Tag: PM Nawaz

  • ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بھارت کے ساتھ  دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پٹھانکوٹ دہشتگردی کے بعد بھارت سے معاملات پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھجوانے پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستانی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشت گرد حملے میں گرفتار ملزمان سے ہونے والی تفتیش سے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کالعدم جیش محمد کے کئی دفاتر بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔

    اجلاس میں پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حملے کے سلسلے میں بھارت سے پٹھان کوٹ واقعے پرمزیدتفصیلات درکارہیں ، تفصیلات کےحصول کے بعد مزید تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جاسکتی ہے، خصوصی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

    اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا، بھارتی ایئربیس پر حملے کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے تحقیقات میں بھرپور تعاون کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے بھی پاکستانی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • سعودی عرب ایران تنازعے کومذاکرات سےحل کرنےکےخواہاں ہیں،وزیراعظم

    سعودی عرب ایران تنازعے کومذاکرات سےحل کرنےکےخواہاں ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد : سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وز یراعظم میاں نواز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اورمشرق وسطیٰ میں امن و امان سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کشیدگی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے۔

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعے کومذاکرات کےذریعےحل کرنےکےخواہاں ہیں،وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کےکردارکومزید فعال بنانےکی ضرورت ہے،ہم مسلم ممالک میں ہم آہنگی کےفروغ کیلئےکردار ادا کرتےرہینگے۔

    اس موقع پر سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئےاہمیت کاحامل ملک ہے اور پاکستان نے مشکلوقت میں ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا۔

  • پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جان کیری کا نوازشریف کو فون

    پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جان کیری کا نوازشریف کو فون

    اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات جاری رہنا چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے باوجود پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہیئں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بات چیت کے عمل کو یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات علاقائی استحکام کیلئے ضرور ی ہیں، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پٹھان کوٹ  میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، اور پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین کو کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

  • پٹھان کوٹ حملہ:  دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا فیصلہ

    پٹھان کوٹ حملہ: دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بھارت سے تعاون کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ میں دہشت گردی کے واقعے پربھارت سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونی دی جائے گی۔

    اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ خطے میں دہشت گردی کےخاتمے کیلئے مکمل تعاون کریں گے، پاکستان دہشت گردی کےخاتمےکیلئےبھارت سےبھی تعاون کرےگا۔

    اجلاس میں پٹھان کوٹ حملے پر بھارت کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ اور بھارت سےمکمل رابطہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاک بھارت حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں پراطمینان کااظہارکیا گیا۔

  • اب کسی غریب کوعلاج کے لئے گھر کی چیزیں بیچنا نہیں پڑیں گی، وزیرِاعظم

    اب کسی غریب کوعلاج کے لئے گھر کی چیزیں بیچنا نہیں پڑیں گی، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے قومی صحت پروگرام کا افتتاح کردیا، انکا کہنا تھا کہ اب کسی غریب کوعلاج کے لئے گھر کی چیزیں بیچنا نہیں پڑیں گی، مستحق خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے سال کے اختتام پر اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کی بنیاد رکھ کرانقلاب کی نئی راہیں پیدا کردی، وزیرِاعظم نواز شریف نے قومی صحت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب غریبوں کے علاج کا ذمہ حکومت کا ہوگا، مستحق مریضوں کو تین لاکھ روپے تک علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ مقررہ رقم ختم ہونے کے بعد بھی علاج کا خرچ برداشت کیا جائے گا۔

    پروگرام کے تحت سات خطرناک بیماریوں کا مفت علاج ہوگا، پہلے مرحلے میں 23 اضلاع میں صحت پروگرام شروع کیا جارہا ہے، قومی صحت پروگرام کے تحت غریب افراد کو نجی و سرکاری دونوں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ایک کارڈ پورےخاندان کے علاج میں کام آئے گا۔

    قومی صحت مرکز کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، سائرہ افضل تارڑ،بلیغ الرحمان،خرم دستگیر، انوشے رحمان اور مریم نواز بھی موجود تھے۔

  • وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم سے ملاقات : وزیر اعلیٰ سندھ نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کل اسلام آباد طلب کرلیا ہے، ملاقات میں رینجرز اختیارات پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤٴس نےتصدیق کردی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعلٰی سندھ وفاق کے نوٹیفکیشن کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سینئر وزراءکا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ ایف آئی اے،رینجرزاختیارات پرصلاح ومشور ہ کرینگے، اجلاس میں مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، ڈاکٹر سکندر میندھرو، مرتضیٰ وہاب اور مولا بخش چانڈیو بھی شریک ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزراء کے اجلاس کےبعداسلام آبادروانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق سندھ وفاق سےآپریشن کی مدمیں9ارب روپےکی ڈیمانڈ کرےگا، وفاق رینجرزکوتنخواہوں،مراعات کی مد میں رقم دیتاہے، جبکہ سندھ حکومت کامؤقف ہے کہ آپریشن اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے۔

    علاوہ ازیں کیا وفاق کی جانب سے آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے حوالے سے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے؟ کیا وفاق چوہدری نثار کو سندھ حکومت کےمطالبے پر وزارت بدر کرسکتا ہے؟ کیا وفاق کرپشن کے حوالے سے رینجرز کومحدود کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلے گا؟

    یہ وہ سوالات ہیں جو شہریوں کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں جس کا جواب کل کی ملاقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا پنجاب حکومت پر اظہار برہمی

    وزیر اعظم نواز شریف کا پنجاب حکومت پر اظہار برہمی

    لاہور : دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نامکمل رپورٹ جمع کرانے پر وزیر اعظم نواز شریف پنجاب حکومت پر برہم ہو گئے۔

    پنجاب میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس وزیر اعظم نوازشریف کی صدارت میں رائیونڈ فارم ہاﺅس میں ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو دینی مدارس کی رجسٹریشن کی نا مکمل فہرست جمع کرانے پر نا راضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب تک دینی مدارس کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیوں نہیں کیا گیا؟

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جلد سے جلد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجی جائے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں قائم تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں چھ سو ایسے مدارس ہیں جنہیں تا حال رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ۔

    ایک اور اجلاس میں وزیر اعظم نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ دے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے ،جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو بتایا کہ صاف پانی منصوبے کے تحت جون دو ہزار سترہ تک پنجاب کے اکثر علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے صاف پانی منصوبے کے لئے پنجاب کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن مالی تعاون کا یقین دلایا ۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کے اعتماد پر پورا اتروں گا، نواب ثناء اللہ زہری

    وزیر اعظم نواز شریف کے اعتماد پر پورا اتروں گا، نواب ثناء اللہ زہری

    کوئٹہ : بلوچستان کے نامزد وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو مسلم لیگ کا قلعہ بنارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کوئٹہ پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    قبل ازیں بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نواب ثناءاللہ زہری وزیراعلیٰ نامزدگی کے بعد پہلی بار ہفتہ کی شام اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تو مسلم لیگی صوبائی وزراءاراکین اسمبلی اور کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

    اس موقع پر صوبائی وزراءسرفرازبگٹی شیخ جعفر مندوخیل قائمقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اور مسلم لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر وہ شکرگزارہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وزیر اعظم کی جانب سے کئے جانے والے اعتماد پر پورا کرلیں ،انہوں نے والہانہ استقبال پر مسلم لیگ کے کارکنوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ والہانہ استقبال ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

    واضح رہے کہ نواب ثناءاللہ زہری نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جگہ بلوچستان میں سہ جماعتی اتحاد کی جانب سے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ نامزد ہوئے ہیں توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.

  • دہشتگردی، انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا، نوازشریف

    دہشتگردی، انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنا ہوگا، نوازشریف

    شنگھائی:‌ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کے خاتمے اور منظم جرائم کے خلاف شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی.

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اورانتہا پسندی بڑے چیلنجز ہیں، انسدادِ دہشتگردی، انسانی اسمگلنگ سے متعلق تنظیم نے بہت کام کیا۔

    نوازشریف نے کہا کہ خطے اور دنیا کو پرامن اورخوشحال بنانے کے خیال کوحقیقت بنانا ہے، انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

    انکا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے تنظیم کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیں گے، پاکستان کے ایس سی اوکے رکن ممالک سے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف چین پہنچ گئے

    شنگھائی : وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ۔وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کر یں گے ۔

    وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہان حکومت کا چودہواں اجلاس چین کے شہر چنگ ژو میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف کر رہے ہیں۔

    قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور چین کے وزرائے اعظم بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان، ایران، بھارت، بیلا روس اور منگولیا کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنا ہے۔رکن ملکوں کے درمیان معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بھی بات چیت ہو گی۔

    اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ چین، قازقستان، کرغستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان تنظیم کے مستقل ارکان ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کو بھی آئندہ سال مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔