Tag: pm shahbaz sharif

  • وزیراعظم شہبازشریف کا پریشان کن معاشی اعشاریوں پر  تشویش کا اظہار

    وزیراعظم شہبازشریف کا پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں وزارت خزانہ کی طرف سےمعیشت کی صورتحال پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں شاہد خاقان ،احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، محمد زبیر، عائشہ غوث پاشا، طارق پاشا سمیت متعلقہ اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا پاکستان کومعاشی طورپرمستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں، ہر صورت عام آدمی کےمعاشی حالات بہترکرنے کیلئے اقدامات کئےجائیں۔

    شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو معیشت کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا تھا، اس دوران وزیراعظم نے سوال کیا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کیا جس میں انہوں نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی جسمیں مفتاح اسماعیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل اور ملک کی معیشت سے متعلق غور کیا گیا اور وزیراعظم نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ لی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے منٹس بھی خود بنائے، اس موقع پر انہوں نے شرکا اجلاس سے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ گئے

    شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی ہے بعد ازاں وہ ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد اور وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔

    وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان وترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس کی صدارت کرینگے۔

  • میٹرو بس سروس : شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اقدام

    میٹرو بس سروس : شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اقدام

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ سےاسلام آباد آیئرپورٹ تک میٹروبس سروس شروع کرنےکےاحکامات جاری کیے جس کے بعد سی ڈی اے اور این ایچ اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالوں سے کھٹائی میں پڑے منصوبے پر میٹرو بس سروس کی ٹیسٹ سروس آج ہی شروع ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہفتے کو نئے روٹ پر میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

  • ایم کیوایم سے معاہدے پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائیگا، وزیراعظم

    ایم کیوایم سے معاہدے پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائیگا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ معاہدے کے نکات پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ لاجز میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی جس میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر ودیگر شامل تھے۔

    ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے عدم اعتماد کیلیے ووٹ دینے پر ایم کیو ایم قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ کی ترقی کیلیے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم سے ہونیوالے معاہدے کے نکات پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا اور وفاق کے تحت کراچی اور سندھ کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے کابینہ میں شمولیت کے لیے نام مانگ لیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بتایا گیا کہ بلدیاتی ایکٹ پرعملدرآمد کیلئے ایم کیو ایم نے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی ہے جس مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کو دیا جائیگا اور پی پی مضبوط بلدیاتی نظام کیلیے ڈرافٹ پر قانون سازی کرکے اسمبلی سے پاس کرائیگی۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وہ اتحادیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمت عملی کیلیے اجلاس کی صدارت کرینگے۔