Tag: PM Nawaz

  • عمران خان کو شیشے کے گھرسے پتھرمارنا مہنگا پڑے گا، پرویزرشید

    عمران خان کو شیشے کے گھرسے پتھرمارنا مہنگا پڑے گا، پرویزرشید

    اسلام آباد: پرویزرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت کسی لیگی کےپاس گمنام ملکیت نہیں ہے عمران خان بات کرنےسےپہلے اپناگریباں جھانکیں لیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اس انصاف کو مانتے ہیں جو چیئرمین تحریک انصاف کا ہوتا ہے اور وہ ایسے الزامات دہراتے رہیں گے جنہیں دنیا کی کوئی عدالت نہیں مانتی جب کہ جو فیصلہ ان کے حق میں آجائے اس پر خوشی مناتے ہیں اور جو حق میں نہ ہو اس کے خلاف عدالت پہنچ جاتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان 4 حلقے کھولنے کی بات کرتے تھے اور چاروں حلقے ٹریبونل میں کھل چکے ہیں لیکن 8 ماہ تک وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم جس ٹریبونل رپورٹ پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اب اسی کے خلاف بھی درخواست دے دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے رمضان شوگر ملز کے بارے میں حقائق کے منافی باتیں کیں۔ عمران خان کو عوام کی سہولت کیلئے بنائی گئی ہر چیز پر اعتراض ہے۔ عمران خان کی سیاست یہ ہے کہ سڑک، کالج یا ہسپتال بنے تو اس پر اعتراض شروع کر دو۔ عمران خان عوام کی سہولت کیلئے بننے والے پلوں پر بھی اعتراض کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ میں پل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔

  • بھارت سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا، سرتاج عزیز

    بھارت سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کا مخالف ملک سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا۔

    نئی دلی میں امریکی صدر کی جانب سے بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنانے کی خواہش پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادکا مخالف ملک سلامتی کونسل کامستقل رکن نہیں بن سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کونیوکلئیرسپلائرگروپ کی رکنیت دینے کی بھی مخالفت کرتاہے۔ نیوکلیئرمعاہدہ جنوبی ایشیامیں استحکام پراثرات ڈالےگا،امریکاجنوبی ایشیامیں استحکام،توازن کیلئےمثبت کرداراداکرے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان امریکہ کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سمجھوتاایکسپریس حملے کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لائے۔،

  • میڈیا دہشتگردوں کو عدالت میں پیش کیے جانے کی کوریج نہ کرے، پرویزرشید

    میڈیا دہشتگردوں کو عدالت میں پیش کیے جانے کی کوریج نہ کرے، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہے، حکومت کارکن صحافیوں اور میڈیاہاوسزکوتحفظ فراہم کرنے کیلئےاقدامات کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا ہاؤسزکی سیکیورٹی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی میٹنگ میں وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا دہشت گردی سے متعلق واقعات کو ابھارانہ جائے ، میڈیا دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کیے جانے کی کوریج نہ کرے۔

     ان کا کہنا تھا میڈیا جمہوریت اورریاست کی مضبوطی میں اپنا کردارادا کرے، پرویز رشیدکا کہنا تھا دہشت گردوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز اورصحافیوں پر حملے آزادی صحافت کیخلاف ہیں ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ وہ صحافیوں کی حفاظت اورمیڈیا کی آزادی کیلئے تمام ترکوششیں کرے،

  • تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں، نواز شریف

    تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پٹرول کی سپلائی پر اطمیان کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے بحران سے بچاو کے لیئے موثر رابطوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں مری میں اعلی سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب ،وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ شریک ہوئے اجلاس میں قومی اہمیت کے امور توانائی کی صورتحال اور ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق معاملات زیر غور آئے وزیراعظم اعلی پنجاب نے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق صوبے کی کار کردگی بارے آگاہ کیا۔

     وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے تمام صوبے ایکشن پلان پر عملدر امد کی رفتار تیز کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی ایکشن پلان کے بیس نکات پت متفق ہوئی تھیں ان فیصلوں پر من و عن عملدر امد بھی تمام صوبوں کی ذمے داری ہے وزیراعظم نے تیل بحران سے بچنے کے لیئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان رابطوں کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔

  • ایکشن پلان: پانچ ہزار چارسوستاسی سرچ آپریشن، پنجاب بازی لے گیا

    ایکشن پلان: پانچ ہزار چارسوستاسی سرچ آپریشن، پنجاب بازی لے گیا

    لاہور : اشتعال انگیزتقاریرپرپنجاب اورخیبرپختونخوا سے تین سوانتالیس افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔ایکشن پلان پرعمل درآمدمیں پنجاب دیگرصوبوں پربازی لے گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک پنجاب پانچ ہزار چارسوستاسی سرچ آپریشن کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار دوسوتئیس ، سندھ میں تین سوبائیس ، بلوچستان میں صرف بارہ اور اسلام آباد میں دوسوپچھہتر سرچ آپریشن کیے گئے۔گرفتاریوں میں بھی پنجاب پہلے نمبرپرہےجہاں نوسو اٹھاون افراد کوگرفتار کیاگیا۔

    سندھ میں یہ تعداد دوسوچوالیس،خیبرپختونخوا میں دوسوچونتیس ،بلوچستان میں ایک سواٹھاسی اوراسلام آباد میں دو سو پینتیس ہے۔

    اشتعال انگیزتقاریرپرپنجاب سے تین سوانتیس ،خیبرپختونخوا سے دس افراد کو گرفتار کیاگیا لیکن سندھ اوربلوچستان سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    ایکشن پلان پرعمل درآمدکرتے ہوئےاب تک بیس دہشت گردوں کوپھانسی دی جاچکی ہے۔

  • پیٹرولیم کمپنیاں دو ماہ کا ذخیرہ رکھیں، وزیرِاعظم

    پیٹرولیم کمپنیاں دو ماہ کا ذخیرہ رکھیں، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: پیٹرول کا بحران کافی حد ختم ہوگیا مگر وزیرِاعظم اب بھی پریشان ہیں، وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو تنبیہ کی کہ آئندہ ایسی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کمپنیاں دو ماہ کا ذخیرہ رکھیں۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت پٹرولیم بحران پر اجلاس میں نواز شریف نے پیٹرولیم کمپنیوں کو آئندہ دو ماہ کے پیٹرول ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔

    اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پیٹرول کی طلب اوررسد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی فراہمی کیلئے متعلقہ وزارتیں رابطے مربوط بنائیں اور میڈیا کے زریعے شہریوں کو پیٹرول کی سپلائی سے آگاہ رکھا جائے ۔

    دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیڑولیم کےاجلاس میں سیکر یٹری پیٹرولیم ارشد مرزا نے بتایا کہ ملک میں فرنس آئل کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے، بجلی کے بحران کا کوئی خدشہ نہیں۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے ملک میں پیٹرول کے شدید بحران کا نوٹس لیتے ہوئے 4 ذمہ دار افسران کو معطل کردیا تھا۔

    اس سے قبل وزیراِعظم نواز شریف کی زیرِصدارت ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پیٹرول کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم نے سیکریٹری پیٹرولیم عابد سعید، ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم نعیم ملک، ڈی جی آئل محمد اعظم اور ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔

    وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو پیٹرول کی صورتحال فوری بہتر بنانے  اور  صوبوں کو پیٹرول کی بلیک میں فروخت چیک کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

  • پی آئی اے غیرقانونی بھرتیاں، نوازشریف کیخلاف کیس بند

    پی آئی اے غیرقانونی بھرتیاں، نوازشریف کیخلاف کیس بند

    اسلام آباد: نیب نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا ہے۔

    چیئرمین نیب نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے قومی احتساب بیورو میں دائر کیس میں وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات روک کر کیس داخل دفتر کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پرو گرام اندرکی بات کے اینکر اسد کھرل نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے نواز شریف کیخلاف کیس بند کردیا ہے،  کیس بند کرنے کا حکم سات جنوری کو ایگزیکٹو کورٹ میٹنگ میں چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے دیا۔

    پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس نواز شریف کیخلاف سن دو ہزار سے نیب سندھ میں زیرِ التوا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ نوازشریف نے برسراقتدار آنے کے بعد نیب میں اپنے خلاف کرپشن کے 143 کیسز ختم کرادیئے ہیں۔

    جس کے بعد قومی احتساب بیورو کا کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو کسی بھی قسم کے دباؤ  کے بغیر شفاف طریقے سے مقدمات کی تحقیقات کرتا ہے،وزیراعظم نوازشریف اوران کے اہل خانہ کے خلاف کوئی مقدمہ بند نہیں کیا گیا جب کہ  اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔

  • قومی ایکشن پلان، وزیرِاعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب

    قومی ایکشن پلان، وزیرِاعظم کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف ملکی صورتحال پر غور اور اب تک کی کامیابیوں کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

    ملک میں جاری دہشتگردی کے خاتمے کی مہم قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِاعظم نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو طلب کرلیا ، اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز اور اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے شرکاء قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن وامان پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو قومی ایکشن پلان پر اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائےگا ۔

    زرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاسوں پر بریفنگ دیں گے اور فوجی عدالتوں کے قیام اور تعداد کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کریں گے۔

  • پٹرول بحران کا ذمے داراوگرا کو قراردے دیا گیا

    پٹرول بحران کا ذمے داراوگرا کو قراردے دیا گیا

    اسلام آباد: پٹرولیم بحران پرابتدائی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی جس میں اوگراکو بحران کا ذمے دار قراردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں پٹرولیم بحران سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاوٗس میں ہوا اجلاس میں دو رکنی کمیٹی نے وزیراعظم کو حالیہ پٹرول بحران پررپورٹ پیش کی۔

    کمیٹی نے ریگولیٹرہونے کی حیثیت سے اوگرا کو اس بحران کا ذمے دارقراردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اوگرا اپنی ذمے داریاں پوری کر نے میں ناکام رہا ہے۔

    اجلاس میں پٹرولیم بحران پر چارافسران کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کی گئی جبکہ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او سہیل بٹ کو بھی بحران کا برابرذمے دار قراردیتے ہوئے ان کی معطلی کے احکامات جاری کیئے گئے وزیراعظم نے ہدایت کی آئندہ ایسے بحران سے بچنے کے لئےانتظامی تبدیلیاں کی جائیں۔

  • حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے جلد مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف میں رابطہ ہو ہی گیا، اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے جلد مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا۔

     اس سے قبل ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈاراورجہانگیرترین کی آج ملاقات ہوگی، انھوں نے پنجاب میں پیٹرول کی قلت کو عوام پر ظلم قرار دیا۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو شہربندکرنیکی ضرورت نہیں،حکومت نےخود شہر بندکرادیئے ہیں، وقت دیکھ کرسڑکوں پرنکلیں گے،جس کے لائحہ عمل کااعلان جلد کیا جائے گا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کامسئلہ حل کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کاقیام ضروری ہے، جوڈیشل کمیشن بننےکےبعد آئندہ کالائحہ عمل طےکریں گے،انہوں نےکہا کہ حکومت کواتنا جھوٹ نہیں بولناچاہیےاوراپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔