Tag: pm shahbaz sharif

  • سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،  شہباز شریف

    سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، ہمارے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد نے بھرپور پذیرائی کی۔

    اسلام آباد میں سیرت میوزیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا سعودی عرب نے دل کھول کر ہمارا ساتھ دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی محنت سے قرآن کریم کا نور بچوں کے دلوں میں اتارا گیا، قرآن کریم کے کمسن حفاظ کو مبارکباد اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کو حکومت پاکستان اور عوا م کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سیرت میوزیم منصوبے کیلئے تہہ دل سے مشکور ہوں، فیصل مسجد سے سیرت میوزیم تک سعودی عرب کی قیادت کی محبتوں کے نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کی محبت کے جذبات ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہیں، سعودی ولی عہد نے ہمارے دورے میں وفد کی پذیرائی کی، ان کی محبت کو بیان نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب ہے، انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے بے پناہ محبت کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی عرب ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا سعودی عرب نے دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پراپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    گزشتہ چند دہائیوں کے دوران وسائل پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے نظریاتی تصادم پیدا کیا گیا، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے۔

    سیرت میوزیم دو مختلف زاویوں سے اہم خدمت سرانجام دے سکتا ہے، یہ میوزیم لوگوں کی تربیت کا باعث بنے گا یہ ایک ایسا عظیم منصوبہ ہے جو منفی پروپیگنڈے کا جواب مہیا کرے گا، غیر مسلم بھی یہ جان سکیں گے وہ جس کے بارے میں پراپیگنڈہ کرتے ہیں وہ ہستی کیسی تھی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں، اس موقع پر انہوں نے قرآن پاک کے کمسن حفاظ کرام میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

  • نواز شریف واپس آکر ملک کی تقدیر بدل دے گا، وزیر اعظم

    نواز شریف واپس آکر ملک کی تقدیر بدل دے گا، وزیر اعظم

    قصور : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہے جو جلد واپس آکر ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا۔

    قصور میں مسلم لیگ ن کے تحت جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر یہ گواہی دیتا ہے اگلا وزیراعظم نوازشریف ہوگا جو جلد وطن واپس آئے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہ معمارہے جس نے پورے پاکستان میں موٹرویز کا جال بچھایا،
    2008میں 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی، نواز شریف کو موقع ملا تو 5سال میں اندھیرےختم کردیے، ایٹمی دھماکے کرکے ماریکہ اور بھارت کو کرارا جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نو اگست کو اسمبلی تحلیل کردوں گا، پھر نگران حکومت آئے گی، اگر ن لیگ کو دوبارہ موقع ملا تو ہم پوری جان لگا کر پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔

    شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بردباد کردیا، میڈیا انٹرویوز میں سی پیک پر الزام لگایا کہ کرپشن ہوتی ہے اور کہا کہ یہ مہنگے قرضے ہیں، چین کو یہاں آکر کہنا پڑا کہ آپ ہمارے دوست ہیں یا دشمن؟

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے75سال میں عوام کو فائدہ نہیں دیا، مقدمات میں پھسنے رہے، پیچیدہ مقدمات میں وکیلوں کی فیسوں میں قوم کے اربوں روپے خرچ ہوئے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اب ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہے اس کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا تاکہ بیرون ملک ملازمتیں ملیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پروگرام بنایا ہے، کوشش کرکے پاکستان کی زراعت میں انقلاب لے کر آئیں گے، پاکستان میں اربوں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، جن سے عوام کو ابھی تک فائدہ نہیں ملا۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

    وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

    پشاور : وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر دونوں شخصیات کو کے پی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف کو خارخودکش دھماکے اور زیرتفتیش معاملات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، منصوبہ سازوں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے روابط کے خاتمے پر بریف کیا گیا۔

    اس کے علاوہ صوبے میں انسداد دہشت گردی کےاقدامات سے متعلق بھی بتایا گیا، وزیراعظم نے دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے اور سرحد پار سے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی پرتشویش کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

    بعد ازاں وزیراعظم اور آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی،وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو خار سے پشاور منتقلی کیلئے فوج کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے، دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں ظالم کے آگے نہ جھکنے کا درس دیتا ہے۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، آج کے دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی ہوئی، اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول ﷺامام حسینؓ رضی اللہ عنہ نے عظیم قربانی پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ رضی اللہ عنہ کا ظالم حکمران یزید کیخلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا، امام حسین ؓ کا مؤقف انصاف، اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے ایک اصولی مؤقف تھا، جو بدعنوانی اور ظلم سے اسلامی معاشرے کی حفاظت کیلئے تھا۔

    صدر علوی نے کہا کہ اس وقعے سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ظلم اور غلط کام کے سامنے نہ صرف جھکنا نہیں چاہیے بلکہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھی حق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ محرم الحرام کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ نبیﷺ کے پیارے نواسے حضرت امام حسینؓ رضی اللہ عنہ کی حق کیلئے عظیم جدوجہد اورشہادت کا دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اہلِ بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا مسلمانوں کا اخلاقی فرض ہے، امام حسینؓ رضی اللہ عنہ کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی، قوم ،اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز میں امام حسینؓ رضی اللہ عنہ کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ یو اے ای سے وطن واپسی

    وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ یو اے ای سے وطن واپسی

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں پاکستان کے سفیر اور متحدہ عرب امارات کے سینئر عہدیدار نے ابوظبی میں ان کا استقبال کیا۔

    بعد ازاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان سے تعزیت کی، وزیراعظم نے یواے ای کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کےشریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، وزیراعظم کی مبارکباد

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، وزیراعظم کی مبارکباد

    آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، وزیر اعظم نے قوم کے نام مبارکباد کا پیغام بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے حالیہ معاشی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں 100انڈیکس میں 2446 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 43899 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ 5.9 فیصد بڑھ گئی، مارکیٹ میں 36 کروڑ حصص کا کاروبار 8 ارب روپے میں طے ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں آنے والی تیزی کا سبب آئی ایم ایف سے ہونے والا اسٹاف لیول معاہدہ ہے، پچھلے ہفتے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

    وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم اور کاروباری برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری محنت اور درست پالیسیوں سے معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے معاشی ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، الحمد لِلّٰہ ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے، پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہو گئے ہیں، پُر خلوص محنت، دیانت داری اور سچائی ثمر لا رہی ہے۔

  • ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار

    ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار

    کراچی: خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وفد نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی اور صادق افتخار شامل تھے، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ احسن اقبال موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور ایم کیو ایم پاکستان کے معاہدوں پر عمل درامد کے حوالے سے تحفظات پر بات چیت کی گئی، ایم کیو ایم وفد نے معاشی صورت حال اور بڑھتی مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    ایم کیو ایم کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی کا طوفان غریب عوام کو مزید متاثر کرے گا۔

    خالد مقبول نے پیپلز پارٹی کی جانب سے معاہدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا، متحدہ وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی متعدد بار وعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود بات پوری نہیں کرتی۔

    ذرائع کے مطابق وفد نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ اور مولانا فضل الرحمان ضامن تھے، اب آپ بتائیں کیا کیا جائے، پیپلز پارٹی کا رویہ وفاق کی اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے والا نہیں۔

    ایم کیو ایم نے مردم شماری اور خانہ شماری کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھے۔

  • سیلابی نقصانات کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے زائد ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز برطانوی روزنامہ’دی گارڈین‘کیلئے خصوصی مضمون تحریری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں متاثرین کی امداد سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے پاکستان میں اب تک غذائی عدم تحفظ کے شکار افراد کی تعداد 14ملین ہوگئی ہے، سیلاب نے مزید 9ملین افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ارب ڈالر سے متاثرین کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی، متاثرین امداد پر عالمی برادری اور دوست ممالک کے شکرگزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے مطابق سیلابی نقصانات کاتخمینہ 30ارب ڈالر سے زائد ہے، سیلاب کے باعث نقصانات پاکستان کی جی ڈی پی کا10فیصد ہیں۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ جنیوا کانفرنس کی یو این سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ میزبانی کررہا ہوں، سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کیلئے جامع روڈ میپ پیش کریں گے، سیلاب زدگان کی بحالی کاروڈ میپ عالمی اداوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیرنو کیلئے کم از کم 16.3ارب ڈالر فنڈنگ کی فوری ضرورت ہے، 10سال کی مدت میں13.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی درکار ہوگی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کل رقم کا نصف اپنے وسائل سے پورا کرے گا، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے شراکت داروں کی مسلسل معاونت پربھروسہ کریں گے۔

  • گورنر سندھ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا معاملہ وزیراعظم کے سامنےاٹھا دیا

    گورنر سندھ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا معاملہ وزیراعظم کے سامنےاٹھا دیا

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم سے بھی معاونت طلب کرلی۔

    اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ خیرپور کے موقع پرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے خصوصی ملاقات کی جس میں کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے سامنےاٹھا دیا۔

    انہوں نے کہاکہ میری درخواست ہے کہ ان وارداتوں میں بے گناہ شہری اور نوجوان جان ومال دونوں سے محروم ہورہے ہیں وزیراعظم معاملے کو ضرور دیکھیں۔

    گورنر سندھ نے وزیراعظم کو فوری کراچی آکر معاملے کو دیکھنے کی دعوت دی، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے مسائل ان کی تعداد، انٹیلی جنس نظام کو بہترکرنا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر سندھ کی کراچی آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد کراچی کا دورہ کروں گا، اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ڈکیتی میں مزاحمت : گورنر سندھ نے پولیس چیف کے بیان کی حمایت کردی

    وزیراعظم نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں جو تعاون کرسکی ضرور کرے گی،اسٹریٹ کرائم کے خاتمے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھی اقدام کیے جائیں گے۔

  • عوام پر بجلی اور گیس کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم

    عوام پر بجلی اور گیس کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شعبہ توانائی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں توانائی بچت پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کو کم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سال 2013 سے 18 تک ہم گردشی قرض ختم کرنے کا عملی ثبوت دے چکے ہیں، محنت اور مؤثر حکمت عملی سے مسئلے پر دوبارہ قابو پالیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ توانائی اصلاحاتی عمل کی مدد سے گردشی قرض بتدریج ختم کیا جائے اور سوئی گیس کی تقسیم کار کمپنیاں بلہ ریکوری نظام فوری طور پر بہتر کریں۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بجلی اور گیس صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، اس کے علاوہ اجلاس میں توانائی بچت پلان کا بھی جائزہ لیا گیا، مذکورہ پلان کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش جائے گا۔