Tag: PM Nawaz

  • خلیجی اخبار کا وزیرِاعظم نواز شریف کے دورۂ سعودی عرب سے متعلق اہم انکشاف

    خلیجی اخبار کا وزیرِاعظم نواز شریف کے دورۂ سعودی عرب سے متعلق اہم انکشاف

    دبئی: خلیجی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب فرمانروا شاہ سلمان داعش کیخلاف کارروائی کیلئے وزیرِاعظم نواز شریف پر دباؤ ڈالیں گے کہ سلطنت میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

    اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی قیادت پاکستانی وزیرِاعظم نواز شریف پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ داعش اور دیگر شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے سلطنت میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

      اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اس دورے کو خاصا اہم تصور کیا جارہا ہے کیونکہ ریاض پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال خود سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کیا ۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا نواز شریف پر زور ڈالیں گے کہ داعش کیخلاف سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے انھیں پاک فوج کی مدد و حمایت درکار ہے اور وہ اس سلسلے میں سلطنت میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کریں ۔

      اخبار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ ان کا تیسرا دورہ سعودی عرب ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نہایت اہم ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں باہمی فوائد کیساتھ کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں، جن میں سعودی عرب میں مالدار عناصر کی جانب سے پاکستان میں شدت پسند تنظیموں کی فنڈنگ کا معاملہ بھی شامل ہے ۔

  • اگلےہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

    اگلےہفتے سے فوجی عدالتیں مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، نیکٹا

    اسلام آباد: نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فوجی عدالتیں آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت شروع کردیں گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط نے نیکٹا سے مدراس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چئیرمین سینیٹر طاہرمشہدی کی زیرصدارت ہوا۔ نیکٹا کوارڈی نیٹر حامد علی خان نے کمیٹی کو ملک میں مدارس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    حامدعلی خان کہ ایجنسی رپورٹس کے مطابق ملک میں مدارس کی تعداد اٹھارہ سےتیئس ہزارتک ہے۔جبکہ مدارس بورڈ کے مطابق ملک بھرمیں چھبیس ہزار مدارس ہیں۔

    قائمہ کمیٹی نےدریافت کیا کہ مدارس کیلئے فنڈنگ کہاں سے آتی ہے،جس پر نیکٹا ارکان نے لاعلمی کا اظہارکیا، نیکٹا حکام کمیٹی کو مدارس میں غیرملکی طلبا کی تعدادسے بھی آگاہ نہ کرسکے۔

     وزارت داخلہ کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چئیرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب مدارس کو فنڈنگ کی غلط معلومات سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا۔

     مدارس کے حوالے سے پنجاب پولیس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پ ایک سوستائیس مدارس میں غیرملکی فنڈنگ کا شبہ ہے۔

  • عمران15کروڑ کی پیشکش کرنیوالے کا نام بتائیں، پرویز رشید

    عمران15کروڑ کی پیشکش کرنیوالے کا نام بتائیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: حکومتی وزیرنےکپتان کوچیلنج کردیا کہتےہیں اس شخص کانام بتائیں جس نےسینٹ ٹکٹ کےلیےپندرہ کروڑکی بات کی، پرویزرشید نےکہا ورنہ وہ بتائیں گےپندرہ کروڑسےزیادہ کس نےکس کودیے۔

    عمران خان نے کہا ہے سینیٹ کے ٹکٹ کی بولی پندرہ کروڑ تک جا پہنچی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نام پوچھ لیا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی ثبوت کے بغیر ہی نام لے کر لوگوں پر بہتان لگاتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ان کے ہاتھ ایک گواہی آئی ہے کہ کسی نے ان کو سینیٹ کی ٹکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی۔

     انہوں نے یہ بات کہہ کر قوم کے سامنے ہر شخص کو مشکوک بنادیا ہے، اس لئے عمران خان اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کا نام لیں جس نے انہیں یہ پیشکش کی، دوسری صورت میں وہ اس شخص کا نام لیں گے جسے تحریک انصاف نے 15 کروڑ سے زیادہ رقم لےکر ٹکٹ دیا۔

     تحریک انصاف کےرہنماعمران اسمعیل پرویزرشید کےالزام پرچراغ پاہوگئے، انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کا معاملہ چور مچائے شور والا ہے۔

      سینٹ الیکشن میں دوروزرہ گئےاورہارس ٹریڈنگ کےالزام زوروں پرہیں،آئینی ترمیم کےمعاملےپرحکومت اورپی ٹی آئی قریب آرہےتھے لیکن الزام تراشی نےدوریاں پھربڑھادیں۔

  • بجلی بحران پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، وزیرِاعظم

    بجلی بحران پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں منصوبوں کے لیئے ویژن 2050 کے تحت فنڈز کے انتظامات کیئے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ایٹمی توانائی سمیت مختلف منصوبوں پر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں اجلاس کے دوران انھیں ایٹمی توانائی کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کے ٹو اور کے تھری پاور منصوبوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔

     وزیرِاعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد اصف، اسحاق ڈار ،چیئر مین جوائینٹ چیفس اف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن نے شرکت کی۔

  • جدہ: لوک فنکار صادق فقیر کی میت پاکستان منتقلی کے احکامات جاری

    جدہ: لوک فنکار صادق فقیر کی میت پاکستان منتقلی کے احکامات جاری

    جدہ :سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر جانے والے پاکستانی لوک فنکار صادق فقیر کی میت پاکستان منتقلی کے احکامات جاری ہو گئے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو سندھ کے لوک گلوکار صادق فقیر کی میت واپس لانے کی ہدایت کی تھی ،عمرے پر آئے ہوئے پاکستانی صوفی لوک فنکار صادق فقیر دو روز قبل مکہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب ان کے ساتھ ان کی اہلیہ شمیم صادق علی اور ان کے دو قریبی عزیز فقہ علی محمد اور سلطان علی محمد بھی تھے، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، صادق فقیر کے انتقال پر تھر میں سوگ منایا جارہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق فقیر عمرہ ادائیگی کے دوران اہلخانہ کے ہمراہ عرفات سے واپس آرہے تھے کہ ویگن حادثے کا شکار ہوگئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں صادق فقیر جاں بحق جب کہ ان کی اہلیہ اور برادرِ نسبتی زخمی ہوگئے۔

    صادق نے گائیکی کی ابتداء نجی محفلوں سے کی اور بعد میں ریڈیو پاکستان سے شہرت حاصل کی، انہوں نے شاہ عبدالطیف ، صوفی شاہ عنایت کے علاوہ شیخ ایاز، ایاز گل، ادل سومرو ، ڈاکٹر آکاش انصاری اور حلیم باغی جیسے سنجیدہ شعرا کا کلام گایا۔

    سینئر صحافی ناز سہتو کے مطابق جب کچھ گلوکار بھارتی دھنوں کی طرز پر گیت گا کر مقبولیت حاصل کر رہے تھے، ایسے میں صادق فقیر نے روزہ رکھ کر اس سے اجتناب برتا اور سنجیدہ شاعری اور خالص دھنوں کا انتخاب کیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے صادق فقیر کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سرتاج عزیز

    ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    افاف کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

     پاک بھارت مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سےسرحدی کشیدگی کم ہوگی، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام امورپر مذاکرات ہوں گے۔

     سرتاج عزیز نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھارت نےملتوی کیے، اسی نے بحال کیے۔

  • یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    یوٹیوب پاکستان میں کھل گئی ، مریم نواز کا انکشاف

    لاہور: مریم نواز کہتی ہیں یو ٹیوب اِز بیک جبکہ مختلف شہروں سے یوٹیوب کے کھلنے یا نہ کھلنے پر ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔

     صارفین اب یوٹیوب کو براؤز کرسکتے ہیں، اس بات کا انکشاف مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے ٹویٹ میں کیا۔

     ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے اس سائٹ کو کھولا تو کہیں اس پر گانے سن کر مزے لئے اور کہیں وہی پرانا پیغام ملا کہ ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے۔

     یو ٹیوب کے کھلنے پر کسی کو اعتراض ہے اور کسی کو اطمینان ہے، کچھ کا شکوہ وہ اسکے جلوے سے ابھی تک محروم ہیں۔

    پہلے پابندی لگی پھر افواہوں کی گردش ہے کہ کبھی سائٹ کھلتی ہے کبھی نہیں کھلتی ہے، نوجوانوں کا ہے کہنا کوئی ایک فیصلہ ہوجائے ۔

  • سپریم کورٹ: وزیرِاعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    سپریم کورٹ: وزیرِاعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    اسلام آباد: کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیرِاعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کیلئے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کرنے دے دیا۔

    عدالتی حکم کے باوجود کنونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر وزیرِاعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست ایک شہری نے دائر کی تھی۔

    عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کرنے کا حکم دیا۔

    جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل بتائیں کہ عدالت کےاحکامات پرعملدرآمد نہ کرنے کا ذمہ دار کون ہے، ابھی ہم توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کررہے، ضرورت پڑی تو وہ بھی کرینگے۔

    بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔

  • ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کااجلاس طلب

    ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کااجلاس طلب

    اسلام آباد: حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف حتمی معرکہ سر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دن ڈھائی بجے ہونے والے اجلاس میں تحریکِ انصاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماء بھی شریک ہوں گے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے تدارک کیلئے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس وزیراعظم کی زیرِصدارت دن کے ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے حکمت عملی اور وزیرِاعظم کی جانب سے بیلیٹ پیپر پر ووٹر کا نام لکھنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

    حکومت ک جانب سے ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے بائیس ویں آئینی ترمیم لانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس پر مشاورت کے لیے وزیرِاعظم پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    اجلاس میں شرکت کیلئے، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور پاکستان عوامی تحریک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

  • جدید ترین قراقرم اواکس طیارہ پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل

    جدید ترین قراقرم اواکس طیارہ پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل

    کراچی: جدید ترین قراقرم اواکس طیارہ پاک فضائیہ کےدستےمیں شامل ہوگیا۔

    پاک فضاؤں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن فور کو جدید آلات سے لیس کردیا گیا، اس موقع پر کراچی میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر پاک فضائیہ کےچاک و چوبند دستے نےسلامی پیش کی، اس موقع پر فوجی بینڈ لہو گرمادینے والی دھنیں فضا میں بکھیرتا رہا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے بری فوج کی راہیں ہموار کیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر کموڈور طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ قراقرم اواکس طیارےکی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر بات ہے۔

     وزیر اعظم نواز شریف نے اسکواڈرن فور میں شامل جدیدصلاحیتوں کے حامل قراقرم ایگل اواکس کا معائنہ بھی کیا، قراقرم ایگل اواکس طویل فاصلے سے بحری اور فضائی اہداف کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔