Tag: PM Nawaz

  • وزیراعظم نوازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم نواز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹئین لیگارڈ اور امریکی وزیر خزانہ جیل لیو نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، جبکہ شرح نمو پینتالیس فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف سے ایم ڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کرسٹئین لیگارڈ نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو اقتصادی اصلاحات سے آگاہ کیا، کرسٹئین لیگارڈ نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی آٹھویں قسط مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہا۔

    کرسٹئین لیگارڈ سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، جبکہ شرح نمو پینتالیس فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کرسٹئین لیگارڈ کو اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اور پاکستان کی مالیاتی، مانیٹری اور ڈھانچہ جاتی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخزانہ جیل لیو نے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • امریکی تاجر پاکستان کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں، وزیراعظم نوازشریف

    امریکی تاجر پاکستان کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں، وزیراعظم نوازشریف

    واشنگٹن : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ امریکی تاجر پاکستان کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش مارکیٹ بن چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کے خواہاں ہیں ۔

    واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں پاک امریکا بزنس فورم نے ظہرانہ دیا، وزیرِاعظم نواز شریف کا امریکا میں پاک امریکا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزنس کونسل کا دو طرفہ تعاون قابل تعریف ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے مثبت نتائج آرہے ہیں ، معاشی ترقی میں اضافہ ہوا ہے, جس کا اعتراف دنیا بھرمیں کیا جارہا ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسائیوں سے پرامن اور اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں خوشحالی آئیگی، ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کے ذریعے خطے کے ممالک کو ملانا ان کی حکومت کا وژن ہے، پاکستان علاقائی ممالک کے درمیان تجارت کوفروغ دینا چاہتا ہے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں ہماری کارکردگی کو سراہتی ہیں، انہوں نےملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے عزم کابھی اعادہ کیا۔

  • آنے والی نسلیں لوڈشیڈنگ بھول جائیں گی، نوازشریف

    آنے والی نسلیں لوڈشیڈنگ بھول جائیں گی، نوازشریف

    واشنگٹن : وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور پاک چین اقتصاد ی راہدری منصوبہ ملکی معیشت میں انقلاب برپاکردیگا،آنے والی نسلیں لوڈشیڈنگ بھول جائیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ ملکی معیشت میں انقلاب لائے گا۔ پاکستان میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے، آج کا کراچی، بلوچستان، فاٹا ڈھائی سال پہلے والا نہیں رہا۔ حکومت کی کوششوں سے وہاں اب امن قائم ہو چکا ہے.

    انہوں نے کہا کہ پہلے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا، بلوچستان میں جنگ کی کیفیت تھی، آپریشن ضرب عضب کے بعد وہ دن دور نہیں جب دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

    ان کہنا تھا کہ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ اور اقتصادی تعلقات کی بحالی موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

    لاہور کراچی موٹروے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئینی مدت کے اختتام سے پہلے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئےخاتمہ کردینگے۔

    آنے والی نسلیں پوچھیں گی لوڈشیڈنگ کیابلاہے؟ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ میں ایک روشن اور مستحکم پاکستان عوام کے پاس ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے پہلے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔

    انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ جانتے ہیں، ان کا دل اہل وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

    پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پی ٹی آئی کانام لئے بغیراُسےہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کانام لئے بغیر کہاکہ ایک جماعت ملک پرسیاسی بحران مسلط کرنے کے درپے ہے ۔

    جوڈیشل کمیشن کےقیام پرنوازشریف نے کہا کہ جن کے کہنے پرکمیشن بنایاانہوں نے ہی اس کے فیصلے کوسنجیدگی سےنہیں لیا۔

    وزیراعظم نےحالیہ ضمنی انتخاب کے نتائج کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ جماعت پھردھاندلی کاواویلاکرہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اب سب کوسنجیدگی سے ملکی ترقی کیلئے مل کرکام کرنا چاہئے۔

  • وزیر اعظم نواز شریف چار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    وزیر اعظم نواز شریف چار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: وزیر اعظم نواز شریف چار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے،صدر اوباما سے ملاقات کل ہوگی۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے نے واشنگٹن میں لینڈ کیا تواُن کے استقبال کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے ارکان موجود تھے۔

    اینڈریوز ایئربیس پر ان کا ریڈ کارپٹ پر استقبال ہوا اور چاق و چوبند دستے نے سلامی دی طارق فاطمی،چوہدری نثار،اسحاق ڈار اور کلثوم نواز وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ہیں، مریم نواز بھی مشل اوباما کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ واشنگٹن پہنچیں، وزیر اعظم نواز شریف ایئرپورٹ سے سرکاری مہمان خانےبلیئرہاؤس روانہ ہوگئے۔

    وزیراعظم نوازشریف بائیس اکتوبر کو بارک اوباما سے اہم ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے، وزیر اعظم نواز شریف پاک امریکابزنس کونسل ،انسٹیٹیوٹ آف پیس پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔

  • وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے آج لندن پہنچیں گے

    وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے آج لندن پہنچیں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے آج لندن پہنچیں گےوہاں ایک دن قیام کے بعد واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے آج لندن پہنچیں گے،جہاں ایک دن قیام کے بعد واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف کل 19اکتوبر کو سرکاری دورے پر امریکہ پہنچیں گے،جہاں وہ 22اکتوبر کو صدر ابامہ سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کا دورہ نائن الیون کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہوگا۔

    وزیراعظم نواز شریف اورامریکی صدر اوباما ملاقات میں پاکستان کے امریکہ ،بھارت ،چین ،افغانستان سے تعلقات سمیت امت مسلمہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف امریکی قیادت کو اپنے تحفظات بھارت کی پاکستان میں مداخلت سے آگاہ کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف امریکی وزیر خارجہ جان کیری ،قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے بھی ملاقات ملاقات کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف امریکی تھنک ٹھنک سے خطاب کریں گے اور امریکی حکام کو نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

  • لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے، وزیراعظم

    لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے، وزیراعظم

    جھنگ: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرویز مشرف کے دور سے ہورہی ہے لیکن ہماری حکومت کی کاوشوں کے بعد لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت ہے جس پر 2017یا 2018 تک قابو پالیا جائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ 10 سال قبل حل ہوجانا چاہیئے تھا لیکن اس کا آغاز آج ہورہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف کے زمانے سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیور نہیں کرتی، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے لگنا ڈیلیور نہیں تو کیا ہے، کارکردگی پرتنقید کرنے والے دیکھیں ملک میں امن بحال ہورہاہے، گرد و غبار اڑانے والے آج بھی موجود ہیں وہ گرد اڑاتے رہیں گے اور ہم منزل تک پہنچیں گے۔
    وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام نے خدمت کا موقع دیا ہے اورعوام دیکھیں گے کہ خدمت سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پیسے کو قوم کی امانت سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے 93 ارب روپے کے منصوبے کو 55 ارب روپے میں لگایا، یہی نہیں تین منصوبوں پر مجموعی طور پر 110 ارب روپے کی بچت کی ہے۔

  • حکومت پر تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، نواز شریف

    حکومت پر تنقید کرنے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، نواز شریف

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین سوچ سمجھ کربات کریں،حکومت ہر سیکٹرپر توجہ دے رہی ہے۔ عوام کوباعزت سواری مہیاکی گئی اسپتال بنائےجارہےہیں، زراعت کی طرف توجہ دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں خطاب کر تےہوئے کیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کوبولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ وہ کیا بات کررہے ہیں،جولوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ میٹرو بسیں بنائی جارہی ہیں اسکولوں کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی تو میں ان کو بتادینا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت تعلیم پر بھی یکساں فنڈز خرچ کررہی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں ٹرانسپورٹ نہیں تعلیم چاہیے، تعلیم کی اپنی اہمیت ہے اورٹرانسپورٹ کی اپنی اہمیت ہے، کیا لوگوں کو باعزت سواری نہیں دینی چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم پربہت توجہ دی ہے اور صوبے بھر میں بچوں کے لئے اربوں روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں۔

    ترقیاتی منصوبوں پر بلاجواز تنقید کا جواب اور ملکی ترقی کی رفتار بڑھا کر دیں گے جبکہ بجلی کی پیداوار کے بیشتر منصوبے 2017 کے آخر تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

    نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئے پاکستان کی امید دی جارہی تھی لیکن آج تک ٹرانسپورٹ کا کوئی عوامی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ہماری خواہش ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبہ لاہور کی طرح پشاور میں بھی شروع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں قوم نے 40 روپے فی یونٹ بجلی استعمال کی لیکن بھکی منصوبہ 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔

    ان کا کہنا بھاشا اور داسو منصوبوں سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، ایل این سے 3 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، تھر میں بھی کوئلے سے بجلی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور 2017 کے آخر تک بجلی کے بیشتر منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

  • کسانوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں سیاست نہیں، وزیراعظم

    کسانوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں سیاست نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نےاٹارنی جنرل کوالیکشن کمیشن کےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سےکسان پیکج پرعملدرآمد روکے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    زرعی شعبے کو درپیش مسائل سےاجلاس میں وزیراعظم نے کہا کسان پیکج پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، پیکج پر کسانوں کا حق ہے۔

     فنڈزسے کسانوں کی تربیت اور فصلوں کی پیداواربڑھانے میں مددملے گی،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کےکسان پیکج پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنےکاحکم دے رکھاہے۔

  • بل گیٹس کی نواز شریف سے ملاقات، پولیو مہم پر تبادلہ خیال

    بل گیٹس کی نواز شریف سے ملاقات، پولیو مہم پر تبادلہ خیال

    نیویارک: وزیر اعظم نواز شریف سے مائکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے نیو یارک میں ملاقات کی ہے جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی پر بات ہوئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوشش کو سراہا ۔ملاقات میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کی ہے، نواز شریف

    پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کی ہے، نواز شریف

    لندن: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائے ہیں جس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

    لندن میں ایک روزہ قیام کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کےساتھ مل کرخطےمیں امن کیلئےکوششیں کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اورخطے میں بدامنی نہیں چاہتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اورافغانستان نےدہشت گردی کے خلاف مل کرلڑنے کاعہد کر رکھا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اوربھارت کے ساتھ بھی برابری کی سطح پراچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اس لیے پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل پر ٹھوس بات چیت ہو جتنی تیزی سے مسئلہ کشمیر حل کریں گے اتنی تیزی سے ہی دونوں ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے لہذا مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کے نتائج دنیا کے سامنے ہیں

    انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا۔

    وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جارہے ہیں جہاں وہ دنیا بھر کے سربراہان سے خطاب کریں گے۔