Tag: PM Nawaz

  • وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرِاعظم نوازشریف سے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔

    سپریم کورٹ کی نئے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقرری کی ہدایت پر حکومت اوراپوزیشن متحرک ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مشاورت کی۔ .

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین و قانون کے مطابق ہوگا، خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے، اچھے سیاستدان بیوروکریٹس بھی چیف الیکشن کمشنر بن سکتے ہے۔

    انھوں نے کہا کہ  قانونی ٹیم سے مشاورت کرنے کے بعد اٹھائیس اکتوبر سے پہلے سپریم کورٹ میں جواب داخل کردینگے، سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تاخیر کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

    فخر الدین جی ابراہیم کےاستعفے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے اور سپریم کورٹ کے جج انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔

  • وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل طلب

    وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے اخراجات کی تفصیل طلب

    لاہور: وزیرِاعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کی درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وزیرِاعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے وزیرِاعظم نواز شریف کے غیرملکی دوروں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے مؤقف اپنایا کہ وزیرِاعظم آئے روز بیرون ملک دورے کرتے ہیں اور وہاں مہنگے ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں، جس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِاعظم نواز شریف کا چین ، برطانیہ اور ترکی میں ذاتی کاروبار ہے اور وہ کاروباری معاملات کی نگرانی کیلئے بھی سرکاری خرچ پر دورے کرتے ہیں، اس لئے استدعا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے۔

    عدالت نےدلائل سننے کے بعد وزیرِاعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دی۔

  • نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

      جھنگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

    جھنگ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان کی خدمت کے فرض سے غافل نہیں ہے، وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اس تیز رفتاری سے امدادی کام نہیں کئےگئے۔

    وزیر اعظم نےخطاب میں امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا،اسکا عملی مظاہرہ بھی بہت جلد لوگوں نےدیکھ لیا، وزیراعظم کے رخصت ہوتے ہی امدادی سامان کا ٹرک بھی انتظامیہ واپس لے گئی، متاثرین سیلاب دور تک ٹرک کےپیچھےامدادکیلئےبھاگتے رہے تاہم وہ حکمرانوں کے وعدوں کی طرح امداد سے محروم رہے۔

    متاثرین سیلاب وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی جذباتی تقریر کے بعد انتظامیہ کے رویے سے کافی مایوس نظر آئے اور خالی ہاتھوں میں حکمرانوں کے وعدے لیے واپس اپنے کیمپوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

  • ملالہ کی نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت

    ملالہ کی نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت

    اوسلو: لڑکیوں کی تعلیم کے لئے بے مثال جدوجہد کرنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

    گزشتہ روز نوبل انعام جیتنے والی ملالہ نے اوسلو میں خطاب کیا، جس میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر افسوس کرتے ہوئے ملالہ نے نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی، ملالہ کو ایوارڈ بھارت کے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طورپردیا گیا۔

    انعام ملنے پر ملکی اور غیر ملکی رہنماؤں نے ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوبل انعام ملنے پرملالہ کومبارکباد دی ہے۔

    بھارتی وزیرِاعظم نے بھی ملالہ کی جرات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ملالہ کی زندگی جدوجہد اور بہادری کی مثال ہے، صدر اوباما نے ملالہ یوسف زئی اور بھارتی رضاکار کیلاش ستیارتھی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے انسانی عظمت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

    ملالہ کو نوبل کا امن انعام باقاعدہ تقریب میں دس دسمبرکو دیا جائے گا۔

  • قومی سلامتی کونسل میں بھارتی جارحیت پرہر فورم پرآواز اٹھانے کا فیصلہ

    قومی سلامتی کونسل میں بھارتی جارحیت پرہر فورم پرآواز اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی اور آپریشن ضربِ عضب پرغورکیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کا جائزہ لیا۔

    ڈی جی ملڑی آپریشن نے اس غیر معمولی صورت حال اور اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی، مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے اجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے اب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔

    اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات کی تٖفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک تھے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹر پرویز رشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیزسمیت اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ نیول ایڈمرل ذکااللہ اور قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیز نے الگ الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ڈی جی ملڑی آپریشن نے اس غیر معمولی صورت حال اور اب تک ہونے والی جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کاجائزہ لیا، ڈی جی ملڑی آپریشن نےاس غیرمعمولی صورت حال اور اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

    مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نےاجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کےاب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔

    اجلاس کےدوران وزیرِاعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات کی تٖفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود، تینوں مسلح افواج کےسربراہان اورڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہیں۔

    اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹر پرویزرشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اورقومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز اور اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام  شریک ہیں ۔

    اجلاس سے پہلے وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ نیول ایڈمرل ذکا اللہ اور قومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز نے الگ الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • بھارتی جارحیت، قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا

    بھارتی جارحیت، قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: بھارتی جارحیت پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    اسلام آباد میں وزیرِاعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کرلیا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹرپرویزرشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز سمیت اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام بھی شرکت کریں گے

    اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب پر پیش رفت اور اس میں پاک فوج کی کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دو نکاتی ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کا جائزہ لے گی جبکہ اعلیٰ سیکیورٹی حکام اس غیرمعمولی صورت حال اور اب تک ہونے والی جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس کو پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا، حکام کا کہنا ہےکہ مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز اجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے اب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دیں گے،

    حکام کے مطابق بھارت کے اشتعال انگیز رویے سے متعلق حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

  • بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب

    بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب

    اسلام آباد: سرحدی علاقوں میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کامشاورتی اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحدوں پر در پیش صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سرحدی علاقوں میں بھارتی جارحیت پربات چیت کی جائے گی اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    وزیرِاعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں تمام سروسزچیفس ، چیئرمین جوائنٹ اسٹاف ، وفاقی وزیرِدفاع، وفاقی وزیرِداخلہ ، وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات اور وزیرِاعظم کے مشیر سلامتی سمیت اوردیگر سنیئرحکام شرکت کریں گے۔

  • عید کے موقع پروزیرِاعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پرعزم

    عید کے موقع پروزیرِاعظم سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پرعزم

    ناروال، پنجاب: وزیرِاعظم نواز شریف نے عید کے روز سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے تمام تر نقصان کا ازالہ کی اجئے گا۔

    ناروال میں عید کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بہت جلد سیلاب سے متاثرہ افراد کے مکانات تعمیرکرکے انہیں ان کے  گھروں میں آباد کرے گی اور اس کے ساتھ ہی مستقبل میں ایسے واقعات کے سدِ باب کے لئے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو پچیس ہزارروپے فی خاندان ادا کئے جاچکے ہیں اور باقی ماندہ متاثرین کو بھی جلد ہی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

    اسلام آباد میں جاری دھرنے پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ لوگ جو پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے انہیں شکست ہوگی‘۔ وزیرِاعظم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے کی حکومتی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    نوازشریف نے کوئی ٹائم فریم دئیے بغیر حکومتی مؤقف دہرایا کہ بجلی کے بحران کا یقینی خاتمہ کیا جائے گا۔،

    انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ عیدمناتے ہوئے فخرکا اظہار کیا اوروزیرِاعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پرہم اپنے جوانوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں جو شمالی وزیرستان میں ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

  • عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

    عید الاضحیٰ کے موقع پرصدرِپاکستان اوروزیراعظم کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے، اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئے اخوت اور ہمدردی کے جذبے کی ضرورت ہے۔

    عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین کا کہنا ہےکہ سنت ابراہیمی ایثارو قربانی کا درست دیتی ہے،جس کی زندگیوں میںعملی مثال قائم کرناہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئےاخوت اورہمدردی کےجذبےکی ضرورت ہے۔

    اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ترقی کے مشن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گےاورسیلاب متاثرین کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے،متاثرین کی بحالی کیلئےتمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےدہشتگردی اور انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ملکی خوشحالی وعزت کیلئےافسران اور جوانوں نےبہت قربانیاں دیں۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم ضرب عضب سے بےگھرافرادکی قربانیوں سےبخوبی آگاہ ہےاور متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئےکوئی غفلت نہیں برتی جائےگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں نےدانشمندی کامظاہرہ کیا اور ملکی خوشحالی کاایجنڈاجاری رکھنےکیلئےاعتماد پرقوم کےمشکورہیں۔