Tag: PM Nawaz

  • گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے، نواز شریف

    گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے، نواز شریف

    گلگت بلتستان : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی حلف برداری کی تقریب کےدوران خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے میرغضنفر علی کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میر غضنفر کی اپنے علاقے کیلئے خدمات قابل فخر ہیں اور ہم سب گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر پچاس ارب روپے کی لاگت سے گلگت اسکردو شاہراہ پر جلد کام شروع کرانے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان جمہوری انداز میں اپنے معاملات چلائے جبکہ عوام سے وعدہ بھی کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سکردو سے گلگت شاہراہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گلگت کو خنجراب سے ملانے والی عطاءآباد ٹنل بنائی ہے جس پر 27 ارب روپے خرچ آیا ہے جبکہ لواری ٹنل منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا اور وفاقی حکومت یہاں کے اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت،بلتستان کے معاملات جمہوری طریقے سے حل کرنا ہونگے گلگت،بلتستان میں جمہوریت کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں گلگت سے اسکردو تک شاہراہ بنائی جائیگی گلگت سے اسکردو تک شاہراہ پر 50ارب کی لاگت آئے گی لواری ٹنل پر کام جاری ہے،اگلے سال تک کام مکمل ہوجائے گا۔

  • میٹرو اورموٹروے ملکی خوشحالی کی ضمانت ہیں، نواز شریف

    میٹرو اورموٹروے ملکی خوشحالی کی ضمانت ہیں، نواز شریف

    ملتان : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میٹرواورموٹروےخوشحالی کی ضمانت ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کرنا بدترین سلوک ہے۔موٹر وے کی تعمیر میں کسی کرپشن یا کک بیکس کی مثال نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال موٹروےسیکشن فورکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم نے کہا کہ اب بجلی ملک سے جانے کا نام نہیں لےگی۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1999 میں ہماری حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی موٹروے کی تعمیر کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا،اس خطے میں موٹروے کو بہت پہلے آجانا چاہیئے تھا۔

    خوشی ہے کہ موٹروے اس خطے میں پہنچی۔ہم سے پہلے کسی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام نہیں کیا، موٹروے بنانا تو دور کی بات کسی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات تک نہ کئے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ترقی کا جو ایجنڈا پیش کیا تھا اس سے کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ آمریت جاری رہتی تو پاکستان نہ جانے کہاں ہوتا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ دو ڈھائی سال میں بالکل ختم ہوجائے گی اور لوگ یاد کریں گے کہ کبھی لوڈشیڈنگ بھی ہوا کرتی تھی جب کہ موٹرویز اور میٹرو نہیں بجلی کے کارخانے بھی ملک میں لگ رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہوا، دھوپ، کوئلے اور پانی سےبجلی پیداکرنےکےمنصوبے بنا رہے ہیں لیکن سابق حکمرانوں نے گھر گھر لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا، موٹروے بنانے تو دور کی بات ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا کردیا۔
    انہوں نے امن و امان کے حوالے سے کہا کہ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

  • ٹانگ کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں، وزیراعظم

    ٹانگ کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں، وزیراعظم

    گوجرہ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کو متنازع نہ بنایا جائے، ٹانگ کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں پاکستان مشکلات سے نکل جائے گا تو سیاست کریں گے۔

    وزیراعظم نے گوجرہ میں موٹروے ایم فور کے دوسرے سیکشن پر کام کا افتتاح کردیا، باسٹھ کلومیٹر طویل سڑک پر سترہ ارب روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔

    موٹر وے ایم سیکشن فور کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم سیکشن فور پر کام کا آغاز کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے، موٹر وے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، اگر موٹر وے کی دیکھ بھال نہ کرتے تو تباہ ہو جاتی۔ موٹر وے پر دس سال کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ خانیوال سے ملتان موٹر وے مکمل ہو چکی ہے جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ یک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا قومی ایجنڈا نہیں، کوئی گنجائش نہیں کہ ایجنڈا الگ الگ ہو، اپنا اپنا ایجنڈا ہوا تو منزل پرکب پہنچیں گے، ایجنڈاپاکستان کی ترقی ہونا چاہیے سب کو ایک ایجنڈے پر اکٹھا ہونا ہوگا ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں ہماری ٹانگیں کھینچنا ملک کی ترقی کی ٹانگیں کھینچناہیں، مل کر ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں پاکستان کوخوشحالی کی طرف لیکرجاناہوگا، سیاست پاکستان کی ترقی کےبعدکی جائے
    2018تک پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چین نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی۔ ملک کی خوشحالی ہی ہم سب کا ایجنڈا ہونا چاہئے، آج گوادر ترقی کر رہا ہے اور وہاں پورٹ بن رہی ہے، ہم سینٹرل ایشیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں.

  • وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کریں گے.

    کراچی کے مختصر دورے میں وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان سےمتعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت عسکری حکام بھی شریک ہوں گے، اعلیٰ سطح کےاجلاس میں اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا.

    وزیراعظم نوازشر یف کا آج کراچی میں اہم دورہ ہے، وزیراعظم پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک دوہزارپندرہ کامعائنہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہندو برادری کی ہولی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے.

    امکان ہے کہ وزیراعلٰی سندھ ترقیاتی فنڈ کی عدم فراہمی اور وزیراعظم کراچی آپریشن میں عدم تعاون کامعاملہ اٹھائیں گے۔

    گذشتہ روز کورکمانڈر کے اجلاس میں جے آئی ٹی کی تشکیل اور ان کی انکوائریاں جلد مکمل کرانے پر زور دیا گیا۔لیکن سندھ حکومت کا جے آئی ٹی کی تشکیل میں عدم تعاون سوالیہ نشان ہے؟

  • دھرنوں کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی، نواز شریف

    دھرنوں کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی، نواز شریف

    بلوکی : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلو کی میں پاورپلانٹ منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دوہزار سترہ تک سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ بلوکی کم ایندھن سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ہے جس سے 2017ء تک 1223 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔

    بلوکی پاور پلانٹ کے ذریعے ایندھن کی مد میں سالانہ 5 ارب 80 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے سبب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔

    ایسی سیاست کرنے والوں کامحاسبہ ہونا چاہیئے۔اور اگر دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو یہ منصوبہ آج مکمل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو 341 ارب روپے کی پیکج کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

    ایسی سیاست کا کیا فائدہ جس میں کاشت کاروں پر ظلم ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو پاکستان بن رہا ہے وہ ہم بنا رہے ہیں، بلوکی میں 3 منصوبوں میں 110 ارب روپے بچائے گئے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں سے ایک 93 ارب روپے کا منصوبہ تھا جو 55 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کبھی اتنی بچت دیکھی نہ سنی، بچائی گئی رقم دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کی جائے گی۔ ل

    اہور سے ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھوں گا۔ ان منصوبوں کے علاوہ کوئلے کے کارخانے بھی شروع کئے جا چکے ہیں جن کے ذریعے بلوکی پاور پلانٹ سے بھی زیادہ سستی بجلی پیدا ہو گی۔

  • وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    وزیراعظم کا دورہ لودھران: جہانگیرترین کا الیکشن کمیشن کی خاموشی پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے وزیراعظم کے لودھراں کے دورے پرالیکشن کمیشن کی جانب سے خاموشی پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا آئینی کردار درست طرح سے ادا نہیں کررہا بصورت دیگر وزیراعظم کے دورہ لودھراں اور وہاں ان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج پرخاموشی اختیار نہیں کرتا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج صبح لودھراں کادورہ کیا تھا اور وہاں ڈھائی بلین روپے مالیت کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اور کسانوں میں کسان پیکج کی مد میں چیک بھی تقسیم کئے۔

    واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154 پر 23 دسمبر 2015 کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہونا ہے اور مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف اس حلقے میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔

    اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق بلوچ 2013 کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے تاہم ماہ اگست میں الیکشن ٹربیونل نے ان کے انتخاب کو جعلی تعلیمی دستاویزات کے سبب کالعدم قراردے دیا تھا۔

  • حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، نواز شریف

    حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، نواز شریف

    سیالکوٹ: وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، اگلے دو سال میں ملک میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ کسانوں سے محبت کے دعویدار انہیں نیک کام سے کیوں روکتے ہیں، لوگ کنٹینر پر کھڑے ہوکر اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی ریٹنگ بڑھنے نہیں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کراچی میں امن و امان اور شہر کی روشنیاں بحال ہوئیں، گزشتہ 15 سال سے کسی نے بھی بجلی کی پیداوار کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے، ہماری حکومت بجلی کے بحران کا مسئلہ انشاءاللہ ہمیشی کیلئے ختم کردے گی۔

    نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دے رہے ہیں، اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے لودھراں کے دورے پر اعتراض کرنے والوں کو اپنی شکست کا اندازہ ہے، اس لئے وہ ترقی کی راہوں مین روڑے اٹکا رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور پہنچ گئے

    وزیر اعظم زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور پہنچ گئے

    پشاور : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئےپشاور پہنچ گئے، اس موقع پر انہیں زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی تقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف گورنر ہاوس پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرررہے ہیں۔

    اجلاس سے قبل پی ڈی ایم اے نے زلزلے کے نقصانات و انتظامات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 222 افراد جاں بحق اور 1688 افراد زخمی ہوئے جبکہ8453 مکانوں کو نقصان پہنچاہے۔ اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    قبل ازیں دورہ امریکا اور برطانیہ سے واپسی پر وزیر اعظم نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شانگلہ کا دورہ کیا۔

    وزیر اعظم نے تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو تعمیر نو کے لئے مناسب امداد دینے کا اعلان بھی کیا۔ وطن واپسی کے فوری بعد وزیراعظم نے زلزلے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ملٹری آپریشنز، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، چودھری نثار ، پرویز رشید،گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نواز شریف

    بھارتی ہٹ دھرمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نواز شریف

    واشنگٹن : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ورکنگ باؤنڈری اورایل اواسی پرمکمل امن چاہتاہے، بھارتی انتہاپسندوں کےپاکستان مخالف اقدامات سےکشیدگی بڑھی۔.

    بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائےامن کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم اور دہشت گردی ختم ہورہی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دے چکا ہے، آپریشن ضرب عضب نے امن دشمنوں کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور کراچی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی کئی مارکیٹوں سے بہتر پوزیشن پر ہے۔

    آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کےخلاف دنیاکی سب سےبڑی فوجی مہم ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان سے اچھے تعلقات اور بھارت سے تناؤ میں کمی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی ہمسایہ ممالک کو امن کا پیغام بھیجا لیکن بد قسمتی سے بھارت نے خارجہ سیکریٹری مذاکرات ختم کر کے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا اور بھارت نے سرحدی کشیدگی میں اضافہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنا ہوگی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسئلہ کشمیر حل کر کے ہی پاک بھارت تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے. صورتحال کی بہتری کیلئے افغانستان کو بھی مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔

    پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیو نکہ پر امن افغانستان سے پاکستان میں بھی دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔

    اس حوالے سے اشرف غنی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاک امریکادوستی خطےمیں پائیدارامن کی ضمانت بن سکتی ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر نے وزیراعظم نوازشریف کووائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے دورہ امریکا کے لیے مدعو کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جنہیں اور مضبوط بنایا جائے گا اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں فروغ اور تعاون چاہتے ہیں جب کہ صدر اوباما نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات صرف سیکیورٹی پر محدود نہیں، پاکستان کے ساتھ بہت مضبوط اور وسیع البنیادی تعلقات ہیں جسے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو بہت متحرک ہے جب کہ پاکستانی امریکا کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وسیع تر امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس دوران پاک امریکا پائیدار شراکت داری کے عزم اور خطے کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر اوباما کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا پارٹنرشپ خطے میں امن کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

     

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف اور صدر اوباما نے پائیدار شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورے سے پاک امریکا تعلقات میں مزیدوسعت آئے گی،پاک امریکاتعلقات صرف سیکورٹی تک محدود نہیں،امریکہ پاکستان سےسائنس وٹیکنالوجی میں تعلقات کاخواہشمند ہیں۔

    باراک اوبامانے کہا نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے پاکستان عالمی امن کےلئےکردار ادا کرے، امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیر البنیادی ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نے پاک امریکا تعلقات کو دیرینہ قرار دیا۔

    وزیراعظم نوازشریف کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات

    اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے حکومتی معاشی اصلاحات کے حوالے سے جوبائیڈن کو آگاہ کیا۔

     وزیراعظم نے جوبائیڈن کو حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات سے بھی آگاہ کیا، امریکی نائب صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

     جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف، مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان امریکا تعاون بھی زیرغور آیا۔