Tag: PM Nawaz

  • وزیراعظم کا قطری خاندان کیلیے خصوصی گھوڑے کا تحفہ

    وزیراعظم کا قطری خاندان کیلیے خصوصی گھوڑے کا تحفہ

    اسلام آباد: قطری شہزادوں پر حکومت پاکستان کی کرم فرمائیاں ختم ہو کر ہی نہیں دے رہیں، قطر کے شاہی خاندان کو تحفے میں خصوصی گھوڑا بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کو تحفے میں خصوصی گھوڑا بھجوا دیا، گھوڑا بھجوانے کے لئے سی ون تھرٹی کا استعمال کیا جائے گا۔

    گھوڑا بھجوانے کے لئے قطر ی حکومت کو لکھاگیا خط منظر عام پر آگیا، خط میں سی ون تھرٹی کی کلیئرنس مانگی گئی تھی۔

    letter-final

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ تحفہ ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ قومی خرچے پر بھجوایا گیا ہے۔

    اپوزیشن رہنما شیخ رشید نے کہا کہ بہت سے رہنما ایسے تحفے جہاز کا کرایہ نہ ہونے کے باعث میزبان ملک میں ہی چھوڑ دیتے ہیں، سیاست دانوں کا مزید کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں قطری خاندان کی اہمیت کے پیش نظر اس موقع پر ایسا اقدام معنی خیز ہو سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان کی جانب سے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے بھی خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے تھے۔

  • وزیراعظم کی ملتان آمد، ٹریفک جام کے باعث شہری پریشان

    وزیراعظم کی ملتان آمد، ٹریفک جام کے باعث شہری پریشان

    ملتان : وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول کے باعث ملتان کے عوام رل گئے، صرف میٹرو بس چلی، باقی گاڑیاں روک دی گئیں، ٹریفک جام میں دل کے مریض کی ایمبولینس بھی پھنس گئی، گلیوں سے بھی راستہ نہ ملا، عوام کوپیدل بھی جانے نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں عوامی منصوبے کاافتتاح عوام کے لیے ہی درد سر بن گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کرنے پہنچے تو ان کے طویل پروٹوکول کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں بلاک ہوگئیں۔

    سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کا سوال تھا کہ وزیراعظم یہاں سہولت دینے کیلیے آئے ہیں یا چھیننے کیلیے؟

    وزیراعظم کی آمد نے ملتان والوں کی زندگی کا پہیہ جام کردیا، ٹریفک جام میں ایمبولینسوں کو اسپتال جانے کا بھی راستہ نہ ملا دل کا مریض ٹریفک میں پھنسا رہا۔ ایمبولنس ڈٖرائیور فریاد کرتا رہا، ایمبولینس کو بھیجنے کیلئے لوگ گلیوں میں بھی گئے لیکن وہاں بھی راستہ نہ تھا۔

    مزید پڑھیں : ترقی کاراستہ روکنے یادھرنے کے لئے نہیں آئے،ملتان کے عوام کو حق دینے آئے ہیں، وزیراعظم

     بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی تک سڑک بند تھی، انتظٓامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو پیدل جانے کی بھی اجازت نہ تھی، اہلکاروں نے ایک طالبہ کو بھی جانے سے روک دیا۔
  • وزیراعظم نوازشریف نےمیٹروبس منصوبےکاافتتاح کردیا

    وزیراعظم نوازشریف نےمیٹروبس منصوبےکاافتتاح کردیا

    ملتان : وزیراعظم نوازشریف نےمیٹروبس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ملتان کی تاریخ کے میگا پراجیکٹ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح  کردیا ، اس موقع پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ اور دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔

    تاریخی منصوبے پر اٹھائیس ارب اٹھاسی کروڑ لاگت آئی، میٹروبس منصوبے سے 25لاکھ افراد مستفید ہوں گے، منصوبےمیں 14فلائی اوورز،7زمینی اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، میٹرو بس کے پورے روٹ کا کرایہ 20روپے ہوگا۔

    2

    روٹ پر 4لاکھ پودے اور  4500درخت لگائے گئے ہیں، 18 کلومیٹر ٹریک پر 6 بڑے کاروباری مراکز اور 25 تعلیمی ادارے ہیں۔

    زکریایونیورسٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پندرہ سو مہمانوں سمیت غیر ملکی سفیر،وزراء اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہیں، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پینتالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    1

    لاہور اور اسلام آباد، راولپنڈی کے بعد ملتان کے شہری بھی میٹرو بس سے سفر کریں گے، میٹرو بس کے لئے ملتان کے مختلف مقامات پر اکیس اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں سے میٹرو میں سوار ہو کر شہری ساڑھے اٹھارہ کلو میٹر روٹ پرسفر کر سکیں گے۔

    میگا پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پینتیس بسیں چلائی جائیں گی، میٹروبس سے روزانہ95  ہزارافراد سفر کرسکیں گے۔

  • وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات، کشمیرکا مسئلہ اٹھا دیا

    وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات، کشمیرکا مسئلہ اٹھا دیا

    ڈیوس : وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرسوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفن، عالمی اقتصادی فورم کےچیئرمین کلازشواب اور چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما سے ملاقاتیں کی ہیں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

    سوئیڈن کے وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر نواز شریف نے پاکستان اورسوئیڈن کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا، نوازشریف نے اسٹیفن لوفن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے، سوئیڈش وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

    وزیراعظم سے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلازشواب کی ملاقات

    دوسری جانب وزیراعظم سےعالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلازشواب نے ملاقات کی ہے اس موقع پر کلاز شواب نے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی تاجر رہنماؤں کے پاکستان پراعتماد سےمتعلق آگاہ کیا عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کو منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام تصور کرتے ہیں۔

    کلازشواب نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں پیشرفت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان وسط ایشیا کے ذریعے علاقائی روابط کی قیادت کررہا ہے، پاکستان میں امن وامان اورتوانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، دنیابھر سے بزنس گروپس پاکستان کی طرف ،متوجہ ہورہے ہیں۔

    علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما کی وزیر اعظم سے ملاقات

    علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سے علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کےدورے کی دعوت دی۔

    جیک ما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری نےبہترین مواقع فراہم کیےہیں، ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرملکوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، جیک ما نے وزیراعظم کو ان کی کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، نوازشریف

    پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، نوازشریف

    ڈیوس : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے، سڑکیں بننے سے لوگ قریب آتے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، افراط زرمیں کمی ہوئی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں ’’ٹیررازم ان ڈیجیٹل ایج ‘‘کےعنوان سے اجلاس کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے، ملک کے ہرعلاقے میں یکساں ترقی ہورہی ہے، عالمی میڈیا، مالیاتی ادارے ہماری کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب ناشتہ گوادر میں، دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھایا جاسکتا ہے،سڑکوں کا جال بچھنے سے فاصلے کم ہورہے ہیں، معاشی ترقی کے سبب پاکستان میں بے روزگاری کم ہوئی ہے ،ہم ادارے بنارہے ہیں ، دنیا پاکستان کا رخ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی اور محصولات پہلے سے بہترہیں، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، معاشی اورمعاشرتی ناہمواریوں کاخاتمہ کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سڑکیں بننے سے لوگ قریب آتے ہیں یہ سڑکیں پہلے بن جاناچاہیئے تھیں لیکن کسی نےتوجہ نہیں دی، پاکستان کے معاشی اعشاریئے دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی شریک تھے، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ ضروری ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہوئی۔

  • کراچی میں چھاپے: وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

    کراچی میں چھاپے: وزیرداخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ

    اسلام آباد : کراچی میں رینجرز کے حالیہ چھاپوں کے بعد وزیر داخلہ نے چوہدری نثار سے ملاقات کی اور چھاپوں کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے چھاپوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ہو ئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی،کراچی کے حالات اور آصف زرداری کی وطن واپسی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں ملک کے اہم امور سمیت دیگرایشز بھی زیر غور آئے۔ وزیر اعظم نے چوہدری نثار سے کراچی میں رینجرز کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی کی تفصیل طلب کی جس پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم سے کہا کہ ڈی رینجرز سے کاررروائیوں کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ رینجرز کی جانب سے چھاپے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مارے گئے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ کراچی میں آج کے چھاپوں کے کوئی سیاسی عوامل ہرگز نہیں تھے۔ چھاپے رینجرز نے اپنے طور پر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرزکےایک ادارے کے3مختلف دفاترپرچھاپے

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب رینجرز کی جانب سے ایک ادارے کے تین دفاتر پر کارروائی کی گئی ۔

    کارروائی کے بعد رینجرز کی جانب سے میڈیا کو پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چھاپہ مار کارروائی غیر قانونی ہتھیاروں کی موجودگی اور مجرموں کو سہولت فراہم کرنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

  • وزیر اعظم نواز شریف 3 روزے دورے پربوسنیا پہنچ گئے

    وزیر اعظم نواز شریف 3 روزے دورے پربوسنیا پہنچ گئے

    سراجیو: وزیر اعظم نواز شریف تین روزہ سرکاری دورے پربوسنیا ہرزے گوینا پہنچ گئے، وزیر اعظم نواز شریف ایئرپورٹ پر اترے تو اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم اپنے دورے میں  سرمایہ کاروں اور اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف بوسنیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈینس زویدے وچ کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا ہرزے گوینا پہنچ گئے۔

    اس موقع پر ان کی اہلیہ کلثوم نوازکے علاوہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف بوسنیا ہرزے گوینا کے ہم منصب کی دعوت پر گئے ہیں، تین روزہ سرکاری دورے میں وہاں کی پارلیمانی اسمبلی کے ارکان اوردیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    nawaz-sharif-post-1

    وزیراعظم نواز شریف دورہ بوسنیا ہرزے گوینا  میں بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ چیمبر اور سرمایہ کاروں کی مختلف تنظیموں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    وزیراعظم کے دورہ بوسنیا کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    نواز شریف نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے جلد ملاقات کا متمنی ہوں اور اہالیانِ پاکستان آپ کے استقبال کے لیے آپ کی آمد کے منتظر ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے کہا کہ آپ کی گفتگو سے لگ رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں، آپ اچھی شہرت رکھتے ہیں اور آپ کی کارکردگی ہرشعبے میں نظر آتی ہے ، آپ مجھے کسی بھی وقت فون کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم پاکستان سے یہ ان کا پہلا رابطہ ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر خوشگوار اثر چھوڑ سکتا ہے۔

  • پانامہ کیس : پی ٹی آئی کے ثبوت جھوٹ کا پلندہ ہیں، اکرم شیخ

    پانامہ کیس : پی ٹی آئی کے ثبوت جھوٹ کا پلندہ ہیں، اکرم شیخ

    اسلام آباد : پانامہ لیکس کیس میں مریم صفدر، حسن اور حسین نواز کے وکیل ایم اکرم شیخ نے پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے ثبوتوں پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے، اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت جھوٹ کاپلندہ ہیں، اخباری تراشوں کوثبوت کے طور پرقبول نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم کے بچوں مریم صفدر، حسن اورحسین نوازکی جانب سے وکیل نے پی ٹی آئی ثبوتوں پراپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت جھوٹ کاپلندہ ہیں۔

    اخباری تراشوں کوثبوت کے طور پرقبول نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم کردہ ثبوت بے بنیاد ہیں۔ ایم اکرم شیخ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حسین نواز کے نام پر لندن کے فلیٹس کی ملکیت کی بنیاد پر وزیر اعظم کو نااہل قراردیئے جانے کی استدعا بھی بے بنیاد ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اخباری تراشوں پر مبنی جو دستاویزات جمع کرائی ہیں ان کا پی ٹی آئی کی جانب سے عائد کیے گئے بنیادی الزام سے کوئی تعلق نہیں۔

    پی ٹی آئی نے ان دستاویزات پر انحصار کرنے پر اصرار کیا تو وہ ان دستاویزات کا فرداً فرداً جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ عمران خان نے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کئے۔

    مزید پڑھیں : پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کا تہلکہ خیز انکشاف

    انہوں نےعمومی الزامات لگائے جنہیں وہ تینوں پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ وزیراعظم کے بچوں نے پاناما لیکس کیس میں عمران خان کے سپریم کورٹ میں پیش کردہ شواہد کو چیلنج کر دیا۔

    وزیراعظم کی قانونی ٹیم بھی کل درخواست دائر کرے گی۔ ایم اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزی شہادتیں غیر متعلقہ ہونے کی بنا پر مسترد کرکے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی جائے۔

  • اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید

    اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، عدالت نے کہا ہے کہ قطرکے شہزادے کے خط کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، اس خط کو سچ یا جھوٹ ثابت کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ میری پٹیشن میں صرف نواز شریف کا نام ہے، میرا کیس صاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے بیانات میں تضاد ہے، مجھے لگتا ہے اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، نواز شریف پر آج بڑی قدغن لگ چکی، آ ج پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے پاناما لیکس کی وجہ سے ہے۔

    شیخ رشید  نے کہا کہ دادا کی جائیداد بیٹوں کو پہلے کیوں نہیں دی گئی؟ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کی کفالت سے متعلق کیوں نہیں لکھا؟ میری نظر میں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، پوری قوم سمجھ گئی یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، کمیشن کی ضرورت نہیں، نواز شریف کے لیے اب اسٹیپ ڈاؤن ہونا بھی بے سود ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پانچ سے چھ لوگ سلطانی گواہ بن جائیں گے۔