Tag: PM Nawaz

  • عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، وزیراعظم

    عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلا متی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں، مسئلہ کشمیر کےحل کے بغیرخطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں نہتے کشمیریوں پر بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لئیے فیکٹ فائیڈنگ میشن مقبوضہ کشمیر بھیجے اور عالمی برادری بھارتی مظالم کی مذمت کرے۔

    اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہئے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جہدو جہد جاری رکھے گا۔

    نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    اجلاس میں ملکی وداخلی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئے جبکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاک افغان سرحدی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود بھی شریک تھے جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرداخلہ چوہدری نثار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وزیراطلاعات پرویز رشید، اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بھی شرکت کی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم پاکستان کی قومی سلامتی اجلاس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات

    اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے وزیر اعظم نوازشریف گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ سے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے، جہاں وہ آج سے باقاعدہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں شروع کررہے ہیں۔

  • صوبے میں 95فیصد امن قائم ہوچکا ہے، نواب ثناء اللہ زہری

    صوبے میں 95فیصد امن قائم ہوچکا ہے، نواب ثناء اللہ زہری

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان قائم ہوچکا ہے دہشت پھیلنے والے عناصر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں بصورت دیگر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    کوئٹہ میں پنجاب سے آئے ہوئے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایک عرصے تک ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے ذریعے بے گناہ افراد کو شہید کیا گیالیکن ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں 95فیصد امن قائم ہوچکا ہے باقی پانچ فیصد دہشتگردوں باقی ہیں انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ہمارا مقصد بھی تعلیم یافتہ بلوچستان ہے۔

    تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹنٹ جنرل عامر ریاض ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کے علاوہ فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے آخر میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم نوازشریف کی عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو ہدایت کی کہ عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کریں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کراچی میں واقع ایدھی ہوم میٹھادر کا دورہ کیا اور فیصل ایدھی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انھوں نے فیصل ایدھی سے تعزیت کی اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی، انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک قومی ہیروز کی یاد میں چھبیس سکے جاری کرچکی ہیں۔

    عبد الستار ایدھی کی موت کی خبر پوری دنیا کیلئے ایک بڑا صدمہ تھا، ایدھی کےانتقال پر ملک بھر میں سوگ، ہرآنکھ اشک بار تھی۔

    واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    وزیراعظم نے ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جبکہ عبد الستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

    ایدھی کو انسانیت کی خدمت ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا ، وہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس چلا رہے تھے۔

    دوسری جانب ایدھی کی وفات کے بعد حکومت نے عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے اشیاء کی درآمد پر عبدا لستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور کبریٰ ایدھی کو ڈیوٹی فری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔

    جس کے تحت عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے آنے والے سامان کی ڈیوٹی فری کلیئرنس ہوسکے گی۔

    یاد رہے کہ اس قبل ڈیوٹی فری کلیئرنس صرف عبدالستار ایدھی کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سے مشروط تھی۔

  • وزیر اعظم نواز شریف آج سے پھر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    وزیر اعظم نواز شریف آج سے پھر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کے بعد آج باضابطہ طور پر پھر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے وہ عبدالستارایدھی کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کیلئے کراچی جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج سے اپنی ذمہ داریاں ایک بار پھر سنبھال رہے ہیں ، اور اس ضمن میں وہ آج وہ وفاقی وزراء سے ملاقاتیں اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت حکومتی امور پر تبادلہ خیال کرینگے ، ملاقاتوں میں پانا ما لیکس اور اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک جیسے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

    اس دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیرا عظم کو بریفنگ دیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا ہوا ہے ۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیرِ اعظم نواز شریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن اور آرام کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، نواز شریف 22 مئی کو علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے جہاں 31 مئی کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔

  • شریف فیملی  عید منانے کیلئے لندن روانہ

    شریف فیملی عید منانے کیلئے لندن روانہ

    لاہور:‌ پنجاب کے وزیر اعلی اپنے دیگر عزیز و اقارب کیساتھ عید منانے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کےممبران عید لندن میں منائیں گے، شریف فیملی کے تیرہ ممبرز لندن روانگی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے، جہاں انھیں وی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ حج ٹرمینل سے رن وے پہنچایا گیا۔

    لندن جانے والوں میں مریم نواز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنساء، آمنہ سلمان، نفیسہ سلمان، زینب سلمان، یوسف ہارون، اویس ہارون اور عزیر ہارون بھی شامل ہیں۔

    شریف فیملی کے ارکان پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئی، جہاں وہ وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ عید منائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے لندن میں ہیں، سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا تھا تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ انکا حتمی ٹیسٹ کیا جائیگا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں ہوائی سفر کرنے کی اجازت مل جائیگی اور وہ اپنی خاندان کے افراد کے ہمراہ عید کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

  • شوگر ملز مالکان کسانوں کے بقایا جات ادا کریں ورنہ جانے کو تیار ہوجائیں، شہباز شریف

    شوگر ملز مالکان کسانوں کے بقایا جات ادا کریں ورنہ جانے کو تیار ہوجائیں، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلی شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کا کسان دو سال میں بری طرح پٹ گیا ہے ، پنجاب میں ریسرچ کے ادارے تباہ ہو گئے ہیں ، شوگر ملز مالکان نے پندرہ دن کے اندر اندر کسانوں کے بقایا جات ادا نہ کیے تو جیل جانے کو تیار رہیں ۔

    لاہور میںکسان اتحاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ بھی بھارت سے درآمدات کے خلاف ہیں لیکن پاکستانی کسان محنت کر کے زیادہ سے زیادہ اجناس پیدا کریں تو کوئی سر پھرا ہی بھارت سے اجناس درآمد کریگا ۔

    شہباز شریف نے کہا وہ تسلیم کرتے ہیں کہ دو سال میں کسان بری طرح پٹ گیا ہے جس کی وجہ سے ملکی ترقی بھی متاثر ہوئی ہے لیکن اب ہمیں ملکر ملک کو اس خسارے سے نکالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں ریسرچ کے لیے پانچ ارب روپے رکھے ہیں صوبے میں ریسرچ کے ادارے تباہ اور ناکارہ ہو گئے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔

    شہباز شریف نے شوگر ملز مالکان کو پندرہ دن کی مہلت دیتے ہوئے کہاکہ کسانوں کے بقایا جات ادا کریں ورنہ انہیں جیلوں میں بند کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں گنے کے کاشتکاروں اور انصاف کا قتل کیا گیا لیکن انہوں نے پنجاب میں گنے کی قیمت ایک سو اسی روپے من سے نیچے نہیں آنے دی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ملتان اور پنڈی والے نے کسانوں کو اکسانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے انہوں نے کہاکہ پنڈی خوبصورت لوگوں کا شہر ہے لیکن وہاں ایک گھٹیاشخص بھی پیدا ہوا ہے، اس جیسا انہوں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا ، تقریب کے اختتام پر دعوت کے باوجود وزیر اعلی افطار کیے بغیر ہوٹل سے روانہ ہو گئے۔

  • وزیر اعظم صحت یابی کی جانب گامزن، اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کی

    وزیر اعظم صحت یابی کی جانب گامزن، اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کی

    لندن : وزیر اعظم نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ آج انہوں نے لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جو ان دونوں لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ کچھ روز پہلے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔

    آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہے اور وہ تیزی سے مکمل صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی بھی کی۔

    nawaz-post

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی آج لندن میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں وطن واپس آجائیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے طبی معائنے کے لیے کچھ روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے جہاں طبی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی تھی۔

     

  • وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، شہباز شریف

    وزیراعظم نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، شہباز شریف

    لندن : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہوں نے کوریڈور میں چہل قدمی بھی کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چند دنوں میں گھر واپس آجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    مسلم لیگ میڈیا سیل سے جاری اعلامئے کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کے حوالے سے سرجنز مطمئن ہیں، اور میری بھی اب سے ملاقات ہوئی ہے،  وزیراعظم کو آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کر دیا گیا ہے ، امید ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں ہسپتال سے گھرمنتقل ہو جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کروڑوں پاکستانی عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ جنہو ں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے وزیر اعظم کو آج ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے ۔ ماشاءاللہ وزیر اعظم تیزی سے روبصحت ہیں۔

     

  • وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب

    وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کامیاب

    لندن: وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے اور انہیں ایک گھنٹے میں آئی سی یو میں منتقل کردیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دل کی پیوند کاری کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے۔ آپریشن
    کو مکمل ہونے میں مزید 60 سے 90 منٹ لگیں گے۔


    وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن تھیٹر جانے سے قبل والدہ کو فون کر کے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ماں جی میرے لیے دعا کریں۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 22 مئی کو طبی معائنے کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر وزیر اعظم سے ان کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی تھی اور موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ وزیر اعظم کے ٹیسٹ کرنے کے بعد برطانوی ڈاکٹروں نے فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے گذشتہ روز لندن سے اسلام آباد میں ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت بذریعہ ویڈیو لنک کی تھی۔ اجلاس میں 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن دیکھ رہا ہوں۔ صوبوں کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے 1 سے 8 نمبر تک کی تمام تجاویز منظور کی تھیں۔

    اس موقع پر وزرائے اعلیٰ قائم علی شاہ، ثناء اللہ زہری، پرویز خٹک اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور قومی اقتصادی کونسل کے شرکا نے وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    * نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک کے مطابق سرجری کے بعد وزیر اعظم کو ایک دن بعد کمرے میں شفٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف مزید ایک ہفتہ تک لندن میں قیام کریں گے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ بعد میں ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے طبیعت کی خرابی کو اپنے فرائض میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

    مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی صحت کے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم کے مشکور ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے طبی معائنے کے لیے کچھ روز قبل لندن روانہ ہوئے تھے جہاں طبی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کروانے کی ہدایت کی تھی۔

    سرجری شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو اسپتال نہ آنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے اسپتال آنے سے مریضوں کو پریشانی ہوگی۔

  • نواز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    نواز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے رابطہ کرکے ان کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری آج صبح کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم نے آج قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔