Tag: PM Nawaz

  • وزیراعظم قوم کے پیسوں سے علاج کرانے بیرونِ ملک جاتے ہیں: عمران خان

    وزیراعظم قوم کے پیسوں سے علاج کرانے بیرونِ ملک جاتے ہیں: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہوتی ہے توقوم کےپیسوں سےعلاج کیلئے بیرون ملک چلےجاتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے وزیراعظم کے لندن کے طبی دورے کو شدید تنقیدکانشانہ بنایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مریضوں کوعلاج کی بنیادی سہولتیں بھی میسرنہیں ہیں لیکن وزیراعظم قوم کے خرچے پرعلاج کرانے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ بیرون ملک جتنی سرمایہ کاری کی تھی وہ سب جون میں واپس لےآئے تھے جس کا دل چاہے وہ شوکت خانم کے مالی معاملات دیکھ سکتا ہے۔

    عمران خان نےمسلم لیگ ن کے وزراء کوآڑھے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ ’’درباری اپنی کرپشن چھپانےکیلئے الزام تراشی پر اترآئے ہیں‘‘۔

    عمران خان نےخطاب کے دوران سیاسی مخالفین سےشوکت خانم اسپتال کوبدنام نہ کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا واحد اسپتال ہے جو کہ انتہائی مہنگے مرض کا علاج غریبوں کو مفت مہیا کررہا ہے۔

  • وزیر اعظم نوازشریف بھی دو آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

    وزیر اعظم نوازشریف بھی دو آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

    کراچی : وزیر اعظم نواز شریف بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔ ۔ورلڈبینک اوراقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ پر دو کمپنیوں کے بینی فشل اونر کا نام نواز شریف لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ کے ہنگامے کے بعد ایک اورتہلکہ سامنے آگیا، بیٹوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف خود بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

    ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ پر دو آف شور کمپنیوں، شیم روک اور شینڈرن کے بینی فشل اونر کا نام نواز شریف درج ہے۔

    دستاویز کے مطابق ایک کمپنی آف شور کومبر گروپ سے انیس لاکھ ڈالر نوازشریف کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اس کمپنی کی ملکیت کا اعتراف کرچکے ہیں۔

    ورلڈ بینک اوراقوام متحدہ کی مشترکہ دستاویز میں شریف خاندان کی بارہ آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیز کی صرف تین ٹرانزیکشنز میں دو ارب روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔

     

  • سانحہ گلشن اقبال پارک : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    سانحہ گلشن اقبال پارک : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے

    اسلام آباد : لاہوردھماکے کےبعد وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعظم کاکہنا ہےکہ ہرحال میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہوردھماکے کےبعد وزیراعظم وفاقی وزراسمیت دیگراعلیٰ حکام کےساتھ چارگھنٹے سرجوڑ کر بیٹھےاور کئی اہم فیصلےکرڈالے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کولاہور میں پیش آنےوالےبزدلانہ واقعےپربریفنگ دی گئی اورسیکیورٹی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نےدھماکےکی مذمت کرتےہوئےکہاکہ میرے بچے،بچیوں اور بہن بھائیوں کو نشانہ بنایاگیا،میرادل خون کےآنسورورہاہے۔

    وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ دہشت گرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وارکررہےہیں انہیں ہرحال میں کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ ملک اس وقت قومی یکجہتی کا متقاضی ہے،بحیثیت قوم تفرقات سےآزادہوکردہشت گردی کامقابلہ کرناہے۔

     

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات میٹرو بس بند کردی گئی

    اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات میٹرو بس بند کردی گئی

    اسلام آباد: راولپنڈی میں منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدمات کیے گئے ہیں۔

    فیض آباد ناکے پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے ڈھوکری چوک اور فیض آباد میں کنٹینئر لگا کر بند کردئیے ہیں،میٹر بس سروس کو بھی بند کردیا گیا، میٹرو بس کے زریعے سفر کرنے والے مسافر بھی آج سفر نہیں کرسکے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

    کنٹینئر لگا کرڈھوکری چوک تا سرینہ ہوٹل سے راستہ بند کردیا گیا۔اور ریڈ زون جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے، فیض آباد ناکے پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ناکوں پر پولیس ،ایس سی اور رینجر کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کر کے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور بینک ڈکیتیوں کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کو بھی سیریس لیتے ہوئے اسے بھی سنگین جرائم کی طرح لیا جائے اور ان سے نمٹا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں نے شہر میں امن کی بحالی کے بعد سکھ کا سانس لیا تھا کہ انہیں اب دوبارہ اپ سیٹ کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے ذمہ دار ہیں انہیں چاہیے کہ علاقوں میں پیٹرولنگ میں اضافہ کریں اور ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑنی نگاہ رکھی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ بھی سنگین نوعیت کا معاملہ ہے لہذا اس سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ پولیس اہلکار شہر میں الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے میں اسٹریٹ کرائمز ہوئے یا بینک ڈکیٹی ہوئی تو متعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا۔

    انہوں نے آئی جی سندھ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ پولیس تھانوں کو ہدایت کریں کے وہ اسٹریٹ کرائم اور بینک ڈکیتیوں کے کیسیز پر کام کریں اور انہیں ہر پندرہ دن کے بعد رپورٹ پیش کریں۔

  • نیب کیخلاف وزیراعظم کا بیان صرف دھوکہ ہے،  بلاول بھٹو زرداری

    نیب کیخلاف وزیراعظم کا بیان صرف دھوکہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف وزیراعظم کا بیان ایک دھوکے کے برابرہے۔

    سندھ میں چھاپےصوبائی افسران کی گرفتاری اس کی واضح مثال ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب،ایف آئی اے اوردیگر ادارے صرف سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کچھ ماہ سے تما م ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

    سندھ میں ہونے والی چڑھایوں کانوازشریف کے وزیروں نے بڑھ چڑھ کردفاع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مقدس گائے نہ سمجھتے ہوئے سب کااحتساب کیا جائے، احتساب کےنام پرہمیشہ پیپلزپارٹی کےخلاف انتقامی کارروائیاں ہوئیں.

  • دشمن کےناپاک ارادوں کوشکست دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف

    دشمن کےناپاک ارادوں کوشکست دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف

    راولپنڈی: آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی ایجنسیوں اور ان کے سہولت کاروں بارے آگاہ کیا گیا اور دہشتگردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے روابط پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنیسوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،آپریشن ضرب عضب کے ٹھوس اثرات اور پائیدار امن کے لئے ملک بھر میں کاروائیاں جاری رکھنا ہوں گی۔

  • بچوں کواسکول جانے سےخوفزدہ کرنیوالوں کوشکست دینگے، نوازشریف

    بچوں کواسکول جانے سےخوفزدہ کرنیوالوں کوشکست دینگے، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کواسکول جانےسےخوفزدہ کرنےوالے دہشت گردوں کوشکست دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ملکی سیکیورٹی صورتحال پر سیاسی وعسکری قیادت نے پھر سرجوڑ لئے، سانحہ چارسدہ کے بعد سیکیورٹی معاملات پرگرفت کیلئے مزید اہم ترین اقدامات کے حوالے سے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر آگئی۔

    وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی، اور چوہدری نثار سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کوشکست دیں گے۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا، قوم کادہشت گردی کےخاتمے کیلئےجذبہ غیرمتزلزل ہے،قومی ایکشن پلان پرکامیابی سےعملدرآمد ہرایک کیلئےاہم ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کا عزم بلند ہے۔

  • مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، نواز شریف

    مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے، نواز شریف

    لندن : وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد پٹھان کوٹ حملےکے حقائق سامنےلائیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان حکومت نہیں بلکہ وہاں پر رہنے والے دہشت گرد ملوث ہیں۔ ایک مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    یہ بات انہوں سویٹزر لینڈ سے واپسی کے بعد لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں افغانستان سےدہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرحد پارسےحملوں کاتدارک ہوناچاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ چارسدہ حملے کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ۔دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

    پٹھان کوٹ کے معاملے پر ہمیں بھارت کی طرف سے کچھ شواہد ملے جن پر تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ کا دورہ کرے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے پر جو بھی حقائق ہونگے انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے بہت بڑے حامی ہیں۔ افغانستان میں امن کا راستہ صرف بات چیت ہے۔ ایک مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    سعودیہ ایران کشیدگی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں معاملہ ختم ہو۔ہم نے اپنی خواہش پر ثالثی کا کردار ادا کیا۔

  • نواز شریف کل سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    نواز شریف کل سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کل سعودی عرب اوراس سے اگلے روز ایران کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ نے ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پیر کو سعودی عرب جائیں گے اور وہاں سے اگلے روز تہران پہنچیں گے۔

    وزیر اعظم دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی پر تشویش ہے۔

    سعودی عرب اور ایران سے گہرے برادرانہ تعلقات کے سبب پاکستان نے دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پرامن طریقے سے حل کرانے کے خواہاں ہیں اور ان کا یہ اقدام امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

    ،واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کی سزائے موت کیخلاف تہران میں سعودی سفارت خانہ جلا دیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے، جس کے سبب دونوں ممالک درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔