Tag: PM Nawaz

  • امریکی مشیر سوزن رائس کی وزیراعظم  نواز شریف سے ملاقات

    امریکی مشیر سوزن رائس کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد : امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں امریکا کے پاکستان میں سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر عہدیدار جبکہ پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دفاع اور خارجہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سوزن رائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کی سوچ قابل قدر ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو امریکی صدر کا اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کے دورے کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے بھارت کی طرف سے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اور امریکا دہشت گردی سمیت تمام شعبوں میں اہم حصہ دار ہیں۔

    امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیرِاعظم کو ارسال

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیرِاعظم کو ارسال

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات سات روپے پچاس پیسے فی لیٹر کی سفارش کی ہے، جس میں  پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

      مٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف 2روزہ دورے پر قازقستان روانہ

    وزیرِاعظم نواز شریف 2روزہ دورے پر قازقستان روانہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے، وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار بھی برطانیہ اوراٹلی کے دورے کیلئے کچھ دیر قبل روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قازقستان کا دورہ کر رہے ہیں، انہیں اس دورے کی دعوت صدر نور سلطان نے دی تھی،  آستانہ میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف قازقستان کے صدر نور سلطان اور وزیراعظم کریم ودائیوف سے ملاقات کریں گے۔

    اس موقع پر پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں، دونوں ممالک کے قائدین دو طرفہ تعقات،باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے

    ۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار برطانیہ اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

  • ایم کیو ایم حکومت مذاکرات: شکایات کےجائزہ کیلئے کمیٹی کےقیام کا فیصلہ

    ایم کیو ایم حکومت مذاکرات: شکایات کےجائزہ کیلئے کمیٹی کےقیام کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت اورایم کیو ایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پرہونے والا اجلاس کامیاب ہو گیا، حکومت شکایات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائے گی، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اورایم کیو ایم کے درمیان چھ گھنٹے کااجلاس رنگ لے آیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو ملکی مفاد میں پارلیمنٹ واپس آکر کردار دا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ایم کیو ایم کی شکایا ت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائے گی، جس کے جواب میں ایم کیو ایم استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

    اس موقع پر ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو وجوہات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انصاف اسی وقت ہو گا جب ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قاتل بھی پکڑے جائیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، کمیٹی قائم ہو جائے گی اور جائزشکایات دور کی جائیں گی۔

    ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے سے ملکی حالات کو بہتر بنانے میں زبردست مدد ملے گی ،لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کمیٹی کب بنے گی اور اس کے ارکان کون ہوں گے؟

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے قومی ایکشن پلان کی کارروائیوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمل درآمد کی رفتار مزیدتیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہوا اجلاس میں ایک سوسولہ ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دی گئی، اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کراچی آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    دہشت گردوں کے رد عمل کی پرواہ نہیں منفی اورشرپسند عناصر کی کارروائیاں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فوج دہشت گردی کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن پورے عزم سے شروع کیا گیا تھا جس میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ کراچی میں کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔

    اجلاس کو وزیرداخلہ چوہدری نثارنے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق پیش رفت سے تفصیلی طورپربریف کیا۔ کابینہ ارکان نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا،اورشرپسندوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت مزاکرات کی منسوخی سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیشگی شرائط پربھارت سے مزاکرات نہیں ہوسکتے،کشمیر پرپاکستان اپنے اصولی موقف سے دستبردارنہیں ہوگا۔

    اجلاس میں بھارتی جارحیت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے اورسفارتی سرگرمیاں تیز کرنے کامعاملہ تیز کرنے کافیصلہ کیاگیا، کابینہ نے اردو کودفتری زبان کی ترویج کیلئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی قابل عمل سفارشات تیار کرکے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

    وزیراطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئِرمین ہونگے کمیٹی میں عرفان صدیقی بیرسٹرظفراللہ اکرم اورسرداریوسف شامل ہونگے۔

    اجلاس میں پولی کلینک کی توسیع اورمختلف ممالک میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شجاع خانزادہ کی شہادت پرفاتحہ خوانی کی گئی۔

    وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قومی ایکشن پلان پرعملد درآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد:  وزیرِاعظم نوازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِاعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،  وفاقی کابینہ کے اجلاس کو ایکشن پلان کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کو پاک بھارت تعلقات اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی منسوخی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں کی منظوری بھی دے گی۔

    ذرائع  کے مطابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر داخلہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے، وفاقی کابینہ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے جامع منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اردو کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کی سمری پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔

    سانحہ اٹک میں شہید ہونے والے کرنل شجاع خانزادہ اور دیگر افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوگی۔

  • کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں، وزیرِاعظم نواز شریف

    کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں، وزیرِاعظم نواز شریف

    کراچی : وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کیخلاف نہیں، آپریشن جرائم پیشہ افرادکیخلاف بلاتفریق کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کی شکایات کا ازالہ آئین اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

    نواز شریف نے روز دیا کہ تمام جماعتوں سے عسکری ونگ ختم کیے جائیں،  انہوں نے پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کو کراچی میں حالات میں بہتری پر مبارکباد دی، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، کراچی آپریشن کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، وزیرِاعظم کو ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن پر بریفنگ دی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان بہتر ہونے کے باعث زندگی معمول پر آرہی ہے، ڈی جی رینجرز نے دفاتر میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کے بارے میں بھی بتایا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے ملازمین کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ بلاتفریق ہے،  ایم کیوایم کی شکایات کا ازالہ آئین اورقانون کے مطابق کیا جائے گا، اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، اُنہوں نے صوبائی حکومت وفاق کے ہرمُمکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ایف آئی اے اور نیب کی کارروائیوں پر اعتراض کیا تو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ افسران کے خلاف کارروائی چیف سیکریٹری کے علم میں لا کر کی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر داخلہ انور سیال، کور کمانڈر کراچی نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف کل کراچی پہنچیں گے

    وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف کل کراچی پہنچیں گے

    کراچی : وزیرِاعظم نوازشریف کل کراچی کا دورہ کریں گے، ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

    کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل پر حملہ اور ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کی پیشِ نظر وزیرِاعظم کا دورۂ کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔

      وزیرِاعظم نواز شریف کل کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بھی کراچی آمد متوقع ہے۔

      اجلا س میں سائیں سرکار کراچی آپریشن اورایپکس کمیٹی کے تحت ہونے والے فیصلوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان بھی زیر بحث آئیگا ۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے وزیرِاعظم کی آمد کے پیشِ نظرآج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، میٹنگ میں آئی جی سندھ قائم علی شاہ کو بریفنگ دیں گے۔

  • دہشت گردی ہر قیمت پر ختم کی جائے گی، وزیراعظم

    دہشت گردی ہر قیمت پر ختم کی جائے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کےاجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امورسرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی وسیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا، اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔

     اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے۔

    اجلاس میں مشاہد اللہ خان کے انٹرویو سے پیدا ہونےوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نےکابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینےسےروک دیا۔اجلاس میں مشیر خارجہ کا مجوزہ دورہ بھارت اور ملکی سلامتی کے امور بھی زیر غور آئے۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف بیلا روس کے 3 روزہ دورے پرمنسک روانہ

    وزیرِاعظم نواز شریف بیلا روس کے 3 روزہ دورے پرمنسک روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کے دورے پرمنسک روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ روسی صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف بیلاروس کے تین روزہ دورے کے لئے روانہ ہو گئے، دورے میں وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کے صدر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی بیلاروس کے ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اور بیلاروس کے صدر پاک بیلاروس مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح کریں گے۔ بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی وزیرِاعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی۔

    وزیراعظم نواز شریف بیلاروس کے ایوان نمائندگان اور کونسل آف ری پبلک کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔