Tag: PM Nawaz

  • نجی اسکولوں کی فیس میں اضافہ نہیں ہوگا: وزیراعظم

    نجی اسکولوں کی فیس میں اضافہ نہیں ہوگا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نجی اسکولوں کی فیسیں نا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ سال 2015 میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے۔

    وزیراعظم نے وزارت تعلیم اورکیڈ کواحکامات جاری کردئیے ہیں، انکا کہنا ہے کہ وزارتِ تعلیم اور کیڈ اس معاملے پر دیگر تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ نجی اسکولوں نے فیس کی مد میں ہوشربا اضافہ کردیا تھا جس کے خلاف طلبہ اور والدین کی جانب سے احتجاج کیا جارہاتھا۔

    اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت موقف اپناتے ہوئے نجی اسکولوں کو فیس نہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی جبکہ سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کی فیس میں 10 فیصد اضافہ منظورکرلیا تھا۔

  • سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور اسپیکر سمیت 97افراد کو نوٹس جاری کردیئے

    سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور اسپیکر سمیت 97افراد کو نوٹس جاری کردیئے

    اسلام آباد : عدالت عظمیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں سے متعلق کیس ماین ستانوے افراد کو نوٹس جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے لئے وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت ستانوے افراد کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری کے لیے دائر سید ظفر علی شاہ کی درخواست کی ابتداِئی سماعت کی۔

    اپنے ابتدائی ریمارکس میں فاضل بینچ کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے بھی زیر التوا ہے۔ بہتر ہو گا ۔کہ دونوں درخواستیں یکجا کر کے سنی جائیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کی متحدہ کے استعفوں پرثالثی سےمعذرت

    مولانا فضل الرحمان کی متحدہ کے استعفوں پرثالثی سےمعذرت

    اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے استعفوں پر ثالثی کا مزید کردار ادا کرنے سےمعذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے استعفوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے میدان میں آنے والے فضل الرحمٰن فریقین کی غیرسنجیدگی سے دلبرداشتہ ہوگئے۔

    جمیعت علما اسلام( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ایم کیو ایم کے استعفوں پرثالثی کا مزید کردار ادا کرنے سےمعذرت کرلی۔ جبکہ وزیراعظم نے مولانا سے ایک بار پھرثالثی کےلئے درخواست کی۔

    دو روز میں وزیراعظم کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور ایم کیوا یم کے استعفوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس موقع پر مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ اُنہیں جوذمے داری دی گئی تھی انہوں نے اُسے پورا کر دیا۔ وہ فریقین کو مذاکرات کی میزپرلائے۔ تمام امور طے ہونے کے قریب تھے سمجھ نہیں آتی رکاوٹ کہاں ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ فریقین غیر سنجیدہ ہیں تو میں جگ ہنسائی کا باعث نہیں بننا چاہتا،اب اِس معاملے پر وزیراعظم خود اپنا کردار اداکریں۔

    اُنہوں نے ایم کیوایم اور حکومت کےدرمیان مزیدثالثی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کسی نقطے پر متفق نہیں ہوسکے توہم کیاکرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی صوبائی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا، اور ایم کیو ایم کو مذاکرات پر آمادہ کیا، اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج پر غور

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج پر غور

    اسلام آباد: وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    ریلیف پیکیج کی منظور ہونے سے حکومت کسانوں کی فصلوں کی انشورنس بھی کرے گی، کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی بھی دی جائے گی، کسانوں کو زرعی آلات کی خریداری پر رعایت ملے گی۔

    اس موقع پر کابینہ نے سعودی عرب کرین سانحے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نجی سکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے پر اظہار برہمی کیا اور وزارتِ کیڈ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کے معاملے سے متعلق اقدامات کرے۔

  • وزیر اعظم نے پاک چین دوستی سرنگوں کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے پاک چین دوستی سرنگوں کا افتتاح کردیا

    گلگت: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عطا آباد کے علاقے میں شاہراہ قراقرم پرپاک چین دوستی سرنگوں سمیت کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج صبح گلگت بلتستان پہنچے اور وہاں انہوں نے شاہراہ قراقرم کے 24 کلومیٹر حصے کی تعمیرِنو منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیت نیک ہوگی تو بگڑے ہوئے کام سنور جائیں گے۔

    پاک چین دوستی سرنگوں کا یہ منصوبہ 24 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور قراقرم ہائی وے کا ہی ایک حصہ ہے، اس میں 5 سرنگیں جن کی کل لمبائی 7 کلومیٹر ہے جبکہ 2 پل اور 78 پلیائیں شامل ہیں۔

    سال 2010 میں ایک بڑے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں دریائے ہنزہ کے بہاوٗ کا راستہ بند ہوگیا تھا اورعطاء آباد جھیل وجود میں آئی تھی، اسی لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں پاک چین دوستی ٹنلز کا بڑا حصہ متاثرہوا تھا ۔

    مذکورہ منصوبے کو 3 سال کے عرصے میں 27 ارب روپے خرچ کرکے مکمل کیا گیا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے کل ترقیاتی بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے اور اس کی تکمیل سے وادیٗ گوجل کا رابطہ باقی ماندہ گلگت بلتستان سے استوار ہوجائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور گورنرگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہراوردیگرحکومتی شخصیات موجود تھیں۔

    منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کام انتہائی ایمانداری کے ساتھ ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیانت داری کے ساتھ قوم کا ایک ایک پیسہ خرچ کرنا چاہیئے اور صرف یہاں نہیں بلکہ پورے ملک میں ایسا ہی ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے جو مطالبے کئے ہیں جن میں نلتر شاہراہ ، یونیورسٹی اور ادارہ برائے امراض قلب شامل ہیں ان میں بھی وفاقی حکومت پورا تعاون کرے گی۔

  • نیشنل ایکشن پلان پر غور، سیاسی اور فوجی قیادت کی بیٹھک آج ہوگی

    نیشنل ایکشن پلان پر غور، سیاسی اور فوجی قیادت کی بیٹھک آج ہوگی

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان پر غورکیلئے سیاسی اور فوجی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں کم از کم حربی صلاحیت برقرار رکھنے اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا گیا۔

    ملکی سالمیت اور داخلی صورتحال آپریشن ضربِ عضب کی کامیابیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیلئے اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں آرمی چیف،ا نٹلی جنس حکام ، چاروں وزرائے اعلیٰ اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اگلے مرحلے پر مشاورت کی جائے گی۔

      گزشتہ روز وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا معاملہ تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم سے کم مؤثر دفاعی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی، پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    اجلاس میں قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان کے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول پروگرام کی سلامتی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیردفاع، وزیرداخلہ، خزانہ ، قومی سلامتی اورخارجہ امور کے مشیروں نے شرکت کی۔

  • پی ٹی آئی کےاستعفوں سےمتعلق پٹیشن،وزیراعظم ودیگر کو نوٹس جاری

    پی ٹی آئی کےاستعفوں سےمتعلق پٹیشن،وزیراعظم ودیگر کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کےاستعفوں سےمتعلق پٹیشن کی سماعت کے موقع پر عدالت نے وزیراعظم ودیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست پر وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی پارٹیوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

    پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے بینچ نے کی۔ درخواست گزار ظفر علی شاہ نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے استعفےدینےکے بعد اُن کی اعلانیہ تصدیق کی تھی۔

    اسپیکر کے پاس استعفے منظور کرنے کے علاوہ اورکوئی راستہ نہیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں کیوں طے نہیں کرتے؟

    عدالتوں میں کیوں لاتے ہیں؟ اس معاملے میں دیگر پارلیمانی پارٹیوں کاموقف بھی سُنناپڑےگا۔ جس کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • وزیرِاعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

    وزیرِاعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

    چیف جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن میں حصہ نہ لینے اور ایسے کسی بھی شخص کو کسی بھی اہم عہدے کی تعیناتی سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

    تاہم وزیر اعظم نے شجاعت عظیم کو مشیر ہوا بازی مقرر کر کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے ،اس لئے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

    عدالت آج اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریگی۔

  • فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوں گے:چوہدری نثار

    فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوں گے:چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی میں مدارس سمیت ملک بھرکے تعلیمی نصاب میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مختلف مکاتبِ فکرکے علما کرام شریک تھے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدارس سمیت ملک بھر کے تعلیمی نصاب میں اصلاحات کی جائیں گی۔

    اس موقع پرجنرل راحیل شریف نے اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوکرکہا کہ دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی جبکہ مدارس کے خلاف بلا جوازکاروائی نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےگی۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نثار علی خان کو ملک بھر کے مدارس کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ریاست فرقہ واریت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور دوسرے مسالک کے افراد کو کافر اور واجب القتل کہنے والوں کے خلاف دہشت گردی کےمقدمات قائم کئے جائیں گے۔

    اجلاس کے بعد چوہدری نثار نے میڈیا کو اجلاس سے متعلق بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

    میڈیا بریفنگ میں چوہدری نثارنےبتایاکہ 10 ستمبر کو تمام وزراء اعلیٰ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی نوعیت کے تمام معاملات کا احاطہ کیا جائے گا اور اہم معاملات پر وزیراعظم فیصلوں کی منظوری دیں گے۔

    مدارس کے حوالےسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب کے علماء کرام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے اور مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنانے کے لئے آسان اور جامع فارم تشکیل دیا جائے گا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدارس کی بیرونی فنڈنگ کا طریقہ کار حکومت وضع کرے گی اور مدارس فنڈنگ کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کا آئندہ لین دین صرف بنکوں کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اوراگرکوئی مدرسہ غلط کام کررہا ہوگا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس کے لئے تین ماہ کے اندر مدارس کے کوائف اکھٹے کئے جائیں گے۔

    ان کا کہناتھا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان مدرسے کے نہیں بلکہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ مدد علماء سے ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن ہم نے شروع کیا دوسال کی ہماری کارکردگی سب کے سامنے ہے، کچھ لوگوں نےآنکھ کان بندکئےہوئےہیں لیکن اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • جرمن وزیرِخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    جرمن وزیرِخارجہ کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

    اسلام آباد: جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین میئر نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو کی ۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی نائب برائے امورِ خارجہ طارق فاطمی اور مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

    اس سے قبل جرمنی کے وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرکردہ رہنماوٗں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھی  جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور دونوں ملکوں کودرپیش چیلنجزاور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔