Tag: pm-shahbaz

  • غیرقانونی سگریٹس کی خرید و فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر آئی ایم ایف کو تشویش

    غیرقانونی سگریٹس کی خرید و فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر آئی ایم ایف کو تشویش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے  غیرقانونی سگریٹس کی خریدوفروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر آئی ایم ایف کی تشویش کے بعد فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی سگریٹس کی خرید و فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کردیا۔

    وزیراعظم نے غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت اور ایف بی آر کو تمام سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گی اور غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔

    وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر غیر قانونی سگریٹس کیخلاف کارروائی کی ماہانہ رپورٹ وزیراعظم کو جمع کرائے گا۔

    ذرائع کے مطابق 24 سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔

  • سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کےمنازل طےکررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے العربیہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لئے خلیجی ممالک سے تعاون کرتے ہیں، خلیجی ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی یورپ میں کشیدہ صورتحال سے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اسلام آباد چین اورامریکا کے درمیان پل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو چیلنجز سے نکال کر پاؤں پر کھڑا کریں گے ، کرپشن کے معاملے میں ہماری پالیسی زیرو ٹالیرنس کی ہے۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کے منازل طے کررہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سعودی ولی عہد نے پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

  • وزیراعظم سرمایہ کاری 10 بلین ڈالر تک بڑھانے پر سعودی ولی عہد کے تہہ دل سے شکر گزار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری 10 بلین ڈالرتک بڑھانے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری 10بلین ڈالرتک بڑھانے پر اظہار تشکر کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےتہہ دل سے شکر گزار ہیں، ہم اسٹیٹ بینک کےپاس ڈپازٹس 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پر غور کےفیصلے پرمشکور ہیں۔

    گذشتہ روز سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پرغورکی ہدایت کی تھی۔

    اس حوالے سے سعودی صحافی کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری دس ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کی ہدایت کی گئی ، جبکہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی ڈپازٹ پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر عالمی برادری کے شکر گزار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت و حکومت، یورپی یونین اور تمام شراکت داروں سمیت اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت و حکومت، یورپی یونین، تمام شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے زبردست قیادت کا مظاہرہ کیا، پاکستانی عوام ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔

    اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا نے کل دیکھا کس طرح قومیں یکجہتی کے اظہار میں اکٹھے ہوتی ہیں ، قومیں مصیبت زدہ انسانیت کوالمیے سے نکالنے کی شراکت کا نمونہ بن سکتی ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا، ہم ایک ساتھ ملکر زندگیوں اور امیدوں کو دوبارہ بنائیں گے۔

  • جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا، وزیراعظم

    جنیوا : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا نے کل دیکھا کس طرح قومیں یکجہتی کے اظہار میں اکٹھے ہوتی ہیں ، قومیں مصیبت زدہ انسانیت کوالمیے سے نکالنے کی شراکت کا نمونہ بن سکتی ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری کی اظہار ہمدردی سے بہت متاثر ہوا، ہم ایک ساتھ ملکر زندگیوں اور امیدوں کو دوبارہ بنائیں گے۔

    گذشتہ روز جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا۔

    کانفرنس سے خطاب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد الجاسر نے تین سال میں چار اعشاریہ دو ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا۔

    عالمی بینک نے دو ارب ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور گرین کلائمٹ فنڈز نے بھی ایک ارب ڈالرمختص کیے۔

    یورپین کمیشن کی صدر نے پانچ سوملین یورو اور فرانسیسی صدر نے دس ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ چین اور امریکا مزید سو ملین ڈالر دیں گے۔

  • آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

    آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

    لندن : وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی لندن میں نوازشریف سے چوتھی ملاقات ہوئی ، دونوں بھائیوں کی ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔

    ملاقات سے واپسی پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہوگا۔

    گزشتہ روز بھی شہباز شریف نے حسن نواز کے دفتر میں بڑے بھائی سے چار گھنٹے طویل بیٹھک لگائی تھی، جس میں ملک سیاست سمیت کئی اہم معاملات پر مشاورت ہوئی تھی۔

    گزشتہ دو دن میں اب تک چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اتحادی رہنماؤں کو نواز شریف سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے، جس کیلئے آئندہ ہفتے اتحادی رہنماؤں کا اجلاس بلایا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی تھئ کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ضرورہوئی لیکن آرمی چیف کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

    خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہے کہ نواز شریف اور شہباز کے مابین میٹنگ میں نئے آرمی چیف پر فیصلہ ہوا۔

  • آرمی چیف  کون بنے گا؟  ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

    آرمی چیف کون بنے گا؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

    بیجنگ : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کون بنے گا؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم فوجی تقرریاں مناسب وقت پر کی جائیں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فوج میں اعلیٰ ترین تقرریوں کے معاملے میں جلد بازی میں نہیں ہیں ، یہ فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کون بنے گا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    خیال رہے وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ابہام پر کہا تھا کہ میرا اپنا خیال ہے کہ سارے تھری اسٹار جنرل آرمی چیف بننے کےقابل ہوتےہیں، لیکن جی ایچ کیو کی طرف سے جو نام آتے ہیں اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ نہیں ہوا ، روایت یہ ہے کہ اس اہم عہدے کے لئے پانچ افراد کا نام دیا جاتا ہے پانچ میں سے کسی ایک کو تعینات کیا جاتا ہے مگر ماضی میں ایسا بھی ہوا ہے کہ پانچ نمبر سے باہر کے لوگ بھی تعینات کئے گئے۔

    خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کا مجوزہ طریقہ اس ماہ کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہونے کا امکان ہے، سبکدوش چیف کو اتنا وقت ملنا چاہیے کہ وہ جوانوں سے انٹرایکشن جاری رکھ سکے۔

  • جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف

    جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت اور پی ڈی ایم کی شکست کی وجوہات پر گفتگو کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کسی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    گذشتہ روز حکومتی اتحاد نے عمران خان کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

    مشترکہ بیان میں اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچلنے کاعندیہ بھی دیا گیا تھا۔

    حکومتی اتحادیوں نے مشترکہ اعلامیے میں پیغام دیاتھا کہ عام انتخابات کب ہوں گے، اس کا فیصلہ ہم کریں گے اور غیرقانونی کام کرنے والوں سے آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے  صدر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر کی ملاقات

    سمرقند : وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترک صدر کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ’’ٹریڈ ان گُڈز‘‘ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیلاب کے بعد ترکیہ کی طرف سے یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی روسی اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں ، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روسی صدر کیساتھ وزیراعظم کی ملاقات سب کی توجہ کا مرکز بنی، شہبازشریف نے روسی صدر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور خوراک، سلامتی،تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے افغانستان میں روس کے تعمیری کردار کو سراہا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین الحکومتی کمیشن کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلیےازبکستان میں موجود ہیں، اس دوران شہباز شریف، ازبک اور تاجک صدور سے بھی ملے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 16 ستمبر تک ازبکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو لندن جائیں گے، لندن کے 2 روزہ دورے میں وہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ لندن میں شہباز شریف کی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔

    خیال رہے چھیانوے سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم آٹھ ستمبر کوانتقال کرگئی تھیں، آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

    آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں امریکی صدر جوزف بائیڈن، جاپان کے لیڈر سمیت دیگر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔