Tag: PM Nawaz

  • نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 14سے 15 دسمبر کو چین جائیں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین ، روس ، کرغزستان، کازکستان ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ پاکستان، افغانستان، بیلاروس، بھارت، ایران اور منگولیا کے سرکاری رہنما مبصر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ دورہ چین کے دوران وزیر اعظم نواز شریف چینی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا پنجگراں کی طالبات کیلئے ڈگری کالج بنانے کا اعلان

    وزیراعظم کا پنجگراں کی طالبات کیلئے ڈگری کالج بنانے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے ماڈل کالج برائےخواتین پنجگراں کو ڈگری کالج بنانےکا اعلان کردیا، انکا کہنا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں بھی بہتری کے لئے کام کررہی ہے۔

    اسلام آباد میں ماڈل کالج برائے خواتین پنجگراں میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے پنجگراں کی طالبات کے لئے ڈگری کالج بنانے کے اعلان کے ساتھ خصوصی بسیں فراہم کرنے کی نوید بھی سنائی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم ہر پاکستانی بچے کا بنیادی کا حق ہے، جس کے لئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لئے اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی جائے گی۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

  • آج کابلوچستان 10سال کےپہلے سے کہیں بہترہے، وزیراعظم

    آج کابلوچستان 10سال کےپہلے سے کہیں بہترہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے،یہاں تمام جماعتیں مل کرحکومت چلا رہی ہیں، آج کا بلوچستان دس سال کے پہلے سے کہیں بہتر ہے۔

    اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا سے ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی طلبا کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور بلوچستان میں تمام پارٹیاں مل کر حکومت کررہی ہیں جس سے امن وامان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے.

    انکا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اچھے تعلیمی ادارے بھی بننے چاہئیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان حکومت سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، بلوچ رہنماؤں کی آج وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات ہوگی.

  • سشما سوراج آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی

    سشما سوراج آج وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گی

    اسلام آباد : بھارتی وزیرخارجہ آج وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گی، جس میں دوطرفہ تعلقات پرچھائی گردچھٹنے کا امکان ہے۔

    پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری تناؤ میں بھارتی وزیرخارجہ سمشا سوراج کا دوروزہ دورہ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

    سشما سوراج اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات پرپوری دنیا کی نظریں جمی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ امورپربات کی جائے گی اوراس ملاقات کا جونتیجہ نکلے گا اس کے دونوں ملکوں کے تعلقات پردوررس اثرات ہوں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اوربھارتی حکام کی ملاقاتوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے ہراقدام کی حمایت کرتا ہے۔

    پاکستان میں بھارتی وزیرخارجہ کا پرجوش استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھارت سے نہ صرف کرکٹ کے میدانوں بلکہ ہرشعبے میں بہترتعلقات کا خواہاں ہے اورمتنازع امورباہمی بات چیت سے حل کرنے کا خواہشمندہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات ہوئی‌ ۔

    وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال، بھارت، افغانستان سے باہمی دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت کی گئی، اس موقع پرکراچی میں رینجرز کامعاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

    ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

  • اندرونی وبیرونی خطرات کے باوجود پاکستان ترقی کیجانب گامزن ہے، وزیراعظم

    اندرونی وبیرونی خطرات کے باوجود پاکستان ترقی کیجانب گامزن ہے، وزیراعظم

    کراچی : وزیرِاعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اندرونی وبیرونی خطرات کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، سونمیانی میں فضائیہ کے مشقوں سےخطاب میں انکا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قو م کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

    وزیراعظم سونمیانی فائرنگ رینج میں پاک فضائیہ کی فائر پاور مشقوں کا معائنہ کرنے پہنچ گئے، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اندرونی و بیرونی خطرات کے باوجود پاکستان ترقی کے سفر کیجانب گامزن ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا، آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ نے کلیدی کردارادا کیا۔

    تقریب سےخطاب میں ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا پاک فضائیہ اپنی حدود کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئرچیف نے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جےایف سیونٹین طیارے کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی مشقوں کامعائنہ کیا، وزیراعظم کو فائر پاور ڈیمو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں پاک فضائیہ کیجانب سے لڑاکا طیاروں کے ہدف کونشانہ بنانے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا.

    تقریب میں وفاقی وزیردفاع ، وزیراعلی سندھ اور شہید خاتون پائلٹ مریم مختار کے اہلخانہ بھی موجود تھے.

  • رینجرزکے اختیارات میں توسیع: وزیراعظم کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

    رینجرزکے اختیارات میں توسیع: وزیراعظم کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

    کراچی: وزیراعظم میاں نواز شریف مختصردورے پرکل کراچی پہنچیں گے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف گورنرہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے منعقد ہونے والےاعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں صوبے کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کراچی میں رینجرزکے اختیارات کی توسیع کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سندھ حکومت کے ساتھ رینجرزکے معاملات اورکراچی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

    واضح رہے کہ رینجرز کو کراچی میں حاصل خصوصی اختیارات کی مہلت ختم ہوچکی ہے اورتوسیع کی سمری 11روز قبل موصول ہوجانے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس پردستخط نہیں کئے ہیں۔

    قومی ایکشن پلان کے سلسلے میں تشکیل کردہ ایپکس کمیٹی سندھ نے گزشتہ دنوں فیصلہ کیا تھا کہ کراچی آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کا دائرہ اندرونِ سندھ تک وسیع کیا جائےگا۔

  • کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    لندن: وزیراعظم نواز شریف سے ایک سینئر امریکی اہلکارنے ملاقات کی جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت فراہم کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورامریکی صدر اوبامہ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سینئرامریکی اہلکارنے ان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کاپیغام دیا جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد سے روابط کے ثبوت پیش کئے گئے۔


    کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکارنے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی لال مسجد کے امام مولاناعبدالعزیزکے ساتھ تصاویربھی دکھائیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز مہر تاشفین ملک اور ان کے شوہر رضوان فاروق نے معذروں کی بحالی کے مرکز پرمبینہ طورپر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    امریکی پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی نریندر مودی سے پیرس میں غیر رسمی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی نریندر مودی سے پیرس میں غیر رسمی ملاقات

    پیرس: پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اوران کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں غیررسمی ملاقات ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس میں موجود ہیں۔

    ماحولیاتی کانفرنس کے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اورنریندر مودی نے آپس میں مصافحہ کیا اوران کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی۔

    بھارتی دفترِ خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم اوران کے بھارتی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

    دونوں وزرائے اعظم نےایک صوفے پر بیٹھ کرخوشگوار موڈ میں بات چیت کی۔

    واضح رہے کہ پیرس میں آج سے شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں دنیا بھر سے 150 سربراہان مملکت و نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف مالٹا میں دوروزہ کامن ویلتھ سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے فرانس پہنچے ہیں۔

  • وزیراعظم چوبیسویں کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے لئے مالٹا جارہے ہیں

    وزیراعظم چوبیسویں کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت کے لئے مالٹا جارہے ہیں

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف مالٹا میں ہونے والی چوبیسویں کامن ویلتھ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے مالٹاجارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیسویں کامن ویلتھ سربراہانِ مملکت کانفرنس کا انعقاد 27 سے 29 نومبر 2015 تک ہوگا۔

    اس کانفرنس کا انعقاد ہردوسال بعد ہوتا ہے اوراس سال اس کانفرنس کاعنوان عالمی اقتدارکا فروغ ہے۔

    کامن ویلتھ سربراہان کے اس سمٹ میں شدت پسندی، بنیاد پرستی، ترقیاتی منصوبے اورمہاجرین کا مسائل پر اجلاس ہوں گےا ور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس بھی ہوگا۔ کانفرنس میں شریک سربراہان آئندہ شار سال کے لئے جنرل سیکٹری کا بھی انتخاب کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان ملکہ برطانیہ اور مالٹا کے وزیراعظم کی جانب سے دئیے جانے والے اعزازی عشائیے میں شرکت کریں گے۔

    دو روزہ کانفرنس میں وزیراعظم متعدد عالمی رہنماوٗں سے ملاقات کریں گے جس میں علاقائی اورعالمی امورپر گفتگوکی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کامن ویلتھ کے آٹھ بانی ممبران میں سے ایک ہے اورتنظیم کے ساتھ مسلسل اپنے روابط بڑھا رہا ہے۔