نوازشریف دورہ امریکا کے لیے روانہ

    وزیرِاعظم نوازشریف دورہ امریکا کے لیے روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف وفد کے ہمراہ امریکا کے دورے کے لئے روانہ ہوگئے، وزیراعظم رات لندن میں قیام کے بعد کل صبح نیویارک روانہ ہوں گے.

    امریکی صدربراک اوباما کی دعوت پر وزیرِاعظم نوازشریف امریکا کا دورہ کررہے ہیں، نوازشریف اور صدر براک اوباما کی اہم ملاقات پرسب کی نگاہیں ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی امور،دہشتگردی کے خلاف،عالمی اورعلاقائی امور پر بات ہوگی۔

    امریکا روانگی سے قبل نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اورخطے کی امن اورملکی سلامتی کے لئے ہیں، دہشتگردی کے خلاف کوششوں اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردارعالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔

    وزیراعظم امریکی قیادت کے سامنے بھارتی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، نوازشریف دورہ امریکا میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری،قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس اوردیگراعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگئے ہیں، وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرِاعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں، اجلاس سے قبل مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

    جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل، ابیولا وائرس اورموسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی معاملات زیر غور آئیں گے۔