Tag: pm-orders

  • وزیراعظم کا انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس گاڑی پر دھماکے کی  فوری تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم کا انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس گاڑی پر دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلیلی میں انسداد پولیوٹیم پر مامور پولیس گاڑی پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلیلی میں انسداد پولیو ٹیم پر مامور پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی مذمت کی۔

    وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کی فوری ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پولیس اہلکارسمیت ایک بچے کی شہادت پردلی دکھ اور رنج ہوا، جان کی پرواہ کئے بغیر فریضہ سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصرپولیو کے خاتمے کی مہم روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔

    ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

    مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔

    یاد رہے کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوگئے جبکہ بیس پولیس اہلکاروں سمیت چوبیس افراد زخمی ہوئے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق رکشہ پولیس ٹرک سے ٹکرایا اور دھماکہ ہوگیا، دھماکے میں بیس سے پچیس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے دواہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • وزیراعظم کا  پنجاب حکومت کو  قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا پنجاب حکومت کو قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کو قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مختلف ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور میں اجلاسوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ،عمران خان نے پنجاب حکومت کو حکم دیا ہے کہ قبضہ مافیاکے خلاف بھر پور ایکشن چاہیے، چاہےکسی سیاسی جماعت کاقبضہ مافیاسےتعلق ہوایکشن کریں۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان مختلف ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل نہ ہونے ، اشتہاریوں کی عدم گرفتاری اور کرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر برہم ہوئے جبکہ پنجاب میں انتظامی معاملات بہتر ،کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ، مہنگائی سے متعلق مثبت اقدام اٹھانے پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ ن لیگ کےمتعدد رہنما اور ایم پی ایز رابطے میں ہیں اور ن لیگ کے 7 سینئر رہنما لیڈر شپ سے بہت ناراض ہیں ، کچھ ملاقاتیں خفیہ کرتے ہیں کچھ سامنے آچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ 42 سیاستدانوں نے زمینوں پر قبضے ، منصوبوں سے غیر قانونی پیسے کمائے، پنجاب حکومت کو لیگی سیاستدانوں کیخلاف اہم ثبوت مل چکے ، قانونی کارروائی کرکے بھر پور ایکشن کیا جائے گا۔

    میاں اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیوٹامیں 90ہزار سےداخلہ بڑھا کر 2لاکھ 30ہزار کردیاگیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور میاں اسلم اقبال کی کارکردگی کوسراہا۔

  • کامیاب جوان پروگرام : وزیراعظم کا نوجوانوں کو بلا تعطل قرضوں کی فراہمی کا حکم

    کامیاب جوان پروگرام : وزیراعظم کا نوجوانوں کو بلا تعطل قرضوں کی فراہمی کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور طریقہ کار پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے نوجوانوں کو بلا تعطل قرضوں کی فراہمی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار،حفیظ شیخ اورگورنراسٹیٹ بینک ، عبدالرزاق داؤد سمیت ملک بھر کے بینکوں کے صدور اور سربراہان شریک ہوئے۔

    اجلاس میں عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض فراہمی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نےنوجوانوں کوکاروبارکی فراہمی کیلئے 100 ارب مختص کیے ہیں، اب تک 4 لاکھ 70 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، درخواستوں کی بروقت جانچ کرکےقرض کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اسکیم کےتحت پڑھے لکھے نوجوان بینکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں، میرٹ کے مطابق شفاف طریقے سے قرض کی تقسیم کا عمل جاری ہے، ملک بھر کے 21 بینک اس سکیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کی شفافیت اور طریقہ کار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بینکوں کےسربراہان کی پروگرام میں بھرپورشمولیت اوردلچسپی کوسراہا۔

    وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو قرضوں کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے بینکوں کا تعاون قابل تحسین ہے، نوجوان ہمارے ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اثاثے کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کیلئے بینکوں کا تعاون اہم ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قرض فراہمی کیلئے بینکوں کوسبسڈی کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور بینکوں کو پیش آنے والی ہر مشکل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایاجائےگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملکی معیشت کےفروغ میں بہترین کرداراداکرسکتےہیں، تعمیراتی شعبے،صنعتوں کافروغ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں معاونت ترجیح ہے ، حکومت کو اس ضمن میں بینکوں کا بھرپور تعاون درکار ہے۔