Tag: pm office

  • آزاد کشمیرحکومت کا شہبازشریف کے دفتر کے باہر دھرنے کا اعلان

    مظفر آباد : آزاد کشمیرحکومت نے وافق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز نہ دیے جانے کیخلاف وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔

    سینئر پارلیمنٹیرین اور وزیر اعظم آزاد کشمیرکے مشیر محمد حسین نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر فنڈز نہ ملے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو وزیراعظم شہباز شریف کے دفترکے باہر دھرنا دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے31سال بعد وادی میں بلدیاتی انتخابات کرائے، انہوں نے عوام میں امید پیدا کردی ہے کہ اب ان کے کام ہوں گے۔

    محمد حسین نے کہا کہ فنڈزنہیں ہونگے تو حکومت آزاد کشمیرمنتخب بلدیاتی نمائندوں کو کیا دے گی، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے سالانہ بجٹ سے15ارب روپے کاٹ رکھے ہیں۔

     مزید پڑھیں : آزاد کشمیر حکومت کے شہباز حکومت پر سنگین الزامات اور تنبیہہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ہمارا وفاق کے ساتھ ایک معاشی معاہدہ ہے لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے آکر سب سے پہلے آزاد کشمیر کو نشانہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، ہمارے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

  • وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا

    وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا، شہری محمد عثمان کی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی جائیداد انہیں واپس مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے اوور سیز پاکستانی کو لٹنے سے بچا لیا، سٹیزن پورٹل پر اوور سیز پاکستانی کی شکایت پر فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

    مذکورہ شہری محمد عثمان کی 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کی جائیداد واپس مل گئی اور ان سے فراڈ کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    قبضہ مافیا نے محمد عثمان کو اغوا کر کے جائیداد منتقلی کی دستاویز پر سائن کروایا تھا جس کے بعد محمد عثمان کے بچوں نے برطانیہ سے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، وزیر اعظم آفس ڈیلیوری یونٹ کے مطابق پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

    پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود، افسران کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    کرونا وائرس: وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود، افسران کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا اور بیشتر افسران و ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا، وزیر اعظم آفس کے افسران و ملازمین کے دفتری امور سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔

    جوائنٹ سیکریٹری ایڈمن کے علاوہ تمام جوائنٹ سیکریٹریز کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی، ڈپٹی سیکریٹریز ہفتہ وار بنیاد پر دفتری امور انجام دیں گے۔ مختلف شعبوں کا اسٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کام کرے گا۔

    جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے جوائنٹ سیکریٹریز فائلز اور دستاویز کے لیے ملازم تعینات کریں۔

    ملازمین کو کہا گیا ہے کہ گھر سے کام کرنے والے افسران فون پر دستیاب رہیں، ایمرجنسی صورت میں افسران کو کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی ہے۔

  • ریکارڈ کی عدم فراہمی ، وزیراعظم کا پہلی مرتبہ وزارتوں کو ریڈ لیٹرجاری

    ریکارڈ کی عدم فراہمی ، وزیراعظم کا پہلی مرتبہ وزارتوں کو ریڈ لیٹرجاری

    اسلام آباد : وزیراعظم آفس نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر پہلی مرتبہ وزارتوں کوریڈلیٹر جاری کردیےاور ہداہت کی اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔

    تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے پہلی مرتبہ 27 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا ہے ، وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریکارڈ کی عدم فراہمی پر لیٹر جاری کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں، جاری لیٹر میں تفصیلات کی فراہمی کے لئے9 ستمبرکی آخری ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

    وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، وزارتیں ہر سطح پر خالی آسامیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں جبکہ اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل بھی فراہم کی جائے۔

    وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کے خلاف 3 ماہ سے زیر التوا انضباطی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس کے علاوہ وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

    خیال رہے ریڈلیٹر آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

  • سٹیزن پورٹل : وزیر اعظم عمران خان کا 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

    سٹیزن پورٹل : وزیر اعظم عمران خان کا 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

    اسلام آباد : پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے اور مزید مؤثرحل کیلئے وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، وزیراعظم نے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو33ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

    انہوں متعلقہ محکموں کو14روز کےاندرشکایات حل کرنے کی ہدایت کردی، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ افسران شکایات کے حل کے بعد اسے اداروں کے سربراہان کے نوٹس میں لائیں۔

    شکایات کی درست تفصیلات نہ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے خارج شدہ شکایات بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے اپنی شکایات واپس لیں ہیں ڈیلیوری یونٹ ان سے بھی رابطہ کرے، شکایات واپس لینے والے شہریوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کسی دباؤ میں آکر تو شکایات واپس تو نہیں لیں؟

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل استعمال کرنے والوں کی تعداد9لاکھ60ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، سٹیزن پورٹل پر سات لاکھ64ہزار657شکایات درج ہوئیں جن میں سے چھ لاکھ17ہزار239 شکایات اب تک حل کی جاچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    اس کے علاوہ جعلی اور جھوٹی شکایات درج کرانے والے50ہزارصارفین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، مسلسل جعلی شکایات درج کرنے والوں کو فہرست سے بلاک کردیا جائے گا۔

  • وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پرمکمل پابندی عائد

    وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پرمکمل پابندی عائد

    اسلام آباد: مشیر انسداد تمباکو نوشی نے وزیراعظم آفس کو ٹوبیکو فری قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے دکانوں پرتمباکو مصنوعات کی تشہیرپرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے، مشیر انسداد تمباکو نوشی بابر بن عطا نے وزیراعظم آفس کو ٹوبیکو فری قرار دے دیا۔

    مشیروزیراعظم نے کہا وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ حکومت کا دکانوں میں تمباکو مصنوعات کی تشہیرپر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی۔

    بابربن عطا کا کہنا تھا وزارت صحت پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی، ٹوبیکو گائیڈلائنزکمیٹی نےتمباکومصنوعات کی تشہیر پرپابندی کی سفارش کی تھی، ساتھ ہی ساتھ یکم جون سے سگریٹ پیکٹ پر انتباہی تصویر کا حجم ساٹھ فیصد ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف اقدامات کا فیصلہ

    گذشتہ روز بابر بن عطا کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے بابر عطا کی مشیر برائے انسداد تمباکو تعیناتی کی منظوری دی تھی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

    بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہوں گے جبکہ بابر بن عطا وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت کے مشیر بھی ہوں گے، وہ وزارت صحت، تجارت، ایف بی آر کے ہمراہ انسداد تمباکو پر کام کریں گے۔

    خیال رہے بابر بن عطا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بھی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وفاقی حکومت نے سگریٹ ساز کمپنیوں کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا تھا، وزارت قومی صحت کا کہنا تھا ملک میں سالانہ ڈیڑھ لاکھ لوگ تمباکو نوشی سے موت کا شکار ہوتے ہیں اور یومیہ 12 سو بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتےہیں۔

    اس سے قبل ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسموکرز پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    بعد ازں  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گناہ ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے حکومتی فیصلےکی مخالفت کی تھی، وزارت قومی صحت کومؤقف سےآگاہ کرتے ہوئے کہا گناہ ٹیکس لگانے سےآمدن متاثرہوگی اور ٹیکس چورعناصرگناہ ٹیکس سےزیادہ مستفید ہوں گے۔

  • اسلام آباد:وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج شام طلب  کرلیا

    اسلام آباد:وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج شام طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،  اجلاس آج شام پانچ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجائے گا۔

    اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ، اسیٹیٹ بنک کے ذمہ واجب الادا زرعی ترقیاتی بینک اورہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری ، مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری اور وزارت داخلہ غیرممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران کےناموں کی منظوری بھی دے گی جبکہ قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کی  سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد


    اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے شاہدخاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پرپاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔