Tag: PM Nawaz

  • وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی پر حملے کی  ناکام کوشش

    وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی پر حملے کی ناکام کوشش

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے قافلے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مری سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ اسلام آباد کے قریب اچانک ایک نامعلوم گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں  کے درمیان سے گزرتی ہوئی وزیراعظم کی گاڑی کے نزدیک پہنچ گئی اور گاڑی کو ٹکرانے کی کوشش کی۔

    مذکورہ گاڑی وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی سے صرف چند قدم کے فاصلے پر تھی، تاہم سیکیورٹی اداروں نے اسے ناکام بنا دیا۔

    گاڑی کے اچانک قافلے میں داخل ہونے  سے پروٹوکول میں شامل دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

    سیکیورٹی اداروں نے گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،ابتدائی تحقیقات میں قافلے میں گھسنے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی۔

    وزیراعظم کے ہمراہ گاڑی میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی بیٹی بھی موجود تھیں۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیرِاعظم ہاؤس کوموصول

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیرِاعظم ہاؤس کوموصول

    کراچی :ترجمان وزیرِاعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیرِاعظم ہاؤس کوموصول ہوگئی ہے، رپورٹ آج شام وزارتِ قانون کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی، وزیرِاعظم نے مشاورت کیلئے قانونی ماہرین کو سہہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

    حکومتی قانونی اورآئینی ٹیم بھی کمیشن کی رپورٹ پروزیرِاعظم کو بریف کرے گی۔

    اس سے قبل عدالتی کمیشن نے دو ہزار تیرہ کےعام انتخابات میں منظم دھاندلی کےالزام کو مسترد کر دیا۔

    عدالتی کمیشن کی رپورٹ وزارتِ قانون کو بجھوائی گئی، جس کے بعد رپورٹ آج وزیرِاعظم نواز شریف کو پیش کردی گئی، اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف سے وزیرقانون اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیرِاعظم کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات پربریفنگ دی گئی۔

  • وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    دفتر خارجہ کے جا ری بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پی فائیو ممالک کے سفیروں، یورپی یونین اور مختلف خطوں جس میں ارجنٹینا ، قازقستان، رومانیہ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے بریفنگ دی،۔

    اس موقع پر طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاکستان کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کا ممبر بنانا خوش آئند فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران ان تمام ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سے تعاون کیا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے، وزارت خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے وزیر اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ون ٹو ون ملاقات کے حوالے سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا۔

      وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں  دونوں جانب سےخطے میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی رضامندی ظاہر کی گئی۔

  • نواز مودی ملاقات، مودی آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے

    نواز مودی ملاقات، مودی آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے

    اوفا: وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم کی روس کے شہر اوفا میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت پراتفاق کیا۔

    روس کےشہراوفامیں ہونےوالی شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہ اجلاس کے سائیڈ لائن پر وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان تناؤکی رسی ڈھیلی ہوتی نظرآئی جب دنیا نےکانگریس ہال میں مودی کووزیراعظم نوازشریف کی آمدکامنتظرپایا۔

    مودی اپنی جگہ سےدوقدم آگےبڑھےاور نوازشریف سےمصا فحہ کیا۔ تیرہ سیکنڈ طویل مصافحہ میں بھارت کی پاکستان سےمذاکرات کی خواہش عیاں تھی۔ طے شدہ پینتالیس منٹ ملاقات کا اہتمام بھی بھارتی وزیراعظم کی خواہش پرکیاگیاجوایک گھنٹہ جاری رہی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان تنازعات کےتصفیہ طلب حل پربات چیت کی راہ ہموارکرنےپرتبادلہ خیال ہوا۔ اس سے پہلے دونوں وزیراعظم کی ملاقات گزشتہ سال مئی میں کھٹمنڈومیں ہوئی تھی

    پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

    پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہا کہ نواز،مودی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ نریندرمودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے اوروہ آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    خارجہ سیکریٹریز کا کہنا تھا دونوں ممالک باہمی اورخطے کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں۔ دونوں ممالک ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اوربھارت میں قید ماہی گیروں کورہا کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    مذاکرات میں دونوں جانب سے درج ذیل امور پربھی اتفاق کیا گیا

    دونوں ممالک کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسیز نئی دہلی میں دہشت گردی سے ملحقہ تمام امور پر گفتگو کرنے کے لئے ملاقات کریں گی۔

    ڈی جی پاکستان رینجرز اور ڈی جی بی ایس ایف کے درمیان ملاقاتیں ہوں گی۔

    دونوں ممالک ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں اور دیگر ساز و سامان سمیت 15 دنوں میں رہا کریں گے۔

    مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے میکینزم وضع کیا جائے گا۔

    طرفین نے ممبئی کیس پر ایک دوسرے کو مزید سہولتیں فراہم کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر


    #ModiAfraidofCPEC trends in Pakistan


  • امن کو ترقی سے اورترقی کوامن سےمنسلک کرنا ہوگا، نواز شریف

    امن کو ترقی سے اورترقی کوامن سےمنسلک کرنا ہوگا، نواز شریف

    اوفا: وزیر اعظم نواز شریف نے اوفا میں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ خطے کیلئے ہے، چین کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں۔

     وزیر اعظم نواز شریف روس کے شہر اوفا میں ہونیوالے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اُن کا استقبال کیا، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر ملکوں کے سربراہان شریک تھے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو پورے خطے کیلئے ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا چین کےساتھ اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں دو ہزار پچیس تک پاکستان کومستحکم مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان برکس کے ممالک سے تعاون کررہا ہے،وزیراعظم نواز شریف نے کہا خطےمیں ترقی کےلیےسب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • وزیراعظم کیا اوسلو میں بلے بازی کا مظاہرہ

    وزیراعظم کیا اوسلو میں بلے بازی کا مظاہرہ

    اوسلو: وزیراعظم نوازشریف نے ناروے میں ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ خوش گوار انداز میں کرکٹ کھیلی۔

    تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم بییٹنگ کررہے ہیں اور انہوں نے کچھ خوبصورت اسٹروک بھی کھیلے۔ ان کی پرفارمنس پران کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازاورپاکستانی سفارت کاروں نے خوب داد دی اور تالیاں بجائیں۔

    میاں نوازشریف ناروے میں اوسلو سمٹ میں شرکت کرنےگئے تھے جہاں انہوں نے ولی عہد ہاکون میگنس سے بھی ملاقات کی۔

    اب وزیراعظم روس میں دوروزہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔

     

     

  • وزیرِاعظم ، وزیرِخزانہ، آصف زرداری کے نیب مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

    وزیرِاعظم ، وزیرِخزانہ، آصف زرداری کے نیب مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

    نیب نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف پر ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، شریف برادران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بارہ کروڑ چھپن لاکھ روپے مالیت کی رائیونڈ روڈ بنوائی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات زیرِ التواء ہے، اسحاق ڈار نے سابقہ دور میں دو کروڑ تیس لاکھ پاؤنڈز، پینتیس لاکھ ڈالر اور ساڑھے بارہ کروڑ روپے کے ناجائز اثاثے بنائے، مجموعی طور پر ایک سو ستر ارب روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کیس زیرِ سماعت ہے، اسلم رئیسانی کیخلاف غیر قانونی بھرتیاں، کروڑوں کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے، سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان پر چوبیس ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام میں انکوائری جاری ہے۔ .

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف رینٹل پاورمنصوبوں سمیت متعدد کیسز میں ملزمان ہے، چوہدری برادران پراختیارات کاغیرقانونی استعمال،دو ارب 42کروڑ کے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

  • بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

    بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

    ڈھاکا : بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے بھارت کو حیرت انگیز طور پر دوسرے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

    بھارتی  کپتان مہندرا سنگھ  دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنر روہت شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسری وکٹ کی شراکت میں74 رنز بنائے، لیکن 23 رنز بنانے کے بعد کوہلی ناصر حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ شیکھر دھون نے شاندار بیٹنگ کی اور 53 رنز اسکور کئے لیکن 109 کے  مجموعی اسکور پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے امبتی رائیڈو کی اننگ بھی ختم ہو گئی۔

    اس موقع پر کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر دونوں ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

    اسکور 198 تک پہنچا تو  بھاررتی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم اسی موقع پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی۔ جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے فی اننگ 47 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

    میچ دوبارہ شروع ہوا تو جدیجا پہلی ہی گیند پر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ اگلے ہی اوور میں 200 کے مجموعی اسکور پر دسواں ہندوستانی کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔

    بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے اس اننگ میں بھی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹائگرز نے ذمے دارانہ کارکردگی  کا مطاہرہ کیا اورمیچ میں چھ وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ مشفیق الرحیم نے 31، لٹن داس نے 34 اور سومیا سرکار نے 36 رنز بنا کر ہندوستانی  ٹیم کوشکست دی۔

    مستفیض الرحمان چھ وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • وزیراعظم کا بیان، ٹوئٹر پر کراچی کے شہریوں کا ردِعمل

    وزیراعظم کا بیان، ٹوئٹر پر کراچی کے شہریوں کا ردِعمل

    گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ ’’کراچی میں مکھی بھی مرتی ہے تو ہرتال اور احتجاج ہوتا ہے‘‘ وزیر اعظم کےاس بیان پر کراچی  کے شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

      گزشتہ روز وزیرِاعظم نواز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گورنر صاحب صنعتکار شکایت کرتے ہیں، کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہوتی ہے۔

     بعد ازاں ایم کیوایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مکھی کے مرنے کا تو دکھ ہے انسانوں کے مرنے کا دکھ نہیں ہے،اتنے بڑے منصب پر بیٹھ کر اس طرح کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شہر قائد میں جاں بحق ہونے والوں کو مکھی سے تشبیہہ دینا وزیراعظم کے شایان شان نہیں ہے ۔

    اس سیاسی کشماکش کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹرینڈ منظر عام پر آیا
    #KarachiWalayMakheeNahinHain

    ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے عوامی ردعمل مندرجہ زیل ہیں۔

    .

  • نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : نیب نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور دیگر بااثر شخصیات کیخلاف تعطل کے شکار مقدمات پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار پھر بااثر شخصیات کیخلاف سرگرم ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 12 اورشہبازشریف کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات تعطل کا شکارتھیں۔ ملک کی اہم شخصیات کی کرپشن کیخلاف اسد کھرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

    نیب کے دو جون کو سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

    نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف جن مقدمات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے ان مقدمات کو نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔