اسلام آباد : جے آئی ٹی میں وزیراعظم کی پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی سربراہی میں اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا، جس میں پندرہ جون کو جوڈیشل اکیڈمی میں وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی اور آپریشنزڈویژن پولیس کے حوالے ہونگے، رینجرز، پولیس، اسپیشل برانچ و دیگراداروں کے ڈھائی ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔
وزیراعظم کو پیشی کےموقع پر بلیوبک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، جوڈیشل اکیڈمی کےگرد عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔
جوڈیشل اکیڈمی میں عام افراد کا داخلہ بند ہوگا جبکہ میڈیا نمائندوں کے جوڈیشل اکیڈمی میں داخلے کی اجازت کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
خیال رہے کہ پاناما جےآئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ ہفتے سمن جاری کیا تھا، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں عدالت میں دائر کردہ آئینی درخواست کے سلسلے میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں اوراپنے ہمراہ تمام دستاویز اور ثبوتوں بھی لائیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جی آئی ٹی کو 13 سوالات دیئے گئے اورحکم دیا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے خاندان کے ارکان پیش ہوں گے، حسین نواز5 مرتبہ حسن نواز2 مرتبہ پیش ہو چکے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
جدہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال گورنر نے کیا، دورے کا مقصد قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود ہیں، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف ایک روزے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں قطر تنازع پر بات چیت کریں گے۔
روانگی سے قبل وزیراعظم نے خلیجی ملکوں میں تعینات سفیروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت میں تعینات پاکستانی سفیروں نےمعاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازع کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔
واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق قطر اور خلیجی ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کیلئے پاکستان متحرک ہیں، وزیراعظم نوازشریف آج اہم مشن پرسعودی عرب جائیں گے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں خلیجی ممالک کے حالیہ تناؤ پر بات چیت کریں گے ۔
وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ مکمل کرکے کل واپس آئیں گے۔
گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے زریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازعے کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔
واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
آستانہ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج سے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکن کی حیثیت سے شامل ہورہا ہے، یہ دن ہمارے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ مملکت کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کےلئے تاریخی دن ہے کیونکہ ہم نے تنظیم کےسربراہ اجلاس میں شرکت کی ہے، آج سے پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سےتنظیم میں شامل ہورہا ہے، مکمل رکنیت کیلئے رکن ممالک کی حمایت پر ان کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اجلاس کی میزبانی پرقازقستان کے صدر،اور عوام کومبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف کا اجلاس سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او چارٹر، شنگھائی اسپرٹ پرعملدرآمد کیلئےپر عزم ہے، ہمیں دہشت گردی، غربت،بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔
رکن ملکوں میں اچھے ہمسائیگی کا آئندہ5سال کیلئے معاہدہ ہوناچاہئیے، انہوں نے کہا کہ ایس سی او کےرکن ملکوں سے ہمارےتاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں، بھارت کو بھی ایس سی او میں شامل ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، آج کے دورمیں معاشیات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، ایس سی او مستقبل میں مختلف خطوں میں رابطے کاذریعہ بنےگا، ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نوازشریف قازقستان روانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے قازقستان کے شہرآستانہ میں ہورہا ہے، وزیراعظم نوازشریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر تجارت اور مشیر خارجہ بھی انکے ہمراہ ہیں۔
سائیڈ لائن ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرینگے، روسی میڈیا کے مطابق روس پاکستان کے شنگھائی تنظیم کا ممبر بننے کی حمایت کرے گا۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی نمائش دوہزار سترہ منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت سو سے زائد ملک شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف دیگر سربراہان کے ہمراہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ سربراہ مملکت کونسل تنظیم کی فیصلہ سازی کا سب سے بڑا فورم ہے، یہ اجلاس ہرسال منعقد ہوتا ہے، دفترخارجہ کے مطابق پاکستان 2006 میں تنظیم میں مبصر کے طور پر شامل ہوا تھا، آستانہ میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان تنظیم کا رکن بن جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
لاہور : عدالت کو گمراہ کرنے اور مشیروں کی غلط تعداد بتانے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست خدائی خدمت گار تنظیم کے سربراہ محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ لاہور میں وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تعیناتیوں کے خلاف کیس زیر سماعت ہے، وفاقی حکومت نے عدالت میں وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد کے حوالے سے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، جس میں وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ بتائی گئی جبکہ مشیروں اور معاونین کی کل تعداد سات ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت کو گمراہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت وزیراعظم کو نااہل بھی قرار دے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔
اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس7 جون کو مری میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7جون کو طلب کرلیا گیا ہے ، جس کی صدارت مسلم لیگ(ن)کے سربراہ اور وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، اجلاس گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاناما کیس جے آئی ٹی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ ن لیگ کے اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی زیر غور آئے گی، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ،بجٹ حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم ارکان کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
اسلام آباد : وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی سے متعلق بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم نوازشریف نے نہال ہاشمی کے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی سے متعلق بیان پر برہمی کا اظہار کیا اور وضاحت طلب کرلی ہے۔
وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، بیان سے ن لیگ، شریف فیملی اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نہال ہاشمی کے بیان پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوشش ہے اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا نہ ہو، حکومت آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
یاد رہے نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی سے متعلق گزشتہ روز بیان دیا تھا، جس میں انھوں نے جےآئی ٹی کو کھلےعام سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والو! آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے، تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے، ، ہم تمہارے خاندان کیلئے زمین تنگ کردیں گے، تمہارا وہ حشرکرینگے کے یاد رکھو گے، تم نواز شریف کو تنگ کررہے ہو اور قوم تمہیں تنگ کردے گی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔
ساہی وال : وزیرا عظم نے ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، پاور پلانٹ سے ملکی بجلی میں 660 میگا واٹ کا اضافہ ہوگا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ٹی وی پر آکر بہتان لگاتے رہتے ہیں، وہ الزام لگاتے رہے ہیں گے ہم کام کرتے رہیں گے ہمارے پاس انہیں جواب دینے کا وقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے 660 میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر كابینہ كے وزرا كے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سمیت قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان بھی ہمراہ تھے۔
ساہیوال کول پاور پلانٹ دو یونٹس پر مشتمل ہے، جو 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے، یہ مقررہ مدت سے 6ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے، منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 8.11 روپےفی یونٹ ہوگی۔
منصوبے کے ایک یونٹ نے کام کرنا شروع کردیا ہے جبکہ دوسرایونٹ بھی جون کے دوسرے ہفتے میں کام شروع کردے گا۔
وزیراعظم کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پرو ف انتظامات کیے گئے ہیں، وزیراعظم کول پاور پلانٹ کے افتتاح بعد جلسے بھی سےخطاب کرینگے۔
ساہیوال پاور پروجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل تھا، ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو قومی گرڈ سے پہلے سے منسلک کیا جاچکا ہے اور منصوبے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی 2014ءکو رکھا تھا۔
بائیس ماہ میں ایسا منصوبہ مکمل ہونے کی مثال نہیں ملتی
ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے شکر گزار ہیں،22ماہ میں ایسے منصوبے کی تکمیل کی کوئی مثال نہیں ملتی،ساہیوال پاور پلانٹ اس وقت 660میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے دوسرے مرحلے میں یہ منصوبہ 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
منصوبے کے ہیرو شہباز شریف ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ برق رفتاری سے مکمل کیا گیا اس کے ہیرو شہباز شریف ہیں، یہ منصوبہ پنجاب اسپیڈ اور پی ایم ایل این اسپیڈ ہے، منصوبے پر نوجوان انجیئنرز نے کام کیا یہ امرباعث مسرت ہے۔
آئندہ سال دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کریں گے
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو ملک کو دہشت گردی،بجلی کے بحران کا سامنا تھا، ہماری اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیاکی 5 بہترین مارکیٹس میں ہوتا ہے، پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کافی اچھی رہی ہے،ملک میں بجلی کا بحران ختم ہورہا ہے، آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے۔
سال 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے
سال 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے،آئندہ سال مزیدسستی ہوگی،ساہیوال پاور پلانٹ کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔
کے پی کے میں ہماری حکومت نہیں پھر بھی وہاں موٹر وے بنا رہے ہیں
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت نہیں مگر ہم وہاں بھی موٹروے بنا رہے ہیں، مانسہرہ سے مظفر آباد اور مظفر آباد سے میرپور تک موٹروے بنائیں گے،لاہور سے ملتان کے درمیان موٹروے زیرتعمیر ہے جو آئندہ سال مکمل ہوجائے گا۔
قومی اثاثوں کا ہم خیال نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ یہاں روایت ہے کہ جو منصوبے 4سال میں بن سکتے ہیں ہیں وہ 40سال میں بھی نہیں بنتے،کئی کئی سال منصوبے مکمل نہیں ہوتے تو آدھا پیسہ لوگ کھا جاتے ہیں،ہم چلے گئے تو 1999میں بننے والے موٹروے کو کسی نہیں پوچھا،قومی اثاثوں کا ہم خیال نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟
کوئی اور حکومت آتی ہے تو جاری منصوبوں کو ختم یاچھوٹا کردیتی ہے
انہوں نے بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے 21ارب روپے میں بنا تھا، آج اس موٹروے کی قیمت 350ارب روپے ہے،ہم حکومت میں آئے تو موٹروے نے آگے چلنا شروع کردیا،ایک حکومت آتی ہے تو جاری منصوبوں کو ختم یاچھوٹا کردیتی ہے۔
کچھ لوگ روز ٹی وی پر آکر بہتان بازی کرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کیا کوئی بتائے گا پاکستان میں بجلی کا بحران کیوں پیدا کیا گیا؟کچھ لوگ روز ٹی وی پر آکر بہتان بازی کرتے ہیں؟ ہماری حکومت کرپٹ ہوتی تو منصوبے 22ماہ میں مکمل ہوتے؟ہمارا ہدف صرف لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ نہیں بجلی کی قیمتیں کم کرناہے۔
ہمارے پاس مخالفین کے الزامات کا جواب دینے کا وقت نہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مخالفین کے الزامات کا جواب دینے کا وقت نہیں، میں مخالفین کے الزامات کے جواب دینے کا قائل نہیں،مخالفین کی سیاست دھری کی دھری رہ جائے گی ہمارا کام مخالفین کے الزامات کو دھو دے گا۔
بہتان لگانے والے کہتے رہیں، ہم اپنا کام کرتے ہیں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں،ان لوگوں کے رویے سے ہم ترقی کے سفر کو نہیں روکیں گے،ہمارا کام ہی ہمارے بارے میں کہتا ہے لوگ خود فیصلہ کریں گے ہم بہتان لگانے والوں کو جواب دینے کے پابند نہیں ، بہتان لگانے والے الزام تراشی کرتے رہیں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے ہمیں ایشین ٹائیگرز بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان
دریں اثنا وزیراعظم نواز شریف نے اس منصوبے پر کام کرنے والوں کے لیے ایک ماہ کے بونس کا اعلان بھی کیا۔
ساہیوال کول پاور پروجیکٹ ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ ہے، چین ہمارے اسپتالوں اور اسکولوں کو اندھیرےمیں نہیں دیکھ سکتا
دنیا میں کوئی منصوبہ اتنی قلیل مدت میں نہیں بنا
انہوں نے کہا کہ منصوبے کو 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنا ایک ریکارڈ ہے،دنیا میں کہیں بھی اتنی قلیل مدت میں بڑا منصوبہ نہیں بن سکا۔
سی پیک میں چیک 36 ارب ترقیات پر خرچ کررہا ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک خطےکی ترقی کا شاندار اور بےمثال منصوبہ ہے،سی پیک کے تحت 36ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں،چین کی جانب سے اس سرمایہ کاری کو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے۔
قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اندھیروں کو ختم کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ سال 2013 میں اقتدار سنبھالا تو ہر طرف اندھیرے تھے، قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان اندھیروں کو ختم کریں گے۔
گزشتہ دوبرس میں جتنا کام ہوا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوبرس میں جتنا کام ہوا تاریخ میں کبھی اتنا کام نہیں ہوا،وزیراعظم اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے سوچ و بچار میں رہتے تھے۔
دھرنا دینے والوں کی وجہ سے سی پیک کے معاہدے میں تاخیر ہوئی
انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے معاہدے پر ستمبر 2014 میں دستخط ہونے تھے لیکن ایک جماعت نے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا تھا، اس جماعت کی منت سماجت کی گئی مگر دھرنا ختم نہیں ہوا اور دھرنا دینے والوں نے کہا کہ ہم یہیں بیٹھیں گے،جانے والے نہیں اور اسی دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کے دورے میں 7ماہ تاخیر ہوئی۔
نیلم جہلم منصوبہ 18سال سے رینگ رہا ہے
انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ 18سال سے رینگ رہا ہے، نیلم جہلم منصوبے کی لاگت 5ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، 5ارب ڈالرز کی لاگت سے ساہیوال جیسے تین منصوبے بن سکتے ہیں، مشرف نے بغیر زمین لیے دیامربھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا تاہم نواز شریف حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے زمین خریدی۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے، پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ میں کنسرٹ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برطانوی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے کے بعد وکٹوریہ ریلوےاسٹیشن خالی کرالیا گیا تھا جبکہ برطانوی وزیراعظم نےالیکشن مہم روک دی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔