Tag: PM Nawaz

  • گوادرکی تعمیر بلوچستان کو معاشی حب بنادے گی، وزیراعظم

    گوادرکی تعمیر بلوچستان کو معاشی حب بنادے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان ڈیولپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے بلوچستان کو 100فیصد ترقیاتی فنڈ فراہم کیے ہیں، گوادربندرگاہ کی تعمیرخطے کی معاشی ترقی میں اہم کردار اداکرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی مجھے ذاتی طورپرعزیزہے گوادرکی تعمیراس خطے میں سرمایہ کاری لائے گی اورگوادرتوانائی اورتجارت کا مرکزبن جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 300 میگا واٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پاور پلانٹ گوادرمیں لگایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 4 ارب کی لاگت سے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے مکان تعمیر کیے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے ریکوڈک سے متعلق مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبائی حکومت کو 100 فیصد ترقیاتی فنڈ فراہم کیے رواں سال بھی 162 ارب میں سے 80ارب فراہم کیے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر کرکے بلوچستان کو ملک کے دوسرے علاقوں سے منسلک کیا جارہاہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں ، بنیادی ڈھانچے کے قیام میں صوبائی حکومت کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

    وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان ڈیولپمنٹ فورم صوبے کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں پرکام کرے گا۔

  • پٹرول کا بحران: پی ایس او نے 50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول منگوالیا

    پٹرول کا بحران: پی ایس او نے 50 ہزار میٹرک ٹن پٹرول منگوالیا

     

    لاہور: پنجاب میں پٹرول کا بحران ختم کرنے لئے پی ایس او نے پچاس ہزارمیٹرک ٹن پیڑول منگوالیا جو چوبیس جنوری کو کراچی میں لنگراندازہوگا۔

    ترجمان آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ایس او کی جانب سے مزید پچاس ہزارمیٹرک ٹن پیٹرول کا آرڈر دیا جاچکا ہے، یہ آرڈر لاہور، ملتان، فیصل آباد، گجرانوالہ، اسلام آباد اور پنڈی سے جاری کئے گئے ہیں۔

    ترجمان آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی پی ایس او کے تمام ٹرمینلز کھلے ہیں اورآئل ٹینکرز میں پیٹرول لوڈ کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب کے لئے آئل ٹینکرزروانہ ہو کے ہیں اور آج رات مزید آئل ٹینکرز روانہ ہوں گے۔

    پنجاب میں گزشتہ سات روز سے پٹرول کی قلت ہے جس کے سبب عوام شدید اذیت کا شکارہیں، گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے دو دن میں بحران کا خاتمہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • وزیرِاعظم کا وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ  کا اجلاس طلب

    وزیرِاعظم کا وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، وزیرِاعظم نواز شریف نے پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے متعلقہ وزراء کو طلب کر لیا ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزارء سیمت جو بھی اس بحران کا ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس وقت سب سے زیادہ مشکل کاسامنا وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کوہے۔

    ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی، عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، ایک دو روز میں پیٹرول کی قلت پر قابو پالیا جائے گا۔

     وزیرِاعظم نے مطلوبہ ذخیرہ نہ رکھنے پرنجی کمپنیوں اور اوگرا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس او کے سوارب کے اوور ڈرافٹ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    دورۂ سعودی عرب سے واپسی پر وزیرِاعظم نے پیٹرول بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او سمیت چا ر افسران کو معطل کردیا۔ معطل ہونے والوں میں سیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید اور ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ شامل ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری نعیم ملک اور ڈی جی آئل محمد اعظم کو بھی معطلی کا نوٹس دیدیا گیا ہے۔

    حکومتی دباﺅ پر پاور سیکٹر اور پی آئی اے کو تیل کی فراہمی جاری رکھی، پی ایس او کے واجبات پاور سیکٹر پر دوسو ارب تک پہنچ گئے جبکہ پی آئی کے ذمے 15 ارب سے زائدکے واجبات ہیں۔

    وزارت پانی و بجلی تمام تر دعووں کے باوجود بلوں کی وصولی بہتر نہ کر سکی۔

    یاد رہے کہ پیٹرول کی قلت کے پیشِ نظر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی این جی سٹیشن دوبارہ کھول دیے گئے تھے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شمالی اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں پٹرول کی قلت ہے اور پیٹرول کی رسد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

  • دھرنا کنونشن کاسفرجھوٹ کی شکست ہے، پرویزرشید

    دھرنا کنونشن کاسفرجھوٹ کی شکست ہے، پرویزرشید

    اسلام آباد: پرویزرشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کے مطالبے پرچار حلقےکھول دیئے تاہم ہربارعمران خان کوہی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کا کہنا تھا ک دھرنے سے دھرنا کنونشن کاسفرجھوٹ کی شکست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخواکی حکومت نےاب تک کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

     وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ یہ وقت جھوٹ اور سیاست کانہیں بلکہ دہشت گردی کےخلاف کچھ کردکھانے کاہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے مطالبے پر چار حلقے کھولے لیکن ہربار عمران خان کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز سے ملاقات

    جدہ :وزیر اعظم نوازشریف کی شاہ عبداﷲبن عبدالعزیز سے ملاقات، سعودی عرب اور پاکستان نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

    وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ عبداﷲبن عبدالعزیز کی عیادت بھی کی ۔وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادے سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں معیشت ، دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا فوجی عدالتوں کےقیام کافیصلہ آخری اقدام ہے، جس کامقصددہشت گردی اورانتہاپسندی کو جڑ سےاکھاڑا پھینکنا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا حکومت اور ن لیگ عدلیہ کےتمام فیصلوں کااحترام کرتی ہے،ن لیگ نے آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے انتہائی موثرکردار ادا کیا ۔

  • جب ری کاؤنٹنگ ہوتی ہےعمران خان کےووٹ کم ہوجاتے ہیں، پرویزرشید

    جب ری کاؤنٹنگ ہوتی ہےعمران خان کےووٹ کم ہوجاتے ہیں، پرویزرشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعت و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان فاسٹ باؤلر سے اب سپن ماسٹر بن چکے ہیں۔

    عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے کیلئے دباؤ کا پروپیگنڈا کررہے ہیں ،،،اور وہ من مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔

    پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ٹریبونل کی سماعت کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور دباؤ کیلئے میڈیا ٹرائل کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

    انھوں نے کہاکہ وہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں سچ بولنا شروع کریں ،،عمران خان بتائیں کہ جہانگیر ترین دوبارہ گنتی میں بھی الیکشن ہار چکے ہیں جبکہ ایاز صادق بھی دوبارہ گنی میں عمران خان سے جیت چکے ہیں۔

     حکومت کو اس وقت دہشت گردی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے اس لیئے عمران خان حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

  • فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، نواز شریف

    فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آخری اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام محدود مدت کے لیے کیا گیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے مسلم لیگ ن نے موثر کردارادا کیا اور وہ عدلیہ کی آزادی اور وقار کا احترام کرتی ہے۔

     وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم کا غلط مطلب نہیں لینا چاہیے، حکومت عدالتی فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمدپر یقین رکھتی ہے ۔

  • فوجی عدالتوں کے لیے سندھ سے 27 مقدمات حکومت کو ارسال

    فوجی عدالتوں کے لیے سندھ سے 27 مقدمات حکومت کو ارسال

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے ستائیس مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے حکومت کو فراہم کردیں۔

     سندھہ ہائی کورٹ نے ستائس مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے وفاقی حکومت کو بھیج دیے ذرائع کے مطابق اسکروٹنی کے بعد وفاقی حکومت مقدمات کو فوجی عدالتوں کو بھیجےگی۔ذرائع کے کہنا ہے ستائس مقدمات میں سے سترہ مقدمات بم دھماکوں سےمتعلق ہیں۔

     ان مقدمات میں کراچی ایئرپورٹ حملے، مہران بیس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملے کے مقدمات بھی 27 مقدمات میں شامل ہیں، باقی دیگر مقدمات بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات کے ملزمان سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔

     سندھ کی جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے چودہ مجرموں کی اپیلیں سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ٹی ٹی پی، کالعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، جنداللہ اور القاعدہ کے ملزمان کی اپیلیں بھی زیر سماعت ہیں۔

  • وزیراطلاعات پرویزرشید نےعمران خان کو چیلنج دے دیا

    وزیراطلاعات پرویزرشید نےعمران خان کو چیلنج دے دیا

    اسلام آباد: پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد وں کیخلاف کو ئی کا رروائی کیجا تی ہے عمران خا ن دہشت گردوں کے اسٹریجک پا رٹنر بن کر سامنے آجا تے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطاعات پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرکمیشن کی رپورٹ میں کہیں لفظ بوگس لکھاہوتومیں خوداسپیکرایازصادق سےاستعفیٰ لوں گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے سے زیادہ اکثریتی ووٹ سے الیکشن ہارے، ایاز صادق کیلئے نکلے بیلٹ پیپرز کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کو بھی تیار ہیں، بیلٹ پیپرز سرکاری نہ نکلے تو عمران کی جیت تسلیم کرونگا، میں خود اپنے ہاتھ سے آپ کے گلے میں ہار ڈالوں گا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان آئیں جوڈیشل کمیشن کے پاس چلتے ہیں، تحریک انصاف خود جوڈیشل کمیشن نہیں بنوانا چاہتی، جہانگیر ترین کے حلقے میں تھیلے کھلے، 400 ووٹ مزید کم ہوئے، تم جتنے تھیلے کھولو گے ہر تھیلے سے شیر نکلے گا، ہمارا کیا قصور جہانگیر ترین نے 2 کروڑ کا وکیل لیا، صدیق بلوچ 2 لاکھ کا وکیل کرکے انتخابات جیت گئے، سعد رفیق کے حلقے میں سماعت کی تاریخییں حامد خان آگے لے جاتے ہیں۔

    پرویز رشید نے تحریک انصاف کو دہشتگردوں کا اسٹرٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو عمران خان نے دھرنا شروع کردیا، آج تخریب کاروں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ملٹری کورٹس بنیں تو نیا مسئلہ لے آئے، تحریک انصاف کبھی کہتی تھی دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں، خان صاحب اور دہشتگردوں کی پسندیدہ تاریخ ایک کیوں ہوتی ہے، خان صاحب 16 دسمبر کو پاکستان بند کرانا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے اسی روز اسکول پر حملہ کیا۔

  • وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    رائیونڈ: جاتی عمرہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب کی رائیونڈ جاتی عمرہ میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، پوری قوم اور تمام ادارے ایک پیج پرہیں۔

    ملاقات کے دوران فوجی عدالتوں کے قیام کی رفتار سمیت دیگراہم امورپربات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔